تازہ ترین
بجلی بحران اور پینے کے پانی کی شدید قلت کیخلاف نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی احتجاجی ریلی پر پولیس قدغن/ترجمان
سری نگر، (یو این آئی): نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کی بھاری جمعیت نے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس خواتین ونگ سے وابستہ لیڈران اور عہدیداروں کو اْس وقت لال چوک کی طرف پیش قدمی کرنے سے روکا جب وہ جموں وکشمیر میں بجلی بحران اور پینے کے پانی کی قلت کیخلاف جمعرات کو ایک پْرامن احتجاجی ریلی نکالنی کی کوشش کررہی تھیں۔
ریلی کی قیادت خواتین ونگ کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس کررہی تھیں جبکہ صوبائی صدر انجینئر صبیہ قادری سمیت ضلع صدور اور کئی عہدیداران بھی شامل تھیں۔
شمیمہ فردوس نے اس موقعے پر پولیس کی طرف سے پْرامن احتجاج ریلی کو روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں نہ اظہارِ رائے کی آزادی ہے اور نہ ہی پْرامن احتجاج کرنے کے جمہوری حقوق۔
کسی کو حق کی آواز بلند کرنے کی اجازت نہیں حکمرانوں نے اپوزیشن کی آواز دبانے کے لئے تمام سرکاری مشینری کام پر لگا دی ہے۔ شمیمہ فردوس نے کہا جموں وکشمیر میں اس وقت بدترین بجلی بحران جاری ہے اور ماہ مبارک شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی پوزیشن خراب ہوئی اور ہر گزرتے دن کیساتھ بد سے بدتر ہوتی گئی اور آج بجلی کی سپلائی پوزیشن نے بحران کی شکل اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کیساتھ ساتھ لوگ پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں اور لوگ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی اس نویت کا سنگین بحران آج تک یہاں کے عوام نے نہیں دیکھاہے۔ رمضان المبارک میں یہاں کے عوام کو بجلی کے جس بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسا ماضی میں کبھی بھی دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔
دن بھر بجلی کی آنکھ مچولی جارہی رہتی ہے لیکن افطار، سحری اور تراویح کے وقت یقینی طور پر بجلی کا آنا جانا شروع ہوجاتا ہے اور یہ صورتحال کسی مخصوص جگہ کی نہیں بلکہ ہر ایک جگہ سے ایسی ہی شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صارفین موٹی موٹی بلیں ادا کرتے ہیں، جو صارف گذشتہ برسوں کے دوران 200روپے فیس ادا کرتے تھے وہ آج 700سے زیادہ فیس ادا کرتے ہیں اور جو 700کی فیس ادا کرتے تھے وہ آج 1500، 2000 اور اس سے زیادہ کی بلیں ماہانہ بنیادوں پر ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی بجلی کی سپلائی بہتر ہونے کے بجائے بدتر ہی ہوتی جارہی ہے۔
کھیل
رضوان کو این سی سی آئی اے کا پراسس فالو کرنا چاہیے: یونس خان
کراچی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم رضوان سے متعلق جاری معاملے پر بات کرتے ہوئے احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونس خان نے ایک پروگرام میں کہا کہ کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بڑے نہیں ہوسکتے اور اس معاملے میں محتاط انداز میں گفتگو کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ایک معتبر ادارہ ہے اور محمد رضوان کو متعلقہ قانونی طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔ ان کے بقول، ”ہم کسی کے وکیل نہیں ہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سے متعلق مکمل معلومات ہیں۔”
یونس خان نے کہا کہ محمد رضوان سے متعلق معاملہ ایک سرکاری دورے کے دوران پیش آیا ہے، اس لیے کیس کا نتیجہ سامنے آنے تک اس پر گفتگو میں احتیاط ضروری ہے۔
سابق کپتان نے بتایا کہ ماضی میں انہیں بھی اسی نوعیت کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے معاملات تقریباً چار ماہ تک جاری رہے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان اور امام الحق سے متعلق این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
پوتن کا عالمی عدم استحکام طویل ہونے کا انتباہ، کثیر قطبی عالمی نظام پر زور
ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بین الاقوامی قوانین کے کمزور ہونے، ادارہ جاتی بحران اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث ’’انتہائی غیر مستحکم اور مسلسل تبدیل ہوتے‘‘ دور میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے ایک زیادہ مستحکم کثیر قطبی عالمی نظام کے قیام پر زور دیا۔
والڈائی ڈسکشن کلب کے 23ویں سالانہ اجلاس کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ دنیا ’’فیصلہ کن موڑ‘‘ پر پہنچ چکی ہے، جہاں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی، طب، عسکری سائنس، آبادیاتی تبدیلیوں اور عالمی معیشت میں تیز رفتار پیش رفت معاشروں اور بین الاقوامی تعلقات کو نئی شکل دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’دنیا اپنی ترقی میں ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے‘‘ اور انسانیت ’’بالکل نئی اور بے مثال حقیقت‘‘ میں داخل ہو رہی ہے، جہاں خطرات اور مواقع ایک دوسرے سے تیزی سے جڑتے جا رہے ہیں۔
پوتن نے کہا کہ جاری تبدیلیوں کا پیمانہ بہت وسیع ہے اور ٹیکنالوجی کی ترقی انسانی زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ایسے نئے خطرات بھی پیدا کر رہی ہے جو پوری انسانیت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا، ’’ٹیکنالوجی لفظی طور پر انسانی عمر میں اضافے اور معیار زندگی بہتر بنانے کے شاندار امکانات پیدا کر رہی
ہے، تاہم یہ پوری انسانیت کی تباہی کے امکانات کو بھی ایک نئی سطح تک لے جا رہی ہے۔‘‘
روسی صدر کے مطابق یہ گہری تبدیلیاں ممالک کے اندر سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ کر رہی ہیں کیونکہ روایتی سیاسی نظام بدلتے ہوئے معاشروں اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورت حال کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا، ’’اس کے ایک نتیجے میں کئی ممالک میں داخلی سیاسی ’بخار‘ بھی شامل ہے، خاص طور پر اس لیے کہ روایتی جماعتی نظام تیزی سے تبدیل ہونے والے سماجی ڈھانچوں کی عکاسی کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتیں داخلی عدم استحکام کے جواب میں اپنی سرحدوں سے باہر اقدامات کر سکتی ہیں، جس سے بین الاقوامی کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
پوتن نے کہا، ’’دوسرے لفظوں میں، وہ بدقسمتی سے عدم استحکام کو برآمد کر سکتی ہیں، جس سے کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔‘‘
روسی صدر نے کہا کہ بڑی جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی تبدیلیوں کے باعث ممالک اپنے تزویراتی مفادات کے حصول کے لیے زیادہ خطرات مول لے سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بین الاقوامی تنازعات جاری رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا، ’’کاش میں اس تجزیے میں غلط ثابت ہوں، لیکن بدقسمتی سے جن مستقل رجحانات کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں، وہ اس کے برعکس اشارہ دیتے ہیں۔‘‘
تاہم پوتن نے اعتماد ظاہر کیا کہ دنیا بالآخر ان کے بقول مغربی بالادستی سے دور ہو کر کثیر قطبی بین الاقوامی نظام کی طرف بڑھے گی۔
انہوں نے کہا، ’’ہمیں یقین ہے کہ طویل مدت میں دنیا جیسے جیسے مغربی بالادستی سے دور ہوگی، بین الاقوامی صورت حال بتدریج بہتر ہوگی اور ایک زیادہ مستحکم، جمہوری اور آزاد کثیر قطبی عالمی نظام وجود میں آئے گا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس منتقلی میں اگرچہ بڑے خطرات موجود ہوں گے، تاہم پالیسی سازوں کی فوری ترجیح ان خطرات کو کم سے کم کرنا ہونی چاہیے۔
جاری ۔ یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
وندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
نئی دہلی، جموں و کشمیر میں شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا-بنہال ریل سیکشن پر ٹرینیں اب زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پٹریوں پر دوڑ سکیں گی۔
ریلوے نے اس ریل سیکشن پر ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 111 کلومیٹر طویل اس ریل سیکشن پر بڑھی ہوئی رفتار کا جمعہ کے روز ٹیسٹ کیا گیا۔ وزیرِ ریلوے اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اس ٹیسٹ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں وندے بھارت ایکسپریس (26401/26404) 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کے سب سے اونچے چناب پل اور ہندستان کے پہلے کیبل اسٹڈ انجی پل کو پار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
ریلوے کے مطابق رفتار میں اس اضافے سے اودھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے تحت ریل آپریشن مزید آسان ہوگا اور سفر کا وقت کم ہوگا۔ اس سے مسافروں کو تیز رفتار، محفوظ اور زیادہ آرام دہ ریل سفر کی سہولت ملے گی۔ یہ دن ریل رابطہ کے شعبے میں ایک تاریخی حصولیابی کے طور پر درج ہوا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
ہندوستان7 days agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoامریکہ-چین سربراہ اجلاس کے آغاز پر ٹرمپ کا شی جن پنگ کا شاندار استقبال
