تازہ ترین
ایران میں کورونا وائرس سے 124 اموات
اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعہ کے روز کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر 124 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ 4 ہزار 747 سے زائد افراد میں اس کی علامات کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایران کے وزرات صحت کے ترجمان کنوش جہانپور نے ٹیلی ویژن نیوز کانفرس میں ان اعداد و شمار کو صادر کیا، انہوں نے فورس کو استعمال میں لانے کی وضاحت نہیں کی، حالانکہ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایران کے تمام 31 خطے کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔
ایران نے اپنے تمام بڑے شہروں میں جمعہ کی نماز کو منسوخ کر دیا ہے۔ ساتھ میں ایران نے کربلا میں ادا ہونے والی نمازوں کو بھی تنسیخ کردیا ہے، جہاں ملک کے شیعہ عالم دین کی جانب سے ہفتہ وار خطبہ دیا جاتا ہے۔وہیں متحدہ عرب امارات میں حکام نے قرآن کی دو آیتوں تک نمازوں کو محدود کردیا تاکہ وہ وائرس کے خدشات کے پیش نظر 10 منٹ سے زیادہ دیر تک نہیں رہیں۔
پورے مشرقی وسطی میں اب تک 4 ہزار 990 افراد میں کورونا وائرس کے مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔پورے دنیا میں چین کے بعد ایران اور اٹلی میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی ہے۔جمعرات کے روز ایران نے اعلان کیا کہ کوروناوائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے وہ بڑے شہروں کے درمیان مسافت کو محدود کرنے کے لیے چیک پوئنٹ لگوائے گا۔
ایران کے نیم سرکاری میڈیا کے ذریعہ تصویریں جاری کی گئی جس میں چیک پوائنٹ میں گاڑیاں رکی ہوئی نظر آرہی ہیں۔فائر فائٹرز نے تہران کے مشہور ولیسر ایونیو کے 18 کلومیٹر لمبائی تک جراثیم کش چھڑکاؤ کیا ہے، جس میں سے کچھ فائرٹرک نے فٹ پاتھ پر چل رہے افراد، اے ٹی ایم اور اسٹور فرنٹ میں جراثیم کش کا چھڑکاؤ کیا ہے۔فائر فائٹر کے ذریعہ کرانہ دوکان کے باہر جراثیم کش چھڑکاؤ کرنے کے بعد دوکان کے مالک رضا کا کہنا ہے کہ ‘اگر یہ کام وہ روزانہ کرتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا’۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چھڑکاؤ صرف ایک وقتی چیز نہیں ہونی چاہئے اور اسے کثرت سے کرنا چاہئے، خاص طور پر ایسی جگہوں پر جہاں نقل و حرکت اور ٹریفک بہت زیادہ ہوتا ہے۔لیکن ایران میں امید کی کرن باقی ہے۔حکام نے اطلاع دی ہے کہ شیعہ مقدس شہر قم میں جمعرات کی دیر رات ایک کورونا وائرس سے متاثرہ خاتوں نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔واضح رہےکہ ایران کا شہر قم میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔(ای ٹی وی)
ہندوستان
وزیراعظم نے تقسیم کے المیے کو یاد کیا، بچ جانے والوں کی ہمت اور لچک کی ستائش کی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن تقسیم کے متاثرین اور بچ جانے والوں کو یاد کیا اور ملک کی تقسیم سے پیدا ہوئے عظیم انسانی دکھوں کو یاد کرتے ہوئے ان لوگوں کی تعریف کی جنہوں نے اس صدمے پر قابو پایا اور اپنی زندگیوں کو ازسرنو شروع کیا۔
تقسیم کے مظالم کے یادگاری دن کے موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ تقسیم نے “کئی زندگیوں کو تباہ کر دیا”، خاندانوں کو بے گھر کر دیا، اپنوں کو جدا کر دیا اور سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کو بے پناہ تکلیف پہنچائی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ “آج ہم #PartitionHorrorsRemembranceDay منا رہے ہیں۔ ہم ان تمام لوگوں کی ہمت کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم سے متاثر ہوئے تھے۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ “یہ تاریخ کا ایک ایسا لمحہ تھا جس نے کئی زندگیوں کو تباہ کر دیا… خاندان بے گھر ہوئے، اپنے پیارے کھو دیاگیا اور بے پناہ تکلیفیں برداشت کی گئیں۔”
اس کے ساتھ ہی انہوں نے تباہی کے باوجود تقسیم کے بعد بچ جانے والوں کی اپنی زندگیوں کو ازسرنو شروع کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ “اس پر قابو پاتے ہوئے، لوگوں نے صفر سے اپنی زندگیوں کو دوبارہ شروع کیا، مصیبت کو کامیابی میں بدلا اور ہمارے ملک کی ترقی میں بے پناہ تعاون دیا۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ تقسیم کا سامنا کرنے والوں کے سفر انسانی استحکام کے ثبوت کے طور پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ان کی زندگی کے سفر ہمیں انسانی جذبے کی طاقت کی یاد دلاتے ہیں۔”
وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کی باہمی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے عزم کو مزید مضبوط کرنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ “یہ دن ہمارے ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے اور اجتماعی طور پر ایک وکست بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے ہمارے عزم کو مزید گہرا کرے۔”
تقسیم کے مظالم کا یادگاری دن 14 اگست کو 1947 میں ہندوستان کی تقسیم سے جڑے دکھ، نقل مکانی اور جانی نقصان کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس تقسیم کے نتیجے میں جدید تاریخ کی سب سے بڑی اجتماعی نقل مکانی ہوئی، کیونکہ شدید فرقہ وارانہ تشدد کے درمیان لاکھوں لوگوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نئی کھینچی گئی سرحدوں کو پار کیا۔
مودی حکومت نے 2021 میں اس دن کو منانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا مقصد تقسیم کے دوران لوگوں کی برداشت کردہ تکلیفوں کو یاد کرنا اور سماجی ہم آہنگی کی حفاظت اور تقسیم اور نفرت کو دوبارہ پنپنے سے روکنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
یو این آئی۔این یو۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
