تازہ ترین
جماعت پر پابندی سے مفاہمت اور ڈائیلاگ کا راستہ تنگ ہوگا: محبوبہ مفتی
خبراردو:
پی ڈی پی نے مرکزی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی جموں وکشمیر پر پابندی عائد کئے جانے کی کارروائی کو جابرانہ اقدام سے تعبیر کیا ہے۔ پارٹی صدراور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ نے بتایا کہ نئی دہلی نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرکے ریاست جموں وکشمیر میں سیاسی سطح پر مفاہمت کے تمام دروازے بند کردئے۔انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے جماعت پر پابندی عائد کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے ریاست میں سیاسی طریق کار کے لیے زمین تنگ ہوگی اور مفاہمت کے تمام دروازے بند ہونے کے امکانات ہے۔
ریاست کی موجودہ صورتحال پر بلائی گئی ہنگامی مجلس سے خطاب کے دوران پی ڈی پی صدر نے بتایا کہ بھارت نے کشمیر کے تئیں شتر مرخ کا وطیرہ اپنا یا ہے اور یہاں جاری دھماکہ خیز صورتحال کے لیے مرکزی حکومت انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے جماعت کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی ریاست کی ایک معروف سماجی اور مذہبی جماعت ہے جو پرامن ذرائع کے ذریعے اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت تعلیمی میدان میں ریاست کے کونے کونے میں اپنا رول ادا کررہی ہے اور فی الوقت اس کے ساتھ بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے وابستہ ہیں جہاں نئی نسل کو اخلاقیات کے حدود میں تربیت کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جماعت پرامن ذرائع کو استعمال میں لاکر سماج کے مختلف طبقوں کی خدمت انجام دے رہی تھی اور متعدد اوقات میں انہوں نے متشددانہ طریق کار سے خود کو علیحدہ ہونے کا اعلان بھی کردیا،لہٰذا اس طرح سے پرامن ذرائع سے کام کرنے والی جماعت پر پابندی عائد کرنے سے ریاست میں مفاہمت اور سیاسی سپیس متاثر ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ مرکزی حکومت نے صرف جابرانہ اقدامات کے ذریعے ہی آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح ریاستی عوام کو طاقت اور جبر کے ذریعے خاموش کرنے کا من بنالیا ہے۔انہوں نے نئی دہلی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسکولر پالیسی کے ذریعے کوئی بھی نتیجہ برآمد ہونے والا نہیں اور اس طرح کی جابرانہ پالیسی ماضی میں کامیاب رہی اور نہ مستقبل میں کامیاب رہنے کے امکانات ہیں۔پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی کابینہ کی طرف سے حالیہ فیصلوں پر انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی ریاست میں سیاسی انارکی کو ہوا دینے کی خاطر ریاستی آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی کبھی بھی ریزویشنز اور ترقیوں کے خلاف نہیں رہی ہے۔ ہماری پارٹی نے مرحوم مفتی محمد سعید کی زیر قیادت حکومت کے دوران سال2004تا 2005میں اس حوالے سے کئی اہم فیصلہ جات لئے تاہم اُس کے لیے ایک طریق کار واضح ہے لیکن جس طرح سے مرکزی کابینہ آئے روز فیصلے لے رہی ہے اُس سے ریاست کے آئین کی انتہائی پامالی ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ڈی پی ریزرویشن معاملے کی مخالفت نہیں کرتی تاہم جس طرح گورنر کی قیادت والی انتظامیہ معاملات سے نپٹ رہی وہ قانون کے ساتھ خطرناک کھلواڑ ہے۔ریاست فی الوقت صدر راج کے دائرے میں آتی ہے اور گورنر صدر کا نمائندہ کہلاتا ہے اور یوں وہ ریاست کے انتظامی اُمور کی دیکھ ریکھ پر مامو ر ہے تاہم گورنر بذات خود ریاستی آئین کو بالائے طاق رکھ کر فیصلے نہیں لے سکتے ہیں۔ گورنر کی طرف سے اس طرح کا قدم آئینی بے ضابطگی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ نئی دہلی ریاست کو مزید اختیارات دینے کے بجائے بچے کچے اختیارات سے بھی ریاست کو محروم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
