تازہ ترین
الطاف بخاری خود کو ’شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار‘ ثابت کرنے میں مصروف
موصوف خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کیلئے کوشاں:نیشنل کانفرنس
اگر مین سٹریم جماعتوں کو خصوصی پوزیشن ختم ہونے کی اطلاع تھی تو الطاف بخاری نے بحیثیت سینئر وزیر اس کا انکشاف کیوں نہیں کیا؟
خبراردو:-
سرینگر:نیشنل کانفرنس نے گپکار اعلامیہ سے متعلق الطاف بخاری کے ریمارکس کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے مختلف جماعتوں کے اتحاد کو توڑنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نئی دلی اور ناگپور میں بیٹھے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے تمام حدیں پار کررہے ہیں۔
کے این ایس کے مطابق این سی ترجمان عمران نبی ڈار نے الطاف بخاری کے ریمارکس پر پارٹی کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی کے سربراہ کی باتوں سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہوں نے گپکار اعلامیہ کے نکات صحیح طریقے سے نہیں پڑھے ہیں یا پھر وہ کشمیر دشمن عناصر کے خاکوں میں رنگ بھر کر اس مشترکہ جہدوجہد کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہیں۔
این سی ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر انفرادیت اور اجتماعیت کیساتھ ساتھ لوگوں کا وقار بحال کرنا ہے گپکار اعلامیہ کا نصب العین ہے لیکن نہ جانے الطاف بخاری کو کہا سے اس میں اقتدار کی حوصلی نظر آرہی ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ الطاف بخاری کی بولی سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اپنے ناگپورہ آقاؤں کو خوش کرکے صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ موصوف پر حاوی ہوئی اقتدار کی حوس کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب وہ دفعہ35اے کو اسلامی اصولوں کے منافی قرار دے رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس ترجمان نے کہا کہ الطاف بخاری نے دعویٰ کہا ہے کہ مین سٹریم جماعتوں کو پہلے ہی معلوم تھا کہ دفعہ370اور 35اے ختم ہونے والا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو الطاف بخاری اپنی پوزیشن کی واضح کیوں نہیں کرتے؟موصوف اُس وقت پی ڈی پی میں کلیدی عہدے پر فائز ہونے کے علاوہ پی ڈی پی بھاجپا مخلوط حکومت میں سینئر وزیر تھے۔ مو صوف نے اُس وقت اس بات کا انکشاف عوام کے سامنے کیوں نہیں کیا اور ان اقدامات کو روکنے کیلئے موصوف نے کوئی پہل کیوں نہیں کی؟
عمران نبی ڈار نے کہا کہ لداخ کی سیاسی جماعتوں نے اپنے آپسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر متحد ہوکر مرکز کو اپنے مطالبات پورے کرنے کیلئے مجبور کیا اور اس اتحاد میں بھاجپا کی لداخ ونگ بھی شامل تھی لیکن یہاں الطاف بخاری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن کر جموں و کشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور تشخص کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو توڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان3 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
ہندوستان3 days agoسندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
