تازہ ترین
اْردوصحافت سے وابستہ صحافیوں کا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوناوقت کی ضرورت
اصل حقائق پرمبنی نامہ نگاری ہی سچی صحافت
ڈاک بنگلہ سمبل میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے ریاض مسرورسمیت سینئرصحافیوں کاخطاب
سرینگر:’دورِ جدید میں صحافت کے بدلتے تقاضے‘عنوان کے تحت ڈاک بنگلہ سمبل بانڈی پورہ میں اتوارکویک روز تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا،جس کااہتمام انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیر اوربانڈی پورہ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے باہمی اشتراک سے کیاتھا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق صبح ساڑھے10شروع ہوئے اس تربیتی ورکشاپ میں بانڈی پورہ اورگاندربل سے تعلق رکھنے والے تقریباً30سے زیادہ صحافیوں،نامہ نگاروں اورپرنٹ والیکٹرانک میڈیاسے وابستہ دیگرافرادنے شرکت کی جبکہ میزبان کی حیثیت سے بانڈی پورہ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے یہاں سارے انتظامات کئے۔
انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیر کاایک اعلیٰ سطحی وفد اس تربیتی ورکشاپ میں معاون مہتمم کے بطورشامل ہوا۔افتتاحی تقریب کے فوراًبعدپہلی نشست میں ’دیہی نامہ نگاری،تقاضے مسائل اور حل‘کے موضوع سینئرصحافی اور بی بی سی اردو کے بیورو چیف برائے جموں وکشمیر ریاض مسرور نے اپنے تجربات اور مشاہدات کے مطابق مفصل روشنی ڈالی۔انہوں نے واضح کیاکہ نامہ نگاری کودیہی یاشہری بنیاد پرتقسیم کرناٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ خبر زیادہ ترمضافاتی علاقوں سے ہی نکل کرآتی ہے۔انہوں نے اپنے تجربات اورمشاہدات کی روشنی میں کہاکہ ایک نامہ نگارکیلئے کسی خاص ڈگری یاسندکی اتنی ضرورت نہیں،جتنی اسبات کی کہ ایک نامہ نگارکسی علاقہ میں پیش آئے کسی حادثے یاواقعے کواصل حقائق کیساتھ رپورٹ کرے۔ریاض مسرورکاکہناتھاکہ یہ کہنادرست نہیں کہ اْردوزبان کوکوئی خطرہ لاحق ہے،یاکہ اْردوصحافت زوال پذیر ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے ملکی اوربین الااقوامی سطح کے کچھ اداروں کی تجزیاتی یاسروے رپورٹس کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اب بھی اْردوبہت سارے ممالک میں پڑھی،بولی اورلکھی جاتی ہے۔
کشمیر میں اْڑدوصحافت کے ماضی اورحال کے تناظرمیں مستقبل کاذکر کرتے ہوئے سینئرومعروف صحافی ریاض مسرورکاکہناتھاکہ اْردوصحافت سے وابستہ صحافیوں کاعصرحاضر کے تقاضوں سیہم آہنگ ہونالازمی بن گیاہے۔انہوں نے کہاکہ آج سوشل میڈیاکادورہے،کوئی حادثہ یاواقعہ پیش آتے ہی اس کوشیئرکیاجاتاہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ خبرتب تک نامکمل رہتی ہے،جب تک اس سے جڑے سبھی معاملات اورحقائق کورپورٹ نہ کیاجائے۔
ریاض مسرورنے انجمن اْردوصحافت کے رول اورمشن کواہم قراردیتے ہوئے کہاکہ اْردوصحافت کوجدیدتقاضوں اوربنیاد اصولوں سے روشناس ہوناپڑے گا،اوراس ضمن میں تربیتی ورکشاپ کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی صحافی یانامہ نگارچاہئے کتنے برسوں سے میدان عمل میں سرگرم کیوں نہ ہو،اْس میں سیکھنے کاجذبہ ہوناچاہئے،تاکہ وہ خودکودورجدیدیاعصرحاضر کے نئے تقاضوں سے آراستہ رکھ سکے۔
ورکشاپ میں شامل سبھی صحافیوں اورنامہ نگاروں کوتازہ دم رکھتے ہوئے معروف مزاحیہ شاعر وفن کار تاثیرافضل نے اپنے منفرداندازمیں کشمیری زبان میں اپنامزاحیہ اورطنزیہ کلام پیش کیا،جس سے حاضرین کافی محظوظ ہوئے۔دوسری نشست میں ایک اورسینئرصحافی ہارون رشید نے ’صحافت کے ماعصرتقاضے‘عنوان کے تحت اپنے تجربات اورمشاہدا ت بیان کئے۔انہوں نے کہاکہ اْردوصحافت کوکوئی خطرہ لاحق نہیں ہے لیکن ہم سب کونئی چیزوں،نئی تیکنیک اورنئے تقاضوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے رہناپڑے گا۔
ہارون ریشی کاکہناتھاکہ ہرصحافی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے،لیکن صحافت کے میدان میں ڈٹے رہناآسان نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک صحافی یانامہ نگارچاہئے کسی بھی زبان میں لکھے،اْس کواْس زبان پراتنی حدتک عبورہوناچاہئے کہ وہ اپنی تحریریابات قارئین اورناظرین تک آسان لفظوں میں پہنچاسکے۔
وقفہ ظہرانہ کے بعدتیسری نشست میں وادی کے ایک سینئر صحافی منوہر لال گامی نے ’خبر نگاری کا صحافتی اسلوب‘ کے موضوع پر شرکائے ورکشاپ کو اپنے تجربات اور مشاہدات سے مستفید کیا جبکہ ’ملٹی میڈیا کی اہمیت اور تقاضے‘ کے موضوع پربراڈ کاسٹ جرنلسٹ سید تجمل الاسلام نے روشنی ڈالی۔
دو نشستوں اور چار الگ الگ موضوعات پرمشتمل پر ورکشاپ کے دوران زاہد مشاق،اظہر رفیقی،زبیر قریشی اور شوکت ساحل نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ورکشاپ کی نظامت کے فرائض انجمن کے سینئررْکن وصدارتی مشیر ناظم نذیر نے انجام دیئے جبکہ انجمن کے ترجمان اعلیٰ زاہد مشتاق نے انجمن اْردو صحافت جموں وکشمیرکاتعارف دیااورانجمن کے اغراض ومقاصد بیان کئے۔ انجمن اردو صحافت کے صدر ریاض ملک نے صدارتی خطبہ دیا جبکہ بانڈی پورہ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ساجد رسول نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
انجمن اردو صحافت کے صوبائی صدر کشمیربلال برقانی نے تحریک شکرانہ پیش کی۔ورکشاپ کو منعقد کرنے میں انجمن اردو صحافت کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد خان، آر گنائز فردوس رحمان اورسوشل میڈیاانچارج شوکت ساحل نے کلیدی کردار ادا کیا۔
انجمن کے رْکن بلال مولوی اور بانڈی پورہ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے خصوصی نمائندے نذیر ساحل نے شرکائے ورکشاپ کی رجسٹریشن خدمات انجام دیں۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکائے ورکشاپ میں توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
