تازہ ترین
آپ کے نیوز پورٹل پر گوڈ گورننس کی خبریں بمشکل کی شائع ہوتی ہیں /پی ایس اے ڈوزئیر بنام فہد شاہ
سری نگر (یو این آئی) : کشمیری صحافی اور ’کشمیر والا‘ آن لائن نیوز پورٹل کے ایڈیٹر فہد شاہ پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے ڈوزئیر میں کہا گیا ہے کہ ان کے نیوز پورٹل میں گوڈ گورننس اور حکومت ہند کے مثبت اپروچ کے متعلق خبریں بمشکل ہی شائع ہوتی ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ سری نگر کی طرف سے جاری اس ڈوزئیر میں موصوف صحافی پر صحافت کی آڑ میں ملک دشمن عنصر ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔
ایس ایس پی سری نگر نے ڈوزئیر میں کہا ہے: ’کشمیر والا آن لائن نیوز پورٹل کا سربراہ ہونے کے ناطے آپ لگاتار ایسی اسٹوریز کی تشہیرکرتے ہو جو قومی مفادات و تحفظ کے خلاف ہوتی ہیں‘۔ڈوزئیر میں کہا گیا:‘آپ ’فہد شاہ‘ علاحید گی پسند پروپگنڈا کے موافق ایک مخصوص بیانیے کی تشہیر کرتے ہو‘۔
مذکورہ پی ایس اے ڈوزئیر میں کہا گیا: ’گذشتہ دو برسوں کے دوران آپ نے ملک مخالف جذبات کی تشہیر کے لئے ایک مخصوص طریقہ اپنایا ہوا ہے، بعض خبریں انتہائی اشتعال انگیز ہوتی ہیں‘۔ڈوزئیر میں کہا گیا: ’ہر شہری کو احتجاج درج کرنے کا حق ہے لیکن مذکورہ اسٹوریز سے ظاہر ہوتا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج کرنے اور تشدد کی آئیڈیالوجی کو اکسانے کی کوشش کی گئی ہے‘۔
موصوف صحافی سے ڈوزئیر میں کہا گیا: ’آپ پتھر بازوں اور تشدد کے دوسرے عناصر کو قانونی جواز بخشتے ہو‘۔ڈوزئیر میں کہا گیا: ’آپ کا طریقہ کار یہ ہے کہ ہر ماہ ایک یا دو ایسی خبریں اپنے پورٹل پر کرتے ہو جن کی بنیاد متاثر ہونے کے بیانیے پر ہوتی ہے جس سے ملک مخالف جذبات کی تشہیر ہوتی ہے، پتھر باز، ملی ٹنٹ گلوریفائی ہوجاتے ہیں اور حلاحیدگی پسندی اور تشدد کو جواز ملتا ہے‘۔ڈوزئیر میں فہد شاہ کو صحافت کی آڑ میں ملک دشمن عنصر قرار دیتے ہوئے کہا گیا: ’آپ صحافت کے آڑ میں ملک دشمن عنصر ہو اور آپ کو ہمیشہ پرنٹ اور لیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سادہ لوح عوام کو حکومت ہند اور حکومت جموں کشمیر کے خلاف اکساتے ہوئے پایا گیا‘۔
موصوف صحافی کے ٹویٹس کے متعلق ڈوزئیر میں کہا گیا: ’آپ یونین آف انڈیا کے خلاف نفرت سے بھرے ہوئے ہواور آپ کی سوشل میڈیا ٹائم لائن کو دیکھ کر عام شخص بھی آپ کی نیت کے بارے میں فیصلہ کرسکتا ہے‘۔ڈوزئیر میں مزید کہا گیا: ’آپ سدھرنے میں ناکام ہوگئے بلکہ اپنی تخریبی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہو اور آپ کا باہر رہنا جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے لئے خطرہ ہے‘۔قابل ذکر ہے کہ فہد شاہ کو چار فروری کو گرفتار کیا گیا تھا اور پیر کے روز ان پر پی ایس اے عائد کر دیا گیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
