تازہ ترین
جموں وکشمیر: اودھم پور میں ٹرک سے زائد از 21 کلو ہیروئن بر آمد، ڈرائیور گرفتار:پولیس
پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر ایک ٹرک سے تلاشی کے دوران زائد از 21 کلو گرام ہیروئن بر آمد کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں- سری نگر قومی شاہراہ پر چنانی زیرو پوائنٹ پر ناکہ کے دوران ایک ٹرک زیر نمبر PB08BT- 9403 کو روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک کشمیر سے اودھم پور جا رہی ہے اور اس کو کلوندر سنگھ ولد جرنیل سنگھ ساکن نوانشر پنجاب چلا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تلاشی کے دوران ٹرک سے ہیروئن کے 18 پاکیٹ جن کا وزن پیکنگ سمیت 21.5 کلو گرام تھا بر آمد کئے گئے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی بازار کے مطابق بر آمد شدہ ہیروئن کی قیمت کروڑوں رپیوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کو پوچھ تاچھ کے لئے بر سرموقع ہی گرفتار کیا گیا۔
جموں و کشمیر
کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور سے مبینہ انٹری فیس وصول کرنے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل، پولیس تحقیقات میں مصروف
جموں، جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں وردی پہنے ایک پولیس اہلکار کی جانب سے ٹرک ڈرائیور سے مبینہ طور پر انٹری فیس وصول کرنے کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے، جس کے بعد آن لائن حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
ٹرک ڈرائیور کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ لکھن پور چیک پوائنٹ پر ایک پولیس اہلکار اس سے رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ڈرائیور بلٹی پیش کرنے میں ناکام رہا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ ٹرک میں لدا سامان بلٹی کا متقاضی نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ انٹری پوائنٹ کٹھوعہ ضلع کے اسٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ ونگ کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے۔
لاری رسید، جسے عام طور پر ٹرک بلٹی کہا جاتا ہے، ایک قانونی دستاویز ہوتی ہے جو ٹرانسپورٹ کمپنی یا مال بردار ادارہ سڑک کے ذریعے سامان کی ترسیل کے لیے سامان وصول کرنے کے ثبوت کے طور پر جاری کرتا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور پولیس اہلکار کو 30 روپے دینے کی پیشکش کر رہا ہے، جبکہ اہلکار 100 روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ڈرائیور بلٹی پیش کرنے میں ناکام رہا تھا۔
ویڈیو کے مطابق، ڈرائیور نے بالآخر پولیس اہلکار کو مطلوبہ رقم ادا کی اور چیک پوائنٹ سے روانہ ہوگیا۔
کٹھوعہ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سنیل کیسر نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’یہ معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور اس کی تصدیق کی جا رہی ہے۔‘‘
کٹھوعہ کے ڈپٹی کمشنر، اسٹیٹ ٹیکسز انفورسمنٹ، جوگندر سنگھ نے یو این آئی کو بتایاکہ ’’اس معاملے کا ہمارے محکمہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہماری ٹیمیں ای وے بلوں کی بے ترتیب جانچ اور تصدیق کے لیے تعینات ہیں اور انہیں مناسب وردی میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی نے مکمل ریاستی حیثیت کی فوری بحالی کی قرارداد منظور کرلی
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت ہند سے مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت فوری اور بلاتاخیر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
خودمختاری اور خصوصی حیثیت کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد صوتی ووٹ سے منظور کی گئی۔ بی جے پی کو چھوڑ کر تمام جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی۔
قرارداد کی منظوری سے قبل جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر مرکز سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اسے ’’جلد از جلد‘‘ بحال کرنے کی ہدایت کا مطلب یہ نہیں ہوسکتا کہ اس کے لیے دو سال انتظار کیا جائے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت اسمبلی انتخابات کے بعد سے مرکز کی جانب سے ریاستی حیثیت بحال کرنے کے وعدے کی تکمیل کا انتظار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اسپیکر صاحب، مجھے بتائیے کہ کس انگریزی میں ’جتنی جلد ممکن ہو‘ کا مطلب دو سال ہوتا ہے؟ کس انگریزی میں ’جلد از جلد‘ کا مطلب دو سال ہوتا ہے؟‘‘
عمر عبداللہ نے دسمبر 2023 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جموں و کشمیر میں ستمبر 2024 تک انتخابات کرانے اور ریاستی حیثیت ’’جلد از جلد‘‘ بحال کرنے کی ہدایت دی تھی۔
موجودہ اسمبلی اکتوبر 2024 میں منتخب ہوئی، جبکہ عمر عبداللہ کی جانب سے 25 ستمبر کو پیش کی گئی قرارداد میں ریاستی حیثیت ’’فوری اور بلاتاخیر‘‘ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا ریاستی حیثیت کی بحالی کو جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورت حال سے جوڑا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’کیا آپ اسے (ریاستی حیثیت کی بحالی کو) ملی ٹنسی سے جوڑ رہے ہیں؟ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ جب تک جموں و کشمیر میں بندوقیں خاموش نہیں ہوجاتیں، ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا جائے گا؟‘‘
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر ریاستی حیثیت کی بحالی کو ملی ٹنسی کے مکمل خاتمے سے مشروط کیا گیا تو اس فیصلے کا اختیار بالآخر نئی دہلی کے بجائے پاکستان کے پاس چلا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ ’’مرکزی حکومت بار بار کہتی ہے کہ ملی ٹنسی پاکستان سے شروع ہوئی اور گزشتہ 35 برس سے یہاں ملی ٹنسی جاری ہے۔ لہٰذا جب آپ کہتے ہیں کہ بندوقیں خاموش ہونے پر ریاستی حیثیت بحال کی جائے گی تو آپ یہ فیصلہ پاکستان کے حوالے کر رہے ہیں کہ جب بھی بندوقیں خاموش ہوں گی، آپ ہمیں ریاستی حیثیت بحال کریں گے۔ کیا ہمیں یہ مان لینا چاہیے کہ ہماری ریاست کے بارے میں فیصلہ ہماری اپنی حکومت نہیں کرے گی؟ کیا ہم نے یہ طے کرلیا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ہمارے وزیر اعظم نہیں دیں گے؟ کیا یہ فیصلہ کسی دوسرے ملک میں ہوگا؟ اگر ایسا طے کیا گیا ہے تو یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کیونکہ ہمارا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ اگر یہ فیصلہ کہیں ہونا ہے تو نئی دہلی میں ہوگا۔ یہ فیصلہ کہیں اور نہیں ہوگا۔‘‘
جاری۔یواین آئی۔ ط ا
دنیا
ٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع جلد ختم ہوجائے گا، تاہم انہوں نے آئندہ وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکہ کی جانب سے دوبارہ فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
ٹرمپ نے اتوار کو پی جی اے ٹور پریزیڈنٹس کپ کے موقع پر ’فاکس نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ ہونے یہ والا ہے کہ ہم بہت جلد یہ جنگ جیت جائیں گے۔‘‘ ٹرمپ نے مزید کہا کہ تنازع ختم ہونے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکہ مزید حملے کرسکتا ہے تو ٹرمپ نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا۔
انہوں نے کہا، ’’میرا مطلب ہے کہ یہ ممکن ہے، لیکن میں صرف اس بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا۔‘‘
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ فوجی کارروائی اور اقتصادی پابندیوں، دونوں کے ذریعے ایران پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ واشنگٹن پہلے ہی فوجی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکا ہے اور ایران کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران میں مہنگائی انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس کے لیے انہوں نے 318 فیصد تک کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا۔ تاہم، یہ دعوے ٹرمپ نے خود پیش کیے اور ان کے بیان میں ان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔
ٹرمپ کے یہ بیانات ایک روز بعد سامنے آئے جب انہوں نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور محاذ آرائی ختم کرنے سے متعلق ایران کی ایک تجویز مسترد کردی تھی۔ تاہم، اتوار کو ’ایکسیوس‘ کو دیے گئے ایک الگ انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مذاکرات کار رواں ہفتے ایرانی نمائندوں کے ساتھ مزید بات چیت کرسکتے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے این بی سی نیوز کے پروگرام ’میٹ دی پریس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران دوبارہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں مکمل طور پر تیار ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔
عراقچی نے کہا، ’’ہم جنگ دوبارہ شروع ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایران مزید امریکی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، خواہ امریکی انتخابات کا وقت کچھ بھی ہو۔
ساتھ ہی عراقچی نے کہا کہ تہران مذاکرات کے لیے تیار ہے اور واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ مسلسل فوجی محاذ آرائی اور سفارت کاری میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجویز کو مسترد کیے جانے کی باضابطہ اطلاع سفارتی ذرائع سے ابھی تک تہران کو نہیں دی گئی ہے۔
عراقچی کے مطابق ایران اپنے منجمد اثاثوں کی رہائی اور اپنا تیل فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا کسی مذاکراتی معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے۔
عراقچی نے کہا، ’’اگر آپ ہم سے پوچھیں تو سفارت کاری کی طرف واپس جانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔‘‘
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ وہ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ امن کے مواقع کو ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
جموں و کشمیر1 week agoماتا لَلّیشوری مرکز نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہوگا: جموں و کشمیر ایل جی
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
-
ہندوستان1 week agoملن پردھان کی گرفتاری جمہوریت کا قتل: راہل ، کھرگے، نندی گرام میں بی جے پی پر ‘ووٹ چوری’ کا الزام
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
