جموں و کشمیر
انسداد مہم کے باوجود گلے سڑے گوشت،پکوانوں اور دیگر اشیاءکا دھندہ پولیس کا گاندربل اور بڈگام میں کریک ڈاﺅن
رستہ اور کباب کی بڑی مقدارضبط،2افراد گرفتار3 ایف آئی آر درج
سری نگر: جے کے این ایس : صحت عامہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے کشمیر پولیس نے گاندربل اور بڈگام اضلاع میں سڑے ہوئے گوشت اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءکو ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کےلئے ا سٹاک اور فوڈ سیل پوائنٹس کےخلاف3 ایف آئی آر درج کئے۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ پولیس کو قابل اعتماد اطلاع ملی کہ ایک شخص کوندابل صفا پورہ میں مبینہ طور پر بوسیدہ اور غیر صحت بخش گوشت منجمد شکل میں فروخت کر رہا ہے، جو کہ انسانی استعمال کیلئے انتہائی غیر موزوں اور غیر محفوظ تھا۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ صفا پورہ کی ایک خصوصی ٹیم فوڈ سیفٹی آفیسر، گاندربل اور ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ساتھ موقع پر پہنچی اور عبدالحمید لون ولد غلام حسن لون ساکن کوندابل کی دکان کا مکمل معائنہ کیا۔تلاشی کے دوران، کافی مقدار میں ابلے ہوئے گوشت کی اشیاء(رستہ اور کباب) برآمد ہوئیں، جو کہ منجمد، بوسیدہ اور غیر صحت مند حالت میں پائی گئیں، جس کی وجہ سے وہ انسانی استعمال کے لیے واضح طور پر ناکارہ ہیں۔ اسکے مطابق، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 14/2025 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ صفا پورہ میں درج کیا گیا ہے، اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔مزید یہ کہ پولیس اسٹیشن گاندربل کو اطلاع ملی کہ بیہامہ میں واقع ہوٹل ماتمل فوڈ سیل پوائنٹ کا مالک کھانا پکانے میں معیاد ختم ہونے والی کھانے کی اشیاءکا استعمال کر رہا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس تھانہ گاندربل کی پولیس پارٹی مذکورہ مقام پر پہنچی اور تلاشی کے دوران مذکورہ فوڈ سیل پوائنٹ کے کچن سے میعاد ختم ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء ضبط کی گئیں۔ اس کے مطابق، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 145/2025 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔بڈگام میں، پولیس نے فوڈ سیفٹی آفیسر چرار شریف کے ساتھ مل کر پولیس پوسٹ پکھیر پورہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں بازار کی وسیع چیکنگ کی۔ معائنہ کے دوران فوڈ سیفٹی اور حفظان صحت کے معیارات کی متعدد خلاف ورزیوں کا پتہ چلا۔ کئی ریستوران مالکان اور فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانے عائد کیے گئے۔
مزید برآں، ایف آئی آر نمبر 67/2025 سیکشن 271 اور 275بی این ایس کے تحت پولیس تھانہ چرار شریف میں دو ریستوراں نیو عربین نائٹس اور شاہی دربار کے خلاف بوسیدہ گوشت فروخت کرنے اور غیر صحت بخش حالات کو برقرار رکھنے پر درج کی گئی۔پولیس عوام کو یقین دلاتی ہے کہ صحت عامہ کے خلاف ایسے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور جو لوگ لوگوں کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں ڈالنے میں ملوث پائے گئے ان کے ساتھ قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت
سری نگر، یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پورے کشمیر میں سکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام نے 15 اگست کی تقریبات کو پرامن اور بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی۔
جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی نے کہا کہ قومی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریہرسل کی گئی ہے۔
بردی نے کہاکہ ’’وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کی بھی مکمل ریہرسل کی گئی ہے، تاکہ 15 اگست کو ہم مرکزی تقریب کو بلارکاوٹ منعقد کر سکیں۔‘‘
گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے تمام مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔‘‘
بردی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں اور 15 اگست کو ایک قومی تقریب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے دارالحکومت میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
دہلی کے لال قلعہ میں 25 نومبر کو ہونے والے دھماکے، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، کو مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کی ایک ذیلی تنظیم سے باضابطہ طور پر جوڑے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’ابھی ہماری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کشمیری پنڈتوں کو مبینہ دھمکیوں کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیان کو یومِ آزادی اور اس سے متعلق سکیورٹی انتظامات تک محدود رکھیں گے۔
حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز خط میں چھ کشمیری پنڈتوں کے نام درج ہونے کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زبانی طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 اگست تک اپنے دفاتر میں حاضر نہ ہوں۔
وادی میں تقریباً 6,000 مہاجر ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں اور اقلیتی ملازمین کی رہائش والے کیمپوں اور دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
