تازہ ترین
برفباری سے پھسلن پیدا،کنگن اوردوڈہ میں حادثات
15افراد زخمی،کئی ایک کی حالت نازک،کپوارہ ترسیلی لائن گر نے سے بکری اور کتا ہلاک
خبراردو
سرینگر: برفباری کے نتیجے میں سڑکوں اور شاہراہوں پر پھسلن پیدا ہوگئی،جس دوران کنگن گاندر بل اور ڈوڈہ میں مسافربسوں کو پلٹنے سے 15افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں برفباری کے بیچ ایک ترسیلی لائن گر آنے سے بکری اور کتا ہلاک ہوگیا جبکہ اس واقعہ ایک معصوم بچہ معجزیاتی طور پر بچ گیا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق کنگن گاندر بل میں اتوار کو اُس وقت4افراد زخمی ہوئے جب ایک مسافر گاڑی سڑک پر پھسلن پیدا ہونے سے پلٹ گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مسافر بس زیر رجسٹرڈ نمبرJK01D/5574گنڈ سے کنگن کی طرف جاری تھی،جس دوران وہ غنی کے مقام پر سڑک پر پلٹ گئی جسکے نتیجے اس میں سوار4مسافر زخمی ہوئے،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر دوڈہ میں ایک مسافر گاڑی اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں اس میں سوار11مسافر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ پل ڈوڈہ علاقے میں پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس میں سوار سبھی مسافر معجزیاتی طور پر بچ گئے کیوں کہ کھائی میں بس گر نے کے دوران ایک جگہ پر اٹک گئی اور دریائے چناب میں گرنے سے محفوظ رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ مسافر بسبھدرواہ سے جموں کی طرف جارہی تھی،جس دوران اس گنپت پل کے نزدیک حادثہ آیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اگرچہ بس کھائی میں جاگری،تاہم یہ بس اور نیچے دھنس جاتی تو بڑا انسانی نقصان ہوسکتا تھا۔زخمیوں کو پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے میں ایک دو افراد شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں میں ڈرائیور پشویندر سنگھ،سشیل سنگھ،محمد صابر،اشوک کمار،وستا دیوی،سنجے کمار۔اشوک کمار،روشن لعل،نسیمہ بیگم،اندر کمار، کملیش دیوی،نیلیما اورہمانشو شامل ہے۔ادھر دردسن کرالپورہ کپوارہ میں ترسیلی لائن گرنے سے ایک بکری اور کتا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔
اس واقعہ کے دوراب مومن محی الدین نامہ معصوم بچہ معجزیاتی طور پر بچ گئے،وہ واقعہ کے دوران یہی سے گزر رہا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح10بجکر45منٹ پر پیش آیا۔(کے این ایس)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
