ہندوستان
اردو زبان کے ختم ہونے کے خدشات لایعنی، اردولافانی اور لازوال زبان ہے۔ پروفیسر اختر الواسع
نئی دہلی، اردو زبان کے لازوال، لافانی اور دوام پر تیقن کا اظہارکرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامک کے سابق ڈین پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ اردو زبان کے ختم ہونے کے خدشات لایعنی ہیں اور زبان، مذہب اور وطن کا تعلق معدے سے نہیں ہوتا اس لئے یہ زبان کبھی نہیں مرسکتی۔انہوں نے گزشتہ روز یہاں خود رنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ یک روزہ سیمنار بعنوان’ہند میں فروغ اردو زبان اورآل انڈیا مشاعرہ‘ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ کہتے ہیں کہ اردو زبان ختم ہورہی ہے میں اس سے اتفاق نہیں رکھتا اور یہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سنتا آرہا ہوں کہ اردو زبان ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تین چیز کا تعلق معدے (پیٹ) سے نہیں ہوتا ہے،ایک تو وطن، دوسرا مذہب اور تیسرا زبان، کیوں کہ انسان وطن، مذہب اور زبان سے محبت شکم کی بنیاد پر نہیں کرتا بلکہ ا س سے ماورا ہوکر اس کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زبان کبھی ظل الہی کے تابع نہیں ہوتی بلکہ عوام کے تابع ہوتی ہے اس لئے وہ زندہ رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبان کا تعلق روزگار سے ہو یا نہ ہو لیکن زبان زندہ رہتی ہے اور اردو زبان ہمیشہ زندہ رہے گی۔انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ اردو زبان کے فروغ میں بیگمات اور ماؤں کا کردار اہم رہا ہے کیوں کہ مائیں ہی بچوں کو پہلے زبان سے آشنا کرتی ہیں۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ زبان کا رشتہ ماں کے دودھ کے ساتھ ہوتا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول (اردو) کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شعیب رضا خاں نے شمال میں اردو زبان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ہند میں اردو کی صورت حال بہتر ہے اور ہمیں شمالی ہند میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ شمال میں مائیں ہی اردو زبان کو نادانستہ طور پر ختم کرنے میں کردار اہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی زبان کسی کے رحم و کرم زندہ نہیں رہتی بلکہ اپنے دم پر زندہ رہتی ہے اور اردو اپنی لطافت، شیرنی، ہمہ گیریت اور دلچسپ زبان ہونے کی وجہ سے زندہ ہے۔
آل انڈیا طبی کانگریس کے صدر ڈاکٹر سید احمد خاں نے زبان کے فروغ کے لئے اردو اخبارات خرید کر پڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اردو کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے ہمیں اردو اخبارات کو گھر گھرتک پہنچانا ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے اردو کتابیں پڑھنے پر بھی زور دیا۔
قبل ازیں خودرنگ فاؤنڈیشن کے چیرمین اور پروگرم کے کنوینر ولی احمد خاں نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ اردو زبان کے فروغ کے لئے ہمیں عملی طور پر حصہ لینا ہوگا۔ اردو سے محبت ہی ہمیشہ گجرات سے دہلی سے کھینچ لائی ہے اور ہم اس کے فروغ کے لئے حتی الوسع کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کو اردو پڑھنے پر آمادہ کررہے ہیں اور اس کیلئے ان تک اردو کتابیں بھی پہنچا رہے ہیں۔
اس پروگرام میں سات کتابوں کا اجرا بھی عمل میں آیا جس ’میں عکس عبقری‘ کوثر پروین کوثر، ’چاند کے زینے پر‘ ہاجرہ نور زریاب،’تعبیر خواب کی‘ طلعت انجم،’میڈیا اور مسلمان‘ سہیل انجم،’صحرا میں گلزار‘، پروفیسر عزیز شیرانی،’اردو افسانہ غضنفر کی نگاو میں‘، ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا اور’علیم اللہ حالی فن اور شخصیت‘، ڈاکٹر امتہ الحئی زیبی کی کتابیں شامل ہیں۔ نظامت کے فرائض ہارون بشر رضوی نے انجام دئے۔
اسی کے ساتھ مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔جس میں ڈاکٹر شعیب رضا خاں، کوثر پروین کوثر، ہاجرہ نور زریاب، امتہ الحئی زیبی، ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا اور بشر رضوی نے اپنے کلام پیش کئے۔اس کے علاوہ اقبال پٹنی نے’صوفیائے گجرات ارو اردوادب‘ پر اپنا مقالہ پیش کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
