تازہ ترین
اننت ناگ فدائین حملہ پاکستان کی کارستانی: گورنر ستیہ پال ملک
خبراردو: ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے اننت ناگ فدائین حملے کو پاکستان کی کارستانی قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی سرکار نے یہاں الیکشن کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرایا جو پاکستان کو ہضم نہیں ہوا لہٰذا جوں ہی وادی میں امن کی فضا بحال ہوتی ہے تب تب پاکستان اس کو سبوتاژ کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتا۔
ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے گزشتہ دنوں اننت ناگ میں ہوئے فدائین حملے کو پاکستان کی کارستانی قرار دیا۔ گورنر نے دعویٰ کیا کہ اننت ناگ فدائین حملہ پاکستان کی ہدایت پر انجام دیا گیا۔ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گورنر کے بقول ”گزشتہ دنوں اننت ناگ میں پیش آئے فدائین حملہ پاکستان کی ہدایت پر انجام دیا گیا“۔
انہوں نے بتایا کہ جب بھی وادی کشمیر میں امن کی فضا بحال ہوتی ہے، پاکستان اس کو سبوتاژ کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتا اور یہاں فدائین حملے کرواتا ہے۔گورنر نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے یہاں پرامن اور خوشگوار ماحول میں پنچایتی، بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد کرائے لیکن یہ سب کچھ پاکستان میں بیٹھے جنگجوﺅں کے آقاﺅں کو ایک آنکھ بھی نہ بھایا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں فدائین حملے پاکستان کی ہدایت پر ہی انجام دئے جاتے ہیں۔رواں برس کے جولائی مہینے سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے پرامن انعقاد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر ستیہ پال ملک نے بتایا کہ یاترا کے پرامن انعقاد کےلئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات اُٹھائے جائیں گے اور کسی بھی شرپسند عناصر کو یاترا کے قریب بھی جانے کا موقعہ نہیں دیا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ اننت ناگ فدائین حملے کا تعلق یاترا سے نہیں تھا تاہم یاتریوں کی سلامتی کے حوالے سے ریاستی سرکار نے غیر معمولی انتظامات عمل میں لائے ہیں۔ جنگجوﺅں کو قطعی طور پر اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ یاترا میں کسی بھی قسم کا رخنہ ڈالیں۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے آپسی تال میل اور انتظامیہ کے مکمل تعاون سے جنگجوﺅں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا جائےگا۔ خیال رہے بدھوار کی سہ پہر جنگجوﺅں پر مشتمل فدائین گروپ نے کھنہ بل پہلگام روڑ پر سی آر پی ایف کی روڑ اوپننگ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5سی آرپی ایف اہلکار موقعے پر ہی ہلاک جبکہ واقعے میں ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔اس سے قبل گورنر ستیہ پال ملک نے حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت پر سخت دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مہلوک اہلکاروں کے لواحقین کےساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
گورنر نے بتایا کہ جب بھی سیکورٹی فورسز کی طرف سے ریاست میں الیکشن کے کامیاب انعقاد اور جنگجو مخالف آپریشنوں میں ناقابل یقین کامیابی حاصل ہوتی ہے تو سرحد پار بیٹھے جنگجوﺅں کے آقا یہاں فدائین حملے کرواتے ہیں۔ انہوں نے جنگجوﺅں اور اُن کے آقاﺅں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے طریق کار سے ہمارے عزم میں کوئی تزلزل نہیں آسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگجوﺅں کے خلاف ہماری مہم آخری دم تک جاری رہےگی۔
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر مہنگا ہوا
نئی دہلی، تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے جمعرات سے کمرشیل ایل پی جی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، حالانکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دہلی میں ریستوران، ہوٹل وغیرہ میں استعمال ہونے والا 19 کلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر آج سے 2810 روپے کا ہوگیا ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2747.50 روپے تھی۔ اس طرح یہاں 62.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ممبئی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر 63.50 روپے مہنگا ہوکر اب 2764.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ چنئی میں اب یہ 66.50 روپے بڑھ کر 2983 روپے اور کولکاتا میں 70 روپے بڑھ کر 2954 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی نقل و حمل کی لاگت وغیرہ کے حساب سے قیمتوں میں تقریباً اسی تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے، جب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے دام بڑھے ہیں۔ اس سے پہلے ستمبر میں دہلی میں 9.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
گھریلو ایل پ جی سلینڈروں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 942 روپے، کولکاتا میں 968 روپے، ممبئی میں 941.50 روپے اور چنئی میں 957.50 روپے پر برقرار ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
نیتن یاہو کا فلائی دبئی کے طیارے میں سیکڑوں جانیں بچانے پر ہندوستانی پائلٹ کا شکریہ
ماسکو، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلائی دبئی کی پرواز میں سوار 174 افراد کی جانیں بچانے میں کردار ادا کرنے والے ہندوستانی پائلٹ کی بہادری کو سراہا ہے۔
بدھ کو دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز نے دورانِ پرواز ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور کچھ دیر بعد سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئرلائن کے مطابق پرواز کے دوران دونوں پائلٹوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی تھی۔
نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، ’’میں ہندوستانی پائلٹ کیپٹن سمت مچھر کی غیر معمولی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ چاقو کے وار سے زخمی اور شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے حملہ آور کا مقابلہ کیا، مزاحمت کی، کاک پٹ کا دروازہ کھولا اور مسافروں و عملے کو حملہ آور پر قابو پانے میں مدد دی، جس سے دورانِ پرواز ایک تباہ کن حادثہ ٹل گیا۔‘‘
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ سمت مچھر نے 174 افراد کی جانیں بچائیں، جن میں اسرائیلی اور دیگر ممالک کے شہری بھی شامل تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
پیرا نے جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اور قانون سکریٹری کے خلاف مراعات کی تحریک پیش کی
سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی وحید پیرا نے بدھ کو جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اور قانون سکریٹری کے خلاف مراعات کی تحریک پیش کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دونوں اعلیٰ افسران نے اسمبلی میں پیش کی گئی ایک قرارداد کے متن اور زبان پر سوال اٹھایا تھا۔
اسپیکر کو دیے گئے اپنے نوٹس میں پیرا نے ایوان میں وزیر اعلیٰ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ کی جانب سے بیان کیے گئے حقائق درست ہیں تو یہ معاملہ ’’قانون ساز ادارے کے استحقاق سے متعلق ایک سنگین سوال‘‘ اٹھاتا ہے۔
پیر کو عمر عبداللہ نے ایوان میں کہا تھا کہ قانون سکریٹری نے اسپیکر کو ایک خط لکھ کر وزیر اعلیٰ کی ریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد کو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت نہ دینے کی درخواست کی ہے۔ قانون سکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط چیف سکریٹری کے ذریعے اسپیکر تک پہنچایا گیا تھا۔ جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان اسمبلی کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد منظور کی تھی۔
پی ڈی پی کے رکن اسمبلی پیرا نے دلیل دی کہ کسی منتخب قانون ساز ادارے کو قراردادیں پیش کرنے، ان پر غور کرنے، ان میں ترمیم کرنے اور انہیں منظور کرنے کا اختیار پارلیمانی عمل کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی جانب سے انتظامی یا قانونی مشورہ ایوان کے قانون سازی کے اختیار پر ’’سوال اٹھانے، اسے محدود کرنے یا اس میں مداخلت کرنے‘‘ کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔
پیرا نے اپنے نوٹس میں کہا، ’’اگر معزز وزیر اعلیٰ کی جانب سے بیان کیے گئے حقائق درست ہیں تو یہ معاملہ قانون ساز ادارے کے استحقاق اور منتخب قانون ساز ادارے اور انتظامی بیوروکریسی کے درمیان آئینی علیحدگی سے متعلق ایک سنگین سوال اٹھاتا ہے۔ کسی بھی غیر منتخب افسر کو ایسی پوزیشن میں نہیں رکھا جانا چاہیے جہاں اس ایوان کے قانون سازی کے اختیار یا اس کے منتخب ارکان کے سامنے معاملات پیش کرنے اور ان پر بحث کرنے کے حق کو مؤثر طور پر بیوروکریسی کی منظوری سے مشروط کر دیا جائے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’لہٰذا میں اس ایوان کے وقار اور آئینی اختیار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس کے مراعات کے دائرۂ اختیار کا استعمال کر رہا ہوں۔ یہ صرف ایک قرارداد یا ایک رکن سے متعلق معاملہ نہیں ہے، بلکہ اس ایوان کے ادارہ جاتی حقوق اور جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ہمیں دیے گئے نمائندگی کے اختیار سے متعلق معاملہ ہے۔‘‘
ساتھ ہی پیرا نے واضح کیا کہ ان کی تحریک کو وزیر اعلیٰ کی قرارداد کی حمایت کے طور پر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا، ’’مجھے اس کے متن، زبان اور وضاحت کی کمی پر شدید تحفظات ہیں اور میں نے ایک منتخب رکن کی حیثیت سے ان اعتراضات کو ایوان کے سامنے رکھنے کے اپنے حق کا استعمال کیا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’ہمارے سامنے موجود معاملہ بنیادی طور پر مختلف ہے: سوال یہ ہے کہ کیا منتخب قانون ساز ادارے کو اپنے قانون سازی کے اختیارات استعمال کرتے وقت بیوروکریسی کی جانب سے جانچ، منظوری یا پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘
پیرا نے اسپیکر عبدالرحیم راتھر سے معاملے کا نوٹس لینے، اعتراضات اٹھائے جانے کے حالات کا جائزہ لینے اور ایوان کے طریقۂ کار و کارروائی کے قواعد اور ایوان کے مراعات سے متعلق قابلِ اطلاق قانون کے تحت مناسب کارروائی کرنے کی اپیل کی۔
پیرا نے کہا، ’’قانون ساز ادارے کے مراعات انفرادی ارکان کے مراعات نہیں ہیں، بلکہ یہ ایوان کے اختیار اور عوام کے جمہوری مینڈیٹ کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔‘‘
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان7 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
