تازہ ترین
امبالہ ائیر بیس پر لینڈ ہوئے پانچوں رافیل طیارے
وزیر دفاع نے کہا’فوجی تاریخ کے نئے دور کی شروعات ہوگئی‘
خبراردو:-
سرینگر:ہندوستانی فضائیہ کو کافی طویل عرصہ سے جس جنگی طیارے کا انتظار تھا، وہ رافیل طیارہ آج ہندوستان پہنچ گیا ہے اور بھارتی فضائیہ میں شامل ہو گئے۔وزیر دفاع نے کہا’فوجی تاریخ کے نئے دور کی شروعات ہوگئی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کو کافی طویل عرصہ سے جس جنگی طیارے کا انتظار تھا، وہ رافیل طیارہ آج ہندوستان پہنچ گیا ہے اور بھارتی فضائیہ میں شامل بھی ہوگئے۔ فرانس کے ساتھ ہوئے سودے کے تحت رافیل جنگی طیارے کی پہلے کھیپ ہریانہ کے انبالہ ائیر بیس پر لینڈ ہوچکی ہے۔
ان پانچ رافیل طیاروں کو ریسیو کرنے کیلئے ائیر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا انبالہ ائیربیس پر موجود تھے۔ سیکورٹی کے پیش نظر انبالہ میں دفعہ 144 لاگو کیا گیا۔27 جولائی کو فرانس کے میریگراک بیس سے پانچ رافیل طیارے ہندوستان کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ مسلسل سات گھنٹوں تک اڑان بھرنے کے بعد کل شام ابو ظہبی کے قریب الدفرہ فرینچ ائیربیس پر پہنچے۔ ان طیاروں نے بدھ کو انبالہ ائیربیس پر لینڈنگ کی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ طیارے انبالہ میں محفوظ طریقہ سے لینڈنگ کرچکے ہیں جبکہ رافیل کامبیٹ طیاروں کے ہندوستان کی زمین کو چھوتے ہی فوجی تاریخ کے نئے دور کی شروعات ہوگئی ہے اور یہ ملٹی رول طیارے ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیتوں میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے‘۔قابل ذکر ہے کہ یو اے ای کی سرزمین سے جب رفیل طیاروں نے اڑان بھری تو کچھ ہی دیر بعد ہندوستانی فضائی حدود میں انٹری کرلی۔ اس موقع پر آئی این ایس کولکاتہ کنٹرول روم سے ہی ان کا خیر مقدم کیا گیا۔
اس دوران آئی این ایس کولکاتہ کنٹرول روم کی جانب سے کہا گیا ’انڈین نیول وار شپ ڈیلٹا ۶۳ ایرو لیڈر، مے یو ٹچ دی اسکائی ود گلوری، ہیپی ہنٹنگ، ہیپی لینڈنگ‘۔خیال رہے کہ رافیل کے دیدار کیلئے انبالہ کے لوگ بھی پرجوش نظر آئے۔ انبالہ میں رافیل کے استقبال کیلئے باضابطہ طور پر بینرس لگائے گئے تھے اور پوسٹرس کے ذریعہ سے رافیل کا خیر مقدم کیا گیا۔ رافیل کے آنے سے جہاں ہندوستان کی طاقت بڑھ گئی ہے، وہیں یہ لمحہ انبالہ کیلئے بھی کسی فخر سے کم نہیں ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایف کے سینئر افسر نے فرانس سے ہندوستان کیلئے پہلے رافیل جیٹ کو لا نے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ یہ لڑاکا طیارے 36رافیل لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ ہے جس نے ہندوستان کو 2016میں فرانس سے 59ہزارکروڑ روپے میں ہنگامی طور پر خریدا تھا۔پانچوں جیٹ طیارے پیر کے روز فرانس کے شہر میرگناک کے ڈاسالٹ ایوی ایشن فیلیٹیشن سے روانہ ہوئے تھے۔
دس طیاروں کی فراہمی شیڈول کے مطابق مکمل کر لی گئی ہے۔ پانچ فرانس میں تربیتی مشن کے لئے رہیں گے۔ فرانس میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا، تمام چھتیس طیاروں کی فراہمی2021کے آخر تک شیڈول کے مطابق مکمل ہو جائے گی۔فرانس نے گذشتہ سال 8اکتوبر کو میریگنک میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی کی ایک تقریب کے دوران ہندوستان کو اپنا پہلا رافیل لڑاکا سونپ دیا تھا۔
فرانس میں ہندوستانی مشن کے مطابق، تمام 36طیاروں کی فراہمی2021کے آخر تکمیل تک پہنچ جائے گی۔جنوبی کشمیر کے بخشی آباد اننت ناگ علاقے سے تعلق رکھنے والے ہلال احمد آرتھر اس وقت فرانس میں ائیر اٹیچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ایئر کموڈور ہلال احمد راتھر کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی فضائیہ کے ایک افسر ہیں۔انہیں 17دسمبر 1988کو فلائنگ برانچ میں بطور فائٹر پائلٹ آئی اے ایف میں کمیشن دیا گیا تھا۔
انھیں 1993میں فلائٹ لیفٹیننٹ، 2004میں ونگ کمانڈر،2010میں گروپ کیپٹن اور 2016میں ایئر کموڈور کی حیثیت سے ترقی دی گئی تھی۔ وہ ایک فائٹر کامبیٹ لیڈر اور ایک فلائنگ انسٹرکٹرہیں۔ انہوں نے میراج 2000سکواڈرن اور فرنٹ لائن ائیر فورس بیس کی کمان بھی کی ہے۔ انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ائیر وار کالج سے تعلیمی امتیاز کے ساتھ گریجویشن کیا۔انہوں نے ابتدائی تعلیم اننت ناگ کے مانٹی سوری سکول میں ہی حاصل کی ہے اور بعد میں آگے کی تعلیم سینک اسکول نگروٹہ جموں سے حاصل کی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
