ہندوستان
اپوزیشن کے طرز عمل سے ناراض دھنکھڑ نے کچھ دیر کے لیے چھوڑی نشست
نئی دہلی، راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ جمعرات کو ایوان میں کانگریس کی قیادت والی اپوزیشن پارٹیوں کے طرز عمل سے اتنے پریشان ہوئے کہ وہ ناراض ہوکر کچھ دیر کے لیے نشست چھوڑ کر چلے گئے۔
جیسے ہی چیئرمین نے ایوان میں قانون سازی کا کام شروع کرکے وقفہ صفر شروع کرنا چاہا ، اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے پیرس اولمپکس میں خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کے واقعہ سے متعلق معاملہ اٹھانا چاہا۔
چیئرمین نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی شروع کردی۔ ایوان میں ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے مشتعل ہوکر چلاتے ہوئے احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے کچھ دیر کے لیے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
مسٹر دھنکھڑ نے مسٹر برائن کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بار بار نشست کو چیلنج دیتے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر برائن نے اپنے طرز عمل کو بہتر نہیں کیا تو وہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہوں گے۔
چیئرمین نے اپوزیشن کے طرز عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدس ایوان کو انتشار کا مرکز بنانا، جمہوریت پر حملہ اور ملک کے وقار کو داغدار کرنا ناشائستہ طرز عمل ہے اور ایوان کے وقار کو پامال کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح انہیں الفاظ، خطوط اور اخبارات کے ذریعے جس طرح سے چیلنج دیا جارہا ہے اور نامناسب تبصرے کیے جا رہے ہیں وہ غیر منصفانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیلنج انہیں نہیں بلکہ چیئرمین کے عہدے کو دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بعض ارکان سمجھتے ہیں کہ چیئرمین کے عہدے پر جو شخص فائز اس کے لائق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلف سے بھاگنے والے نہیں ہیں لیکن اب ان کے پاس ایک ہی متبادل ہے اور جس طرح سے ان کے ساتھ سلوک کیا گیا ہے اس کی وجہ سے وہ کچھ دیر یہاں نہیں بیٹھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دکھی دل کے ساتھ جا رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ ایوان چھوڑ کر چلے گئے۔
اس سے قبل جب اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایمرجنسی کے سیاہ باب کے بعد اس طرح کے نامناسب طرز عمل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان سمجھتے ہیں کہ وہ ہی سمجھدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ونیش پھوگاٹ کے معاملے سے پورا ملک غمزدہ ہے، وہ خود اور وزیر اعظم سبھی اس معاملے سے دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پر سیاست کرنا اس لڑکی کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس کھلاڑی کو ہر طرح کی عزت اور مدد دی جائے گی۔
چیئرمین نے کہا کہ ایسے معاملات پر غیر جانبدارانہ موقف اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل جموں و کشمیر کے بجٹ پر بحث کے دوران جب اپوزیشن لیڈر نے ہاتھ اٹھا کر یہ مسئلہ اٹھانا چاہا تو وہ جاننا چاہتے تھے کہ وہ کس موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے لکھا کہ وہ ایک فوری مسئلہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے اس نشست کو مہر سمجھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے کل بھی واک آؤٹ کرکے کروڑوں لوگوں کی توہین کی۔
ایوان کے لیڈر جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ اپوزیشن کے رویے سے نشست اور جمہوریت کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت نظام پر چلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ نشست کے ساتھ اس رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود پر غور کرنے کا معاملہ ہے۔ یہ فائدے اور نقصان کا سوال نہیں ہے، پورا ملک ونیش کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے انہیں چیمپئن آف چیمپئنز کہا ہے۔ اسے فوائد اور نقصانات میں تقسیم کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک ونیش کے ساتھ کھڑا ہے اور حکومت اور ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے ان کی طرف سے تمام کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف جذبات سے کام نہیں چلتا۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
مودی حکومت کمر توڑ مہنگائی سے عوام کو کب نجات دلائے گی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف بازار کے اعداد و شمار میں نہیں بڑھ رہی ہے بلکہ اس کا اثر ہر متوسط طبقے اور غریب خاندان کے باورچی خانے میں محسوس کیا جا رہا ہے اور حالات یہ ہو گئے ہیں کہ تہواروں کے موسم میں باورچی خانے کا بجٹ تین مہینوں میں 25 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔
کانگریس کے ے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ ایک خبر میں ایک گھریلو خاتون نے بتایا ہے کہ ان کی آمدنی صرف 35,000 روپے ہے اور اتنی محدود آمدنی میں باورچی خانے کا خرچ سنبھالنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا وزیرِ اعظم نریندر مودی کو احساس ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں خاندان اپنے گھر کا بجٹ کیسے سنبھال رہے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ارہر کی دال 105 روپے سے بڑھ کر 140-150 روپے فی کلو، مونگ 95 روپے سے 120 روپے، چاول 42-45 روپے سے 53-55 روپے اور سرسوں کا تیل 165 روپے سے 190 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں غذائی مہنگائی 5.95 فیصد رہی۔ پیاز 48.27 فیصد، ادرک 73.82 فیصد اور لہسن 43.60 فیصد مہنگا ہوا ہے۔ دال، مصالحے، سبزیاں اور تیل سمیت ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے سے عام خاندان متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گھریلو بچت میں کمی آ رہی ہے اور خاندانوں پر قرض بڑھ رہا ہے۔ عام خاندان کے سامنے سوال صرف بڑھتے ہوئے اخراجات کا نہیں، بلکہ گھٹتی ہوئی بچت اور محدود آمدنی میں گھر چلانے کا بھی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کے لیے یہ محض اعداد و شمار ہو سکتے ہیں، لیکن عوام کے لیے یہ ہر ماہ بگڑتا ہوا گھریلو بجٹ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس کمر توڑ مہنگائی سے اہل وطن کو کب نجات ملے گی۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
وندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
نئی دہلی، جموں و کشمیر میں شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا-بنہال ریل سیکشن پر ٹرینیں اب زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پٹریوں پر دوڑ سکیں گی۔
ریلوے نے اس ریل سیکشن پر ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 111 کلومیٹر طویل اس ریل سیکشن پر بڑھی ہوئی رفتار کا جمعہ کے روز ٹیسٹ کیا گیا۔ وزیرِ ریلوے اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اس ٹیسٹ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وندے بھارت ایکسپریس (26401/26404) 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کے سب سے اونچے چناب پل اور ہندستان کے پہلے کیبل اسٹڈ انجی پل کو پار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
ریلوے کے مطابق رفتار میں اس اضافے سے اودھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے تحت ریل آپریشن مزید آسان ہوگا اور سفر کا وقت کم ہوگا۔ اس سے مسافروں کو تیز رفتار، محفوظ اور زیادہ آرام دہ ریل سفر کی سہولت ملے گی۔ یہ دن ریل رابطہ کے شعبے میں ایک تاریخی حصولیابی کے طور پر درج ہوا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
کھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کے یومِ پیدائش کے موقع پر جمعہ کے روز انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھرگے اور مسٹر گاندھی نے باپو کے سمادھی استھل راج گھاٹ اور مسٹر شاستری کے سمادھی استھل وجے گھاٹ پہنچ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مسٹر کھرگے نے مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ باپو کی پوری زندگی سچائی، عدم تشدد، رحم دلی اور خدمت روشنی کا ایسا مینار ہے جو ہر دور میں انسانیت کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے سچائی کو طاقت، عدم تشدد کو ہمت اور ستیہ گرہ کو ناانصافی کے خلاف سب سے موثر ہتھیار بنایا اور ہندستان کی جدوجہدِ آزادی کو سمت دینے کے ساتھ پوری دنیا کو انسانیت، رحم دلی اور امن کا راستہ دکھایا۔
انہوں نے سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سادگی، سچائی اور قوم کی خدمت کی علامت مسٹر شاستری کی زندگی ہندستان کے لیے وقف کا ایک بے مثال نمونہ ہے۔ زرعی اصلاحات سے لے کر سبز اور سفید (دودھ) انقلاب کی بنیاد کو مضبوط کرنے، ریلوے میں تھرڈ کلاس کو ختم کرنے، بسوں میں خواتین کے لیے نشستیں مختص کرنے اور 1965 کی جنگ میں ملک کو مضبوط قیادت فراہم کرنے تک، قومی تعمیر میں ان کا تعاون ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی وادی قدروں اور اعلیٰ افکار سے لبریز مسٹرشاستری کی سادہ زندگی اہل وطن کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔
مسٹرراہل گاندھی نے مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سچائی، عدم تشدد اور بے باکی ہی باپو کی سب سے بڑی میراث ہے۔ باپو نے سکھایا ہے کہ ناانصافی کے آگے کبھی جھکنا نہیں اور سچائی و عدم تشدد پر ڈٹے رہنا ہی حقیقی طاقت ہے۔
انہوں نے سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘جے جوان، جے کسان’ کا نعرہ دے کر انہوں نے اہل وطن کے حقوق اور ان کے وقار کے تحفظ کا عزم کیا اور ملک کو ایک نئی راہ دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ شاستری جی کی سادگی اور ملک کے لیے ان کی لگن ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
دنیا1 week agoامریکہ-چین سربراہ اجلاس کے آغاز پر ٹرمپ کا شی جن پنگ کا شاندار استقبال
