پاکستان
ای سی پی سپریم کورٹ کو پاکستان میں ووٹنگ کی حتمی تاریخ سے آگاہ کرے گا
اسلام آباد، پاکستان میں اگلے سال 8 فروری کو عام انتخابات کرانے پر اتفاق ہونے کے ایک دن بعد، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) جمعہ کو سپریم کورٹ کو حتمی ووٹنگ کی تاریخ سے آگاہ کرے گا۔
الیکشن کمیشن اور صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کیا۔ جو مہینوں کے انتظار اور بے یقینی کے بعد کل ختم ہوئی۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سپریم کورٹ کے حکم پر پریزیڈنٹ ہاؤس پہنچےتھے۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے لیے 11 فروری کی تاریخ تجویز کی تھی تاہم عدالت عظمیٰ نے اسے صدر سے مشاورت کے لیے رجوع کرنے کو کہا تھا۔ جس کے بعد آئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات پر اتفاق رائے ہو گیا۔
الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے)، پی ٹی آئی، منیر احمد اور عباد الرحمٰن کی جانب سے دائر کی گئی الگ الگ درخواستوں کی سماعت میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں انتخابات کی تاریخ پر سپریم کورٹ کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فیض عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان کی تین رکنی بینچ کر رہی ہے۔ آج سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان (اے جی پی) منصور عثمان اعوان نے بنچ کو بتایا کہ صدر علوی اور ای سی پی کی میٹنگ کے بارے میں جلد ہی عدالت کے سامنے منٹس پیش کیے جائیں گے۔
جسٹس عیسیٰ نے کہا، ’’اچھا ہے۔ ہم معاملے کو آخر میں پھر اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے باقاعدہ سماعت کرے گی اور پھر انتخابی معاملہ اٹھائے گی۔ اس کے ایک گھنٹہ بعد، اے جی پی اعوان نے صدر سے اپنی ملاقات کی تفصیلات کے ساتھ انتخابی تاریخ سے متعلق چیف الیکشن کمشنر راجہ کا خط بنچ کے سامنے پیش کیا۔ تاہم چیف الیکشن کمشنر نے اس پر اعتراض کیا کہ عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ سے صدر علوی کے دستخط غائب تھے۔ جسٹس عیسیٰ نے کہا کہ ان دستاویزات پر دستخط کریں پھر ہم آپ کی بات سنیں گے اور سماعت مزید ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ ای سی پی نے اس سے قبل انتخابی حلقوں کی ازسرنو حد بندی کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن سے انکار کر دیا تھا۔
قومی اسمبلی کو اس کی آئینی مدت ختم ہونے سے تین دن پہلے تحلیل کر دیا گیا تھا، لہٰذا آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت 7 نومبر تک اسمبلی کی تحلیل کے 90 دنوں کے اندر انتخابات کرائے جانے چاہیے، لیکن ساتھ ہی الیکشن ایکٹ کی دفعہ 17 (2) ) میں کہا گیا ہے کہ ہر مردم شماری کو باضابطہ طور پر شائع ہونے کے بعد کمیشن حلقوں کی حد بندی کرے گا۔
گزشتہ ماہ، کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ انتخابات جنوری 2024 میں ہوں گے، لیکن تاریخ کا اعلان نہیں کیا، جس کی بہت سے کارکنوں اور سیاسی جماعتوں نے تنقید بھی کی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا1 day agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا2 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
