تازہ ترین
آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے میچز200 ممالک میں دیکھے جائیں گے
خبراردو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عالمی کپ کو کرکٹ کا سب سے بڑا جشن قرار دیا ہے جس کے مقابلے 200ممالک میں دیکھے جائیں گے۔عالمی کپ کرکٹ کا انگلینڈ میں 30مئی کو آغاز ہو گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے اسے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن قرار دیا ہے۔ اس کے سنسنی خیز مقابلے 200ممالک میں دیکھے جائیں گے۔ مجموعی طور پرنشریات دیکھنے کا وقت 13ارب گھنٹے ہوگا۔ ایک ارب گھنٹے کا وقت ڈجیٹل میڈیا پر میچز دیکھتے ہوئے بھی صرف ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹکٹوں کیلئے مجموعی طور پر 30 لاکھ درخواستیں وصول ہوئیں۔ کسی ایک میچ کیلئے 4لاکھ تک امیدوار بھی سامنے آئے،ایک لاکھ 10ہزار خواتین اور ایک لاکھ انڈر 16بچے بھی تماشائیوں میں شامل ہوں گے جن کیلئے 8فین زونز بنائے گئے ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کو نہ صرف شائقین کو تفریح فراہم کرنے والا بلکہ کھیل کو مزید فروغ دینے والا ایونٹ بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
اوول لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ لوگوں کو آپس میں ملانا، تفریح فراہم کرنا اور کھیل کو ترغیب دلانے کا ذریعہ بنانا ہمارے مقاصد ہیں۔ فارمیٹ کے مطابق 10ٹیمیں کم ازکم ایک بار ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔ اس سے سخت مقابلے کی فضا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایونٹ نئی نسل کو تحریک دلانے کا ذریعہ بنے۔ ہم اکثر نوجوانوں سے سنتے ہیں کہ ٹیم کی ورلڈکپ فاتح کو دیکھتے ہوئے کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا۔ امید ہے کہ میچز دیکھنے کے بعد نہ صرف انگلینڈ بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ عالمی کپ کے منتظمین ورلڈ کپ کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہر ممکن کوششوں میں اب بھی مصروف عمل ہیں۔
ہندوستان
سی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
نئی دہلی، سپریم کورٹ پیر کے روز اس درخواست پر سماعت کے لیے رضامند ہو گئی، جس میں دہلی پولیس کو قومی دارالحکومت کے جنتر منتر پر پرامن مظاہرہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ مطالبہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان کیا گیا ہے۔ درخواست کا ذکر چیف جسٹس سوریا کاَنت کی سربراہی والی بنچ کے سامنے کیا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ دہلی پولیس شہر میں پرامن مظاہروں کی اجازت نہیں دے رہی ہے، جن میں طلباء، شہریوں، رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور اراکینِ پارلیمنٹ کے مظاہرے شامل ہیں۔
سی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے درمیان دائر اس درخواست میں دہلی پولیس کو پرامن مظاہروں کی اجازت دینے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس سوریا کاَنت نے وکیل سے یہ واضح کرنے کو کہا کہ وہ کیا راحت مانگ رہے ہیں اور کیا یہ ایک مفاد عامہ کی عرضی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت یہ دیکھے گی کہ آیا ایسی ہی دیگر درخواستیں زیرِ التوا ہیں یا نہیں، اور معاملے کو سماعت کے لیے فہرست بند کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
تہران، ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد سرکاری ملکیت والی نیشنل ایرانی آئل کمپنی (این آئی او سی) کے چیف ایگزیکٹو حمید بورد کو قائم مقام وزیر تیل مقرر کیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ تہران کی پٹرولیم برآمدات پر سخت بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاک نژاد کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے این آئی او سی کے سربراہ حمید بورد کو قائم مقام وزیر تیل مقرر کیا ہے۔ سرکاری میڈیا ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے نشر کیے گئے ایک بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان کا ایک انٹرویو نشر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پاک نژاد نے اس سے قبل ’’ذاتی مسائل‘‘ کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی، تاہم ان کی ابتدائی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔
صدر پزشکیان نے وزیر تیل سے عہدے پر برقرار رہنے کی اپیل کی تھی، تاہم پاک نژاد کے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کے بعد صدر نے بالآخر ان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ صدر نے ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد ’’ان کی کوششوں اور مخلصانہ خدمات کو سراہا‘‘۔
جاری مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوران آبنائے ہرمز ایک اہم کشیدگی کے مرکز کے طور پر ابھری ہے۔
فروری کے اواخر میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے قبل اس اہم بحری گزرگاہ سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی تھی۔
تہران کی جانب سے تجارتی جہاز رانی پر پابندیاں عائد کرنے اور ان جہازوں پر فائرنگ کیے جانے کے بعد، جن کے بارے میں ایران کا کہنا تھا کہ انہوں نے بغیر اجازت اس کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، واشنگٹن نے جوابی بحری ناکہ بندی نافذ کر دی، جس کا مقصد ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنا کر ملک کی پٹرولیم برآمدات روکنا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ مہم کے تحت ایران کے آٹو موبائل اور ریلوے شعبوں کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ نئی پابندیوں کا مقصد جنگ کے لیے تہران کی مالی اعانت کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ’’حکومت کی آمدنی کے ذرائع کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے‘‘ کے لیے کام کر رہا ہے۔
بیسنٹ نے کہا کہ امریکی دباؤ ایران کے باقی ماندہ پٹرولیم آمدنی کے ذرائع پر بھی مرکوز ہے، جبکہ امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی اور پابندیوں کا مقصد تہران کو خام تیل فروخت کرنے اور غیر ملکی کرنسی تک رسائی حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
دریں اثنا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں اور دعویٰ کیا کہ ایران نے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے اپنے عزائم سے ’’تقریباً دستبرداری‘‘ اختیار کر لی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب تنازع اپنے آٹھویں ماہ میں داخل ہو گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کھرگے نے گیانیش کے استعفیٰ، ایس آئی آر کی منسوخی، بیلٹ پیپر سے انتخابات کا مطالبہ دہرایا
نئی دہلی، کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ کانگریس کے تین مطالبات لازمی طور پر پورے کیے جانا ضروری ہیں، جن میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا استعفیٰ، ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کی منسوخی اور بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانا شامل ہیں۔
مسٹر کھرگے نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ ملک بھر میں کانگریس کے کارکنان اور اپوزیشن جماعتوں کے ‘انڈیا’ اتحاد کے لوگ ان تینوں معاملے پر سڑکوں پر ہیں۔ ان معاملات پر ملک میں جگہ جگہ جدوجہد کرنے والے سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوان تنظیموں کے ساتھ کانگریس کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں خاتون صحافیوں کو ہراساں کیا، جو کہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
مسٹر کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، “تانا شاہ بہت گھبرایا ہوا ہے، توجہ ہٹانے کے لیے ایک اور باب کے لیے تیار رہیے۔”
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
دنیا6 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 week agoمحبوبہ مفتی کی 29 ستمبر کو دہلی میں احتجاج میں شرکت کی اپیل
-
ہندوستان1 week agoمودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا1 week agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا6 days agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
دنیا1 week agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
دنیا6 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoاپوزیشن پر ای ڈی-سی بی آئی، عوام پر تھپڑ-لاٹھی-گولی: کھرگے
-
دنیا6 days agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
-
دنیا5 days agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
