تازہ ترین
با ت چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چلے گی: راج ناتھ سنگھ
خبراردو:
مر کزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ریاست کی سیکورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک روزہ دورہ پر سرینگر پہنچ گئے ہیں ۔ وزیر داخلہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگلوار کی صبح تقریباًساڑھے 10بجے پہنچے جس کے دوران ان کا استقبال چیف سیکریٹری ،گورنر کے مشیر کے وجے کمار ریاستی پولیس کے سر براہ دلبا غ سنگھ،ڈی سی بڈگام ،کے علاوہ دیگر کئی سیول و پولیس انتظامیہ کے افسران نے کیا ۔مر کزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ انڈین آئر لائنز کی ایک پرواز کے زریعے دہلی سے سرینگر پہنچے اور سرینگر ہوائی اڈے سے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مر کزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ شیر کشمیر انٹر نیشنل کنووکیشن سنٹر پہنچے جہاں انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک اور اعلیٰ سول، پولیس و سیکورٹی عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح میٹنگ کرکے ریاست بالخصوص وادی کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی سیکورٹی صورتحال پر بھی سینئر فوجی عہدیداروں سے بریفنگ لی۔ راجناتھ سنگھ اپنے دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں بالخصوص نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور انہیں آنے والے پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ ختم کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ مر کزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنے دورہ سرینگر کے دوران کچھ سیول سو ساٗئٹی ممبران کے ساتھ بھی ملاقات کی جس کے دوران سیول سو سائٹی ممبران نے مر کزی وزیر داخلہ کو ریاست کی درپیش ابتر صورتحال سے آگاہ کیا ۔وزیر داخلہ نے منگل کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’کہ جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورے پر سری نگر کے لئے روانہ ہوگیا ہوں۔ سیکورٹی صورتحال کے علاوہ ریاست میں اٹھائے جانے والے اہم اقدامات کا جائزہ لوں گا۔یاد رہے کہ مر کزی وزیر داخلہ ریاست میں گور نر راج کے نفاز کے بعد پہلی بار وادی کے دورے پر آئے ہیں ۔
اس دوران معلوم ہوا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں مرکزی وزیر داخلہ شری راج ناتھ کیساتھ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کررہے تھے جبکہ اُن کے ہمراہ معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سٹیٹ سکریٹری سکینہ ایتو، سینئر لیڈران و ایم ایل اے اوڑی محمد شفیع اوڑی، ایم ایل اے عید گاہ مبارک گل، ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی ایم ایل اے بڈگام، جنوبی زون صدر و ایم ایل اے سوناواری محمد اکبر لون،سابق وزیر قانون میر سیف اللہ اور تنویر صادق بھی تھے۔ وفد نے وزیر داخلہ کو وادی کی موجودہ سیاسی، سیکورٹی ،امن و قانون اورانسانی حقوق کی پامالیوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور اس بارے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔راج بھون میں ریاستی گونر ستیا پال ملک نے راجناتھ سنگھ کو یقین دہانی کرائی کہ ریاستی انتظامیہ ریاست میں تعمیراتی منصو بوں کو پورا کر نے کے علاوہ فلاحی اسکیموں کی عمل آوری ،کرپشن کا خاتمہ یقینی بنانے اور لو گوں کو در پیش مسائل کے حل کا ازالہ کر نے کے لئے کام کر ے گی ۔ اس دوران مر کزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گونر ستیا پال ملک کو ریاست میں بلدیاتی انعقاد کی کامیابی اور بناء کسی شورش کے ان انتخابات کے انعقاد پر مبار کباد دیتے ہو ئے کہا کہ مر کزی سرکار کی جانب سے ریاست کو پنچایتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لئے مکمل تعاون فراہم کر ے گی ۔
راجناتھ سنگھ نے نہرو گیسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کولگام میں ہوئی عام شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدقسمتی سے تعبیر کیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی ہیں کہ وہاں جھڑپ اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی جس دوران کچھ بارودی شل پھٹ جانے کے نتیجے میں کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انہوں نے بتایا کہ انسانی جا ن قیمتی ہے اور روپیوں پیسوں سے انسانی جان کی قیمت لگانا ٹھیک نہیں تاہم ہم جاں بحق نوجوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق نوجوانوں کے حق میں فی کس 5لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا ریلیف واگزار کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاست میں امن کی بحالی کے لیے مرکزی و ریاستی حکومت کام کررہی ہے۔ مرکزی سرکار ہر اُس شخص کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں جو ریاست میں امن کو خواہاں ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے زیر اعظم نریندر مودی نے سیاسی پہل کی شروعات کرتے ہوئے پاکستان کا سفر کیا تاہم وہاں کی جانب سے ایسی کوئی ٹھوس کوشش نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت معاشی طور پر بہت آگے بڑھ چکا ہے البتہ بھارت مخالف عناصر ہماری معیشی ترقی کو برداشت نہیں کررہے ہیں ، اسی لیے وہ بھارت کو کمزور کرنے کے لیے دہشت گردی کا سہارا لے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہم ایسے عناصر کے مکروہ عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے پنچایتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ جو لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی خاموشی توڑکر انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ جو لوگ انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے وہ عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ جو لوگ عوام کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ آنے والے پنچایتی انتخابات میں حصہ لے کر عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیں۔ پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاستی نوجوانوں کی بہتری اور بازآبادکاری کے لیے مرکزی و ریاستی حکومت ٹھوس اقدامات اُٹھانے جارہی ہے جس کے تحت آنے والے وقت میں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی اسکیم کے تحت ریاستی نوجوانوں کو مختلف مرحلوں کے دوران معقول روزگار سے نوازا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہماری سرکار نوجوانوں کو ہرطرح کی امداد فراہم کرنے کے لیے بھر پور اقدامات اُٹھائے گی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاست کے تینوں خطوں جموں، کشمیر اور لداخ میں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں جارہے ہیں جس کے تحت سرحدی علاقوں بشمول کرگل، دراس، ٹنگڈار، مژھل سمیت دیگر علاقوں میں زمینی سطح پر سڑکیں بنائی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ وادی کی جھیل ڈل کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کرنے کی خاطر مرکزی اسکیم کے تحت 350کروڑ سے زائد کی رقم صرف کی جائے گی تاکہ جھیل ڈل کی شان رفتہ کو پھر سے بحال کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی میں ریاست کے دورے پر وار دہوا تو مجھے ہر بار انتظامیہ میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔ مرکزی وریاستی حکومت ریاست سے کرپشن کے خاتمنے کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائی گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سبھی طبقوں کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ یک روزہ دورے کے دوران میں نے یہاں 5وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس دوران میں نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے پر زور دیا۔ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ریاست جموں وکشمیر کو بی جے پی کے ساتھ ماضی قریب میں اتحاد سے جو ثمر حاصل ہوا اس کا تجریہ لوگ خود کرسکتے ہیں۔
یاد رہے ضلع کو لگام میں ہو ئی شہری ہلاکتوں کے بیچ مر کزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اپنے یک روزہ دورے پرمنگلوار کو سرینگر پہنچے جس کے دوران انہوں نے ریاست کی مجموعی سیکورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ االگ الگ ملاقا تیں کیں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی راجناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ مر کزی وزیر داخلہ نے ریاستی گور نر ستیا پال ملک کے ساتھ راج بھون میں جس کے دوران انہوں نے ریاستی گورنر کے ساتھ ریاست میں مرکزی کی جانب سے تعمیراتی منصوبوں کے علاوہ ریاست میں نو جونوں کی مثبت مصروفیت کے علاوہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی ۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
