پاکستان
این سی او سی اجلاس میں متاثرہ مقامات پر سخت بندشوں کا فیصلہ
کرونا کی تیسری لہر، تجارتی مراکز ہفتے میں 2 دن اور رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کو وسیع اور سخت کیا جائے، جس میں ایمرجنسی کی صورتحال کے علاوہ تمام نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
اس سے قبل پاکستانی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اُن سرگرمیوں پر پابندیوں میں اضافہ کرنے کا عندیہ ظاہر کیا تھا جو کووڈ کو تیزی سے پھیلنے میں مدد دے رہی ہیں جبکہ عملدرآمد کے لیے انتظامیہ کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب انڈیا میں گذشتہ ہفتے دو لاکھ 60 ہزار نئے کرونا متاثرین سامنے آئے ہیں۔
این سی او سی کے اعلان کہا گیا ہے کہ:
انڈور ڈائننگ یعنی ریستورانوں اور ہوٹلوں کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی ہوگی تاہم آؤٹ ڈور یعنی باہر کھانا کھانے کی اجازت رات دس بجے تک ہوگی
تمام اوقات میں ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت کی اجازت ہوگی
تمام کمرشل یا کاروباری سرگرمیاں اور غیر ضروری سروسز کو رات آٹھ بجے کے بعد بند کر دیا جائے گا، یعنی تمام مارکیٹس اور دکانیں رات آٹھ بجے تک ہی کھلی رکھی جاسکیں گی
ہر ہفتے دو محفوظ دن تعطیلات کی صورت میں دیے جائیں گے
شادی اور دیگر تقریبات کے لیے عمارتوں سے باہر (آوٹ ڈور) 300 لوگوں کے جمع ہونے کی اجازت ہوگی تاہم انھیں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا
ان ڈور تمام تقریبات پر پابندی رہے گی
سینما اور درگاہیں بند رکھی جائیں گی
کھیلوں کے ایونٹس اور اجتماعی طور پر ثقافتی تہوار منانے پر پابندی ہوگی
آوٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت صرف رات 10 بجے تک زیادہ سے زیادہ 300 مہمانوں کی موجودگی کی صورت میں ہوگی
پارک بند رہیں گے لیکن ورزش اور جوگنگ ٹریک کھلے رہیں گے
نجی و سرکاری دفاتر میں صرف 50 فیصد ملازمین کو بلایا جاسکے گا
پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سیٹوں کو خالی رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے
ریلوے سروس 70 فیصد صلاحیت کے ساتھ چل سکے گی
تمام افراد کے لیے چہرے پر ماسک پہنا لازم ہوگا
عدالتوں میں لوگوں کے ہجوم کی حوصلہ شکنی کی جائے گی
گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا
ان نئے احکامات کا اطلاق 11 اپریل تک ہوگا اور این سی او سی اس پر 7 اپریل کو نظرثانی کرے گا۔
تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ این سی او سی کے 24 مارچ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ فی الحال ملک بھر میں تعلیمی ادارے 28 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔(العربیہ اردو)
پاکستان
عمران خان کی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا پر وفاقی قبضے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار
اسلام آباد، پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا پر وفاقی حکومت کے کنٹرول کے خلاف قانونی چیلنج دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس صوبے میں اب تک پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الجزیرہ کو بتایا کہ پارٹی منگل کو عدالت میں صوبے میں ایمرجنسی قوانین کے نفاذ، شہری آزادیوں کی معطلی اور گورنر راج کے خلاف درخواست دائر کرے گی۔ پارٹی کے سکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی سربراہی میں قانونی کمیٹی نے درخواست تیار کر لی ہے، تاہم اکرم نے یہ نہیں بتایا کہ اسے سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا یا وفاقی آئینی عدالت میں۔
وفاقی حکومت کے اس اقدام سے پاکستان میں سیاسی کشیدگی کا ایک نیا محاذ کھل گیا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی اس معاملے پر ایک دوسرے سے مختلف موقف اختیار کیے ہوئے ہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب پی ٹی آئی اپنے قید رہنما عمران خان کی رہائی کے لیے حکام پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے اسلام آباد کی جانب تاخیر سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں مصروف تھی۔ عمران خان تین سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کو حکومتی اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد رکھنے والے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے وفاقی کنٹرول ضروری ہے۔
انہوں نے پیر کو پشاور میں کہا، ”آپ جتنے بھی وسائل لے آئیں اور کچھ بھی کر لیں، جب تک وہاں کی حکومت اس لڑائی کی قیادت نہیں کرے گی، کوئی جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔”
اتوار کو صدر آصف علی زرداری نے صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت معطل کر دی تھی۔ پارٹی 2013 سے خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پیر کو تصدیق کی کہ معطل وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ کے بعض ارکان کو احتیاطی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ تاہم، ان مشکلات کے باوجود پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج جاری رہے گا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا، ”لانگ مارچ ختم نہیں ہوا ہے، لیکن پارٹی کے خلاف ایک تاریخی کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔”
اتوار کو جاری کیے گئے اعلان کے مطابق، صوبائی حکومت ”دہشت گردی کے خطرے سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے مطلوبہ ذمہ داری، عزم اور ارادے کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔”
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کی جوائنٹ ڈائریکٹر آسیہ ریاض نے الجزیرہ کو بتایا کہ وفاقی حکومت کا موقف واضح ہے۔ ان کے مطابق، کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی حکومت پر دہشت گردی کے خلاف لڑائی سے ”جان بوجھ کر الگ ہونے” کا الزام لگایا گیا، جسے ایمرجنسی کے نفاذ کی آئینی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ تاہم، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے اعزازی فیکلٹی رکن اور وکیل حسن عبداللہ نیازی نے اس دلیل سے اختلاف کیا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے سابق فوجیوں کے مبینہ بیان میں فرعون کا حوالہ، 1971 کی تاریخ دہرانے سے خبردار
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ہنگامی اقدامات پر تنقید، فوجی وردی کو اقتدار نہیں بلکہ امانت قرار دیا؛ بیان کی صداقت کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی
اسلام آباد: پاکستان کے سابق فوجیوں کی تنظیم سے منسوب ایک مبینہ پریس ریلیز میں قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے ملک میں سیاسی مخالفین کے خلاف مبینہ کارروائیوں اور اختیارات کے استعمال پر تنقید کی گئی ہے۔ بیان میں فرعون کی مثال پیش کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کو 1971 جیسے تاریخی بحران کی جانب دھکیلنے والے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے۔
11 اکتوبر 2026 کی تاریخ درج اس پریس ریلیز میں تنظیم ویٹرنز آف پاکستان (VOP) کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ہنگامی اقدامات کی مذمت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق، تنظیم کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک ہنگامی اجلاس میں ان اقدامات کو آئین، وفاق اور عوام کی خواہشات کے منافی قرار دیا۔ اس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ منتخب حکومت کو برطرف کرنے اور اس کے رہنماؤں کو حراست میں لینے جیسے اقدامات سے لاکھوں پشتونوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پریس ریلیز میں قرآن مجید کی سورۃ القصص کی آیت 4 کا حوالہ دیتے ہوئے فرعون کے طرزِ حکمرانی کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں اس کے زمین میں سرکشی کرنے اور لوگوں کو گروہوں میں تقسیم کرکے ایک طبقے پر ظلم ڈھانے کا بیان ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ماضی میں بھی ایسے حالات کا سامنا کرچکا ہے۔ اس ضمن میں 1971 کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ سیاسی اختلافات کا جواب طاقت کے بجائے مکالمے سے دیا جانا چاہیے۔
مبینہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملک نے 1971 میں سیاسی بحران اور طاقت کے استعمال کی بھاری قیمت ادا کی تھی، جب مشرقی پاکستان الگ ہوکر بنگلہ دیش بن گیا۔ بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے ملک کے اتحاد اور استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
بیان میں فوج، عدلیہ اور بیوروکریسی سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ آئینی حدود اور جمہوری اصولوں کو مقدم رکھیں۔ اس میں فوجی وردی کے حوالے سے کہا گیا ہے:
’’وردی ایک امانت ہے، تخت نہیں۔‘‘
تنظیم سے منسوب بیان میں سیاسی بحران کے حل کے لیے آئینی طریقہ کار، قومی اتحاد اور پُرامن جدوجہد پر زور دیا گیا ہے۔
پاکستان
تحریک انصاف تحریک ختم کرکے مذاکرات کے لیے آگے آئے، شہباز شریف
اسلام آباد، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایجی ٹیشن اور لانگ مارچ کی سیاست ترک کر کے مذاکرات کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسلسل احتجاج ملک کی اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی امیج کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک کو کم کرنے کے لیے بنائے جانے والے کشمیر چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب شریف نے کہا، “میں اب بھی ان سے کہتا ہوں کہ ہوش میں آجائیں، اپنے لانگ مارچ اور دھرنے ختم کریں، جب یہ ختم ہو جائیں گے تو ہم ضرور آپ کے ساتھ بیٹھیں گے اور بات کریں گے تاکہ پاکستان آگے بڑھ سکے، یہ آپسی محنت اورپاکستانی قوم کی آواز ہے ۔”
تقریب میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سہیل اشرف سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
مسٹر شریف نے کہا کہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی نے ایک بار پھر دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی نے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کیے تھے لیکن حتمی مسودہ تیار ہونے کے بعد تحریک انصاف کے آخری لمحات میں تبدیلی کے مطالبات کی وجہ سے یہ عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کا براہ راست معیشت پر اثر پڑے گا، برآمدات، مینوفیکچرنگ اور درآمدات متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کارکن یا انجینئر وقت پر فیکٹری یا دفتر نہ پہنچ سکے تو پورے ملک کو نقصان پہنچے گا۔
مسٹر شریف نے کہا کہ حکومت نے میکرو اکنامک استحکام کو بحال کیا ہے اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے معاشی ترقی کی جانب کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات، ترسیلات زر اور صنعتی پیداوار میں اضافہ جیسے اشارے مثبت ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان کامیابیوں کو نقصان پہنچانا ریاست کے مفادات کے خلاف ہوگا۔
انہوں نے کہا، “ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، اور ہم اسے ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائیں گے۔”
مسٹر شریف نے کشمیر چوک پروجیکٹ کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کرنے پر مسٹر نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ منصوبے کی لاگت 1.6 بلین پاکستانی روپے تھی، جبکہ ٹھیکہ 1.4 بلین روپے میں دیا گیا تھا۔ چار سلپ روڈ بنائے جائیں گے۔ اس چوراہے پر فی الحال تقریباً 107,000 گاڑیاں چلتی ہیں اور خاص طور پر وی آئی پی کی نقل و حرکت کے دوران یہ ٹریفک جام کا شکار ہوتا ہے۔
یو این آئی۔ الف الف ۔ م الف
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان6 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
-
دنیا6 days agoوائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ایران پر حملوں کے لیے اختیارات تیار کرنے کی ہدایت دی: رپورٹ
