ہندوستان
ایف اے ڈی اے نے مالیاتی اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ ڈیلرسیٹسفیکشن اسٹڈی شروع کی
نئی دہلی، آٹوموبائل ریٹیل شعبہ کی سب سے بڑی قومی تنظیم فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشنز (ایف اے ڈی اے) نے ہندوستان میں آج پریمون ایشیا کے ساتھ مل کر مالیات اور انشورنس کے لیے ڈیلرسیٹسفیکشن اسٹڈی شروع کرنے کا اعلان کیا ایف اے ڈی اے کے صدر مسٹر منیش راج سنگھانیہ نے اس اسٹڈی کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سالانہ ڈیلرسیٹسفیکشن اسٹڈی کے ساتھ ڈیلر-او ای ایم تعلقات کو سمجھنے کا معیار بن گیاہے۔ایف اے ڈی اے مالیاتی اور انشورنس کمپنیوں کے لیے ڈیلرسیٹسفیکشن اسٹڈی شروع کرنے کے لیے ایک اورقدم آگے بڑھاتے ہوئے خوش ہے۔ یہ مطالعہ ڈیلرز اور فائنانس اینڈ انشورنس کمپنیوں کے درمیان تعلقات کے کلیدی پہلوو¿ں پر توجہ مرکوز کرے گا اور اس لیے اس تعلق کی باریکیوں کو سمجھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ اس مطالعہ کو ایف اینڈ آئی سیکٹر کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوگی کیوں کہ اس شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ آٹو ڈیلرشپ کو درپیش مسائل کو سمجھنے کی یہ پہلی کوشش ہے۔ ڈیلرسیٹسفیکشن اسٹڈی
ایف اے ڈی اے کے خزانچی اور ڈائریکٹرڈی ایس ایس ایف اینڈآئی مسٹر امر جتن شیٹھ نے کہاکہ ڈیلروں کو ان کی ڈیلرشپ چلانے کے لئے ہر طرح سے مدد کرنے کے ایف اے ڈی اے کے بیان کردہ مقصد کے مطابق ایف اینڈ آئی کے لیے ڈی ایس ایس اولین تحقیق ہے، جو انشورنس اور فائنانس کمپنی کے ساتھ تعلقات پر محیط ہے۔ توقع ہے کہ اس مشق کے نتائج سے ڈیلروں اور ایف اینڈ آئیسیکٹر کو تشویش کے کلیدی شعبوں پر کام کرنے میں مدد ملے گی تاکہ صارفین کے لیے خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔
پریمون ایشیا کے ڈائرکٹر اورسی او او مسٹر راہل شرما نے کہاکہڈیلر کی توقعات کا بندوبست نہ صرف آٹو او ای ایم کے ساتھ بلکہ آٹو ریٹیل کاروبار میں دیگر سبھی فریقوں کے ساتھ ایک ہموار کاروباری آپریشن اور آخری صارف کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اہم ہے۔ اسی مقصد کے ساتھ ایف اینڈ آئی کے لیے 2024 ایف اے ڈی اے ڈی ایس ایس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو صنعت میں اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے۔ توقع ہے کہ یہ نہ صرف ڈیلر اور ایف اینڈ آئی کمپنیوں کے تعلقات کو بہتر بنانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا بلکہ آخری صارفین کو کم سے کم وقت اور لاگت میں بہترین مصنوعات اور خدمات بھی فراہم کرے گا۔
یہ مطالعہ ریٹیل اور ہول سیل فنانس اور انشورنس کے تمام شعبوں میں کاروباری تعلقات کو متاثر کرنے والے کلیدی عوامل اور صفات پر غور کرے گا۔ اےف اے ڈی اے کی طرف سے اس طرح کے اقدامات میں ڈیلرز کی بڑھتی ہوئی شرکت کے ساتھڈی ایس ایس برائے ایف اینڈ آ ئی مالیات اور انشورنس پالیسی کی آسانی، ان مصنوعات کو فروخت کرنے والے ڈیلرشپ کے اہلکاروں کی تربیت، تقسیم اور دعووں سے شروع ہونے والے تعلقات کے مختلف پہلوو¿ں کو سمجھنے کی کوشش کرے گا۔ امید کی جاتی ہے کہ مطالعہ کے نتائج ایف اینڈ آئی کمپنیوں کو ڈیلرز اور آخری صارفین کی مدد کے لیے نئی مصنوعات، خدمات اور عمل کو ڈیزائن کرنے میں مدد کریں گے۔
اس مطالعہ کی اہم جھلکیاں ہیںمطالعہ تین وسیع شعبوں کا احاطہ کرے گا – خوردہ اور تھوک مالیات اور انشورنس اور ہر ایک شعبے کے اندر ڈیلر پرنسپلز سے درخواست کی جائے گی کہ وہ سب سے زیادہ پسندیدہ شراکت داروں کا انتخاب کریں اور پیش کردہ خدمات اور عمل سے متعلق مختلف صفات اور عوامل پر ان کی درجہ بندی کریں نیز ڈیلر کی درجہ بندی کی بنیاد پر، بہترین ایف اینڈ آئی کمپنیوں کو آٹو موٹیو انڈسٹری کے مختلف حصوں میں حاصل کردہ سکور کے لحاظ سے درج کیا جائے گا -فوروہیلرماس، فوروہیلر لگژری، ٹووہیلرماس، ٹووہیلرلگژری،تھری وہیلراینڈ اور کمرشیل گاڑیاں۔اس کے علاوہ مطالعہ کے نتائج کی بنیاد پر آٹو موٹیو انڈسٹری کے ہر طبقے کے سرفہرست کھلاڑیوں کو 14 جون24 کو ہوٹل سہارا اسٹار، ممبئی میں سالانہ ایف اے ڈی اے انشورنس اینڈ فنانس چوٹی کانفرنس میں شاندار ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
یہ سروے تمام آٹوموٹیو ڈیلرشپ کے لیے کھلا ہے اورایف اے ڈی اے ڈیلروں کو اس سروے میں حصہ لینے اور بھرپور شرکت کے ساتھ اسٹڈی کو کامیاب بنانے میں مدد کرنے کے لیے دعوت نامے بھیج رہا ہے۔ سوالنامہ ویب پر ہوسٹ کیا گیا ہے اور مئی کے آخر تک کھلا رہے گا۔ اس اسٹڈی کے نتائج کا اعلان 14 جون کو ہوٹل سہارا اسٹار، ممبئی میں سالانہ ایف اے ڈی اے انشورنس اینڈ فنانس سمٹ میں انڈسٹری کے سامنے کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف
ہندوستان
شیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
نئی دہلی، گھریلو شیئر بازاروں میں بدھ کو مسلسل تیسرے دن گراوٹ دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس تقریباً پورے دن سبز نشان میں رہنے کے بعد آخر میں 49 پوائنٹس نیچے بند ہوا سینسیکس 88 پوائنٹس گر کر 72,441.15 پوائنٹس پر کھلا، لیکن کچھ ہی دیر میں سبز نشان میں پہنچ گیا۔ تاہم آخری گھنٹے میں ہوئی فروخت سے یہ 48.78 پوائنٹس (0.07 فیصد) کے نقصان کے ساتھ 72,480.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی-50 انڈیکس میں سینسیکس کے مقابلے میں زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ یہ 95.75 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد نیچے 22,620.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ دونوں انڈیکس کا اس سال 30 مارچ کے بعد کی نچلی سطح ہے۔
وسیع تر بازار میں ملا جلا رخ رہا۔ نفٹی مڈ کیپ-50 انڈیکس 0.01 فیصد پھسل گیا۔ اسمال کیپ-100 انڈیکس 0.27 فیصد کی برتری میں رہا۔ سیکٹر پر مبنی انڈیکسوں میں نفٹی ہیلتھ 2.57 فیصد، نفٹی فارما 1.84 فیصد اور نفٹی میٹل 1.50 فیصد ٹوٹ گیا۔ پائیدار صارف مصنوعات کے گروپ میں 1.35 فیصد اور ایف ایم سی جی میں 0.63 فیصد کی گراوٹ رہی۔
میڈیا گروپ کا انڈیکس 2.74 فیصد، ریئلٹی گروپ کا 1.62 فیصد اور کیمیکل گروپ کا 1.19 فیصد چڑھا۔ بینکنگ، آئی ٹی اور آئل اینڈ گیس گروپ بھی سبز نشان میں رہے۔
سینسیکس میں ایٹرنل کا شیئر سب سے زیادہ سوا دو فیصد ٹوٹا۔ سن فارما اور ٹائٹن میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی۔ اڈانی پورٹس، ٹاٹا اسٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فائنینس، انفوسس اور بھارتی ایئرٹیل کے شیئرز ایک سے دو فیصد تک پھسل گئے۔ ٹرینٹ، بجاج فن سروس، این ٹی پی سی، آئی ٹی سی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی نقصان میں رہے۔
کوٹک مہندرا بینک کا شیئر پونے تین فیصد اوپر رہا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک اور انڈیگو میں بھی دو فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔ ایکسس بینک اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئرز ایک سے ڈیڑھ فیصد کی برتری میں رہے۔ ٹیک مہندرا، ہندوستان یونیلیور، بی ای ایل، ٹی سی ایس، ماروتی سوزوکی، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز بھی سبز نشان میں رہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
قابلِ تجدید توانائی کے لیے بنے گا خصوصی گرڈ، 1.86 لاکھ کروڑ کی پی ایم دھارا اسکیم منظور
نئی دہلی، حکومت نے شمسی اورہواسے پیداہونےوالی توانائی (ونڈ انرجی) کے منصوبوں کی بجلی کے نکاس اور ٹرانسمیشن لائنوں میں وولٹیج کے اتار چڑھاؤ کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے اس کے لیے خصوصی گرڈ بنانے کی 1,86,405 کروڑ روپے کی پی ایم دھارا اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں بدھ کے روز ہوئی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ قدرتی طور پر شمسی اورہواسے پیداہونےوای توانائی کے منصوبوں کی لائنوں میں وولٹیج میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے خصوصی قسم کے گرڈ ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لیے گرین انرجی راہداری کے تیسرے مرحلے کی 1,86,405 کروڑ روپے کی اسکیم منظور کی گئی ہے۔ اس سے راجستھان اور لداخ جیسے اہم قابلِ تجدید توانائی کے پیداواری علاقوں کے منصوبوں سے بجلی کے نکاس کا نظام مضبوط ہوگا۔ ریاستوں کے درمیان ٹرانسمیشن کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 135 گیگا واٹ تک کی قابلِ تجدید توانائی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجا جا سکے۔
اسکیم میں گرڈ میں لچک برقرار رکھنے کے لیے سبز توانائی جہاں بن رہی ہے اس کے قریب یا کسی دوسرے اہم مقام پر 50 گیگا واٹ آور کا بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) لگانے کا التزام بھی ہے۔ اس سے توانائی کی سپلائی میں اتار چڑھاؤ، پیک آور میں بجلی کی کٹوتی اور جب دھوپ نہیں ہوتی ہے اس وقت کی مانگ پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
اس اسکیم کو مالی سال 2032-33 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ اس کی 1.86 لاکھ کروڑ روپے کی کل تخمینہ شدہ لاگت میں بین ریاستی ٹرانسمیشن سسٹم کی ترقی کے لیے 1,36,378 کروڑ روپے اور 50 گیگا واٹ آور کے بی ای ایس ایس کے لیے 50,000 کروڑ روپے شامل ہیں۔
مرکزی حکومت اس اسکیم کے لیے 54,082 کروڑ روپے کی مالی امداد دے گی۔ مرکزی مالی امداد سے بین ریاستی ٹرانسمیشن چارجز کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح بجلی کی لاگت کم رہے گی۔
سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسکیم کے جزو کے تحت تمام نئے منصوبوں کو ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ پرانے منصوبوں کی جدید کاری اور نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے کام ‘کاسٹ پلس بیسس’ کے تحت کیے جائیں گے۔
اسکیم کے لیے ریاستی ٹرانسمیشن یوٹیلیٹیز بنیادی عمل درآمد کرنے والی ایجنسی ہوں گی۔ یہ اسکیم سال 2035 تک 900 گیگا واٹ کی غیررکازی صلاحیت حاصل کرنے کے ہدف کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
نئی دہلی، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر جمعرات کے روز یہاں کئی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پہل کی شروعات کریں گے۔
وزارتِ دفاع نے بدھ کے روز بتایا کہ ان پہلوں میں فوج کے مالیاتی اطلاعاتی نظام کا محکمہ کے ‘سَکشم’ پلیٹ فارم کے ساتھ انضمام، وزارتِ دفاع کے لیے ترمیم شدہ نیشنل کمپائلیشن سسٹم اور سنگل اکاؤنٹ ادائیگی شروع کرنے کے لیے ادائیگی روٹنگ اور مربوط نظام کا انتظام شامل ہیں۔ اس موقع پر مرکزی تقریب ڈی آر ڈی او بھون کے ڈاکٹر ڈی ایس کوٹھاری آڈیٹوریم میں ہوگی، جس میں وزیرِ دفاع کا خطاب ہوگا۔
وزیرِ دفاع دفاعی اخراجات پر جامع شماریاتی کتابچہ 2026، رکشا لیکھا بھارتی، محکمہ کے داخلی ہندی مجلے اور مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ 2025-2026 سمیت متعدد مطبوعات کا اجراء کریں گے۔ اس موقع پر دفاعی پنشن کے نظام پر مبنی ایک مختصر فلم بھی جاری کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی، وزارتِ دفاع اور ڈیفنس آکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی اہم پہلوں کو نافذ کرنے میں شاندار کارکردگی اور تعاون کے لیے حکام اور ملازمین کے ایکسی لنس کے لیے ‘وزیرِ دفاع ایوارڈ 2026’ سے نوازا جائے گا۔
ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کا قیام 1747 میں ‘ملٹری پے ماسٹر’ کی تقرری کے ساتھ ہوا تھا۔ تب سے یہ محکمہ دفاعی افواج اور وزارتِ دفاع کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ محکمہ نے اندرونی آڈٹ، اکاؤنٹنگ، مالیاتی مشورے اور دفاعی پنشن کے انتظام کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
-
ہندوستان7 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
ہندوستان6 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
