تازہ ترین
جوائنٹ ڈائریکٹرانفار میشن کا دفتر رام باغ سے لالچوک منتقل کیا جائے
اخبارات کے مدیران اور ملازمین کا مطالبہ ، دفتر کی منتقلی انتظامیہ کے زیر غور:فاروق خان
خبراردو:-
سرینگر: محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر کا دفتر لالچوک سے رام باغ منتقل کرنے سے مقامی اخبارات کے عملے کیساتھ ساتھ اس دفتر میں تعینات ملازمین کو دفتر تک پہنچنے میں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ادھر لیفٹیننٹ گور نر کے مشیر فاروق خان نے بتایا کہ مذکورہ دفتر کی منتقلی انتظامیہ کے زیر غور ہے ۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر کا دفتر گزشتہ برس ماہ اپریل میں لالچوک سے درابو ہاءوس رام باغ سرینگر منتقل کیا گیا ۔ مختلف اخبارات کے مدیران نے بتایا کہ اُنکے عملے کو مختلف کاموں کے سلسلے میں مذکورہ دفتر آنا جانا رہتا ہے ،تاہم لالچوک سے اس دفتر کو رام باغ منتقل کرنے سے اخباری عملے کو وہاں پہنچنے میں مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ مذکورہ دفتر سے اشتہار کے حصول سے لیکر بلیں جمع کرنے کے علاوہ دیگر کاموں کے سلسلے اخبارات سے وابستہ مخصوص عملہ کو رام باغ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ بعض اوقات اخبارات کے مدیران کو بھی مختلف معاملات کے حوالے سے محکمہ جوائنٹ ڈائریکٹر سے ملاقات کرنی پڑتی ہے ،تاہم رام باغ پہنچنے میں کافی مسائل ومشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یہ دفتر لالچوک میں واقع تھا جبکہ بیشتر اخبارات کے دفاتر بھی لالچوک اور اس کے گرد ونواح میں ہی ہیں جسکی وجہ سے اخبارات کے عملے کی مذکورہ دفتر رسائی بے آسانی ہوتی تھی ،لیکن جب سے یہ دفتر رام باغ منتقل کیا گیا اخبارات سے وابستہ عملہ کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس دفتر کو واپس لالچوک منتقل کرنا چاہئے ۔ ادھر ملازمین کا کہنا ہے کہ اُنہیں رام باغ میں واقع مذکورہ دفتر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
محکمہ کے ایک ذمہ دار افسر نے کے این ایس کو بتایا کہ رام باغ سرینگر میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں بنیادی سہولیت کافی فقدان ہے جبکہ بہتر یہی تھا کہ ہ میں دفتر کےلئے اپنی جگہ فراہم کی جاتی ۔ ان کا کہناتھا کہ نامساعد حالات میں ملازمین کو رام باغ میں واقع مذکورہ دفتر تک پہنچنے میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دفتر کو دوسری جگہ منتقل کرنا منصوبہ زیر غور ہے ،تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اعلیٰ حکام ہی لے سکتے ہیں جبکہ لالچوک میں دفتر قائم کرنے سے ملازمین اور اخباری عملہ دونوں کو دفتر تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ۔
اس سلسلے میں کے این ایس نے لیفٹیننٹ گور نر کے مشیر فاروق خان سے رابطہ قائم کیا ،تو انہوں نے بتایا کہ یہ ایک جائز مطالبہ ہے اور اس حوالے سے ضرور کوئی نہ کوئی فیصلہ لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیکر اخباری عملہ اور مذکورہ دفتر میں تعینات ملازمین دونوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کے حوالے سے مءوثر اقدامات کرے گی ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ دفتر کی منتقلی انتظامیہ کے زیر غور پہلے سے ہی ہے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
