تازہ ترین
آپریشن سے قبل مریض کے لئے خون کا عطیہ: ایمز اسپتال میں تعینات ڈاکٹر محمد فواز نے پیش کی انسانیت کی مثال
خبراردو:-
سرینگر: کورونا وبا کے دوران دہلی ایمس کے ایک ڈاکٹر نے مثال قائم کر دی ہے ۔ مریض کی جان بچانے کے لئے انہوں نے جس جذبہ انسانیت کا مظاہرہ کیا اس کی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ہو رہی ہے ۔ دراصل ایمز میں پہنچے مریض کی حالت نازک تھی اور اسے فوری طور پر خون کی ضرورت تھی ۔ کے این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق مریض کے اہل خانہ اس وقت تک اسپتال نہیں پہنچے تھے اور ڈاکٹر فواز کو اس کا آپریشن کرنا تھا ۔
بڑے دل کے مالک اس ڈاکٹر نے پہلے اپنے خون کا عطیہ کیا اور اس کے بعد سرجری انجام دی ۔ سوشل میڈیا پر ڈاکٹر فواز کی خون کا عطیہ دینے والی تصویر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ ان کی فرض کی بحسن خوبی انجام دہی کی مثال دے رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ ڈاکٹر محمد فواز دہلی ایمس کے شعبہ سرجری میں تعینات ہیں ۔ منگل کے روز 21 جولائی کو ان کے شعبہ میں ایک مریض کو داخل کیا گیا، جس کے بائیں پیر میں انفیکشن کی وجہ سے سیپٹک ہو چکا تھا ۔ مریض کو فوری طور پر خون کی ضرورت تھی ایسے حالات میں ڈاکٹر فواز نے اپنے خون کا عطیہ کر دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فواز نے کہا، ’’مریض اپنی بیوی کے ساتھ آیا تھا، جو کہ خون کے عطیہ کے لئے جسمانی طور پر صحت مند نہیں تھی ۔
میں مریض کو جلد از جلد آپریشن تھیٹر لے جانا چاہتا تھا اور انفیکشن سے متاثرہ حصوں کو نکال دینا چاہتا تھا تاکہ مریض کو حالت کو مستحکم کیا جا سکے ۔ ‘‘خود ہی آگے بڑھ کر خون دینے کی ضرورت پر ڈاکٹر فواز نے کہا کہ مریض کو خون کی ضرورت تھی لیکن ہم ان کے رشتہ داروں کے اسپتال پہنچنے کا انتظار نہیں کر سکتے تھے، لہذا میں نے خون کا عطیہ درنے اور بلڈ بینک سے کچھ اور یونٹ خون لینے کا فیصلہ کیا ۔
مریض کا ہیمو گلوبن کم تھا اور بلڈ بینک میں بھی زیادہ خون دستیاب نہیں تھا ۔ مریض کے بلڈ پریشر کو مینیج کرنے اور وینٹی لیٹر پر رکھنے کے لئے باہر سے مدد دی گئی ۔ انہیں تین چار یونٹ خون کی ضرورت تھی ۔ واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے سبب صحت مند لوگ اسپتالوں سے دور ہی رہنا چاہتے ہیں ۔ ایسے میں پہلے کی طرح آگے بڑھ کر خون کا عطیہ کرنے والوں کا فقدان ہے ۔
ان حالات میں مریض کے لئے خون کا عطیہ کرنے والے ڈاکٹر فواز کہتے ہیں ، ’’وبا کے دور میں لوگوں کی ایک دوسرے تک رسائی مشکل ہو رہی ہے ۔ ایک ڈاکٹر کا اہم مقصد مریضوں کی زندگی بچانا ہے ۔ اسپتال میں آنے والے ہر ایک مریض کا علاج پوری کوشش کے ساتھ کیا جانا چاہئے ۔
ان دنوں اسپتال میں خون کی کمی ہے اس لئے میں نے بلڈ ڈونیٹ کیا ۔ ڈاکٹر فواز کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہو رہی ہے اور مریض کا آپریشن ٹھیک طرح سے پورا ہو جانے پر اس کے اہل خانہ نے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
