تازہ ترین
حد متارکہ کشیدگی:اوڑی سیکٹر میں آر پار گولہ باری، خاتون سمیت 5 شہری زخمی،مویشی بھی ہلاک
ہیرا نگر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے کیا پاکستانی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ
سرینگر:ہند۔چین سرحدی کشیدگی کیساتھ ساتھ حد متارکہ پر ہند۔پاک سرحدی کشیدگی اور تنا ؤ میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے،جس دوران برصغیر کی دو ایٹمی طاقتیں کی افواج کے درمیان متواتر بنیادوں پر آتشی گولہ باری کا تبادلہ ہورہاہے۔
تازہ آتشی گولہ باری کا لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹر ہوئی جسکے نتیجے میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس واقعہ میں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔اس دوران ہیرا نگر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پر آتشی گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے حاجی پیر اوڑی سیکٹر میں سنیچر کوکنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5عام شہری زخمی ہوگئے جن میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق شدید نوعیت کی آر پار گولی باری کے دوران کئی شیل راجہ محلہ اور میر محلہ نابلہ میں بھی آگرے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ تین عام شہری اس گولہ باری کی وجہ سے زخمی ہوگئے جن کی شناخت60 سالہ احمد شیخ،20 سالہ مقبول منگلال اور سکینہ بیگم کے طور ہوئی ہے جبکہ شام دیر گئے مزید دو معصوم بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔مذکورہ پانچوں زخمی شہریوں کوعلاج کے لئے نزدیکی اسپتال پہنچایا کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری سے ایل او سی کے متصل دیہات میں خوف ودہشت پھیل گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گولہ باری ہفتہ کی صبح شروع ہوئی اور وہاں تعینات بھارتی فوج نے اس کا بھر پور جواب دیا۔ ایس ایس پی بارہمولہ عبد القیوم نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے ایک خاتون ہلاک اور 2 عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔
اس دوران گولہ باری سے کئی مویشیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔قابل ذکر ہے کہ طرفین کے درمیان بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر سال رواں کے دوران اب تک گولہ باری کے تبادلے کے زائد از 2 ہزار واقعات پیش آئے ہیں۔طرفین کے گزشتہ5اگست کو جموں وکشمیر ک ی خصوصی پوزیشن ختم کرنے اور سابق ریاست کو دو مرکزی انتظام خطوں میں تقسیم کئے جانے کے فیصلہ جات کے بعد کافی شدت آئی ہے۔سال2003 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے جنگ بندی معاہدے کے با وجود بھی طرفین کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔
بارڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے سنیچر کی صبح بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ہیرا نگر سیکٹر میں ایک ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے سنیچرکی صبح کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے متصل ایکپاکستانی ڈورن کو مار گرایا ہے جو’میڈ ان چائنا‘ تھا۔ نیز اس سے کچھ اسلحہ و گولہ بارود بشمول امریکی ساخت کی ایم 4 رائفل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کٹھوعہ میں ایل او سی کے ہیرا نگر سیکٹر پر بی ایس ایف نے ہفتہ کی صبح قریب پانچ بجکر دس منٹ پر ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے اس پر آٹھ سے نو گولیاں چلائیں اور اس کو زمین بوس کردیا۔
رپورٹ کے مطابق گرائے جانے والے ڈرون کی تلاشی کے دوران ایک امریکی ساخت کی ایم 4 رائفل، اس کی دو میگزینیں اور گولیوں کے60 راؤنڈس، سات ایم 67 گرینیڈز برآمد کئے گئے نیز ڈرون، جو ’میڈ ان چائنا‘تھا، کے ساتھ چار بیٹریاں نصب دیکھی گئیں۔جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے ڈورن کے ذریعے کٹھوعہ میں سرحد پر سامان چھوڑنے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون کے پے لوڈ کی تلاشی کے دوران ایک امریکی ساخت کی ایم 4 رائفل، دو میگزین اور گولیوں کے ساٹھ راؤنڈس برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس سربراہ نے کہا کہ یہ سامان کسی علی بھائی کے لئے تھے کیونکہ پے لوڈ پر اس کا نام لکھا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈرون8 فٹ چوڑا تھا اور لگتا ہے کہ یہ کٹھوعہ سیکٹر میں بی ایس ایف کے پنسار پوسٹ کے مقابل سر حد پار کی پاکستانی چوکی کے کنٹرول میں تھا۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ کچھ ماہ قبل نگروٹہ ٹول پلازہ کے نزدیک ہلاک ہونے والے جیش محمد سے وابستہ جنگجوؤں کی تحویل سے اسی نوعیت کا اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔
جموں و کشمیر
بڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
سری نگر، جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے یوسمرگ کے بالائی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران پاکستانی لشکر طیبہ کے مشتبہ دہشت گرد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
یہ جھڑپ منگل کی دیر رات یوسمرگ کے کورگ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ تلاشی مہم شروع کیے جانے کے بعد شروع ہوئی۔
فوج نے بتایا کہ ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور مرکزی ریزرو پولیس فورس نے یوسمرگ کے کورگ کے عمومی علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔
سری نگر میں قائم چنار کور نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا، ’’چوکس فوجیوں نے مشتبہ سرگرمی دیکھی اور جب انہیں چیلنج کیا گیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ کارروائی جاری ہے۔‘‘
فوج اور پولیس نے ابھی تک ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، تاہم سکیورٹی ذرائع کو شبہ ہے کہ وہ پاکستانی شہری تھا اور لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔اس ماہ بڈگام کے جنگلات میں یہ دوسری جھڑپ ہے۔
4 ستمبر کو یاسر نامی ایک پاکستانی شہری، جو لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور مبینہ طور پر کئی برس سے جموں و کشمیر میں سرگرم تھا، بڈگام کے بلند پہاڑی علاقے اشدر گلی میں ایک جھڑپ کے دوران مارا گیا تھا۔
سکیورٹی فورسز کو شبہ تھا کہ اس جھڑپ کے دوران ایک اور جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ 4 ستمبر کی جھڑپ کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڈگام کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں مشتبہ جنگجو کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی مہم مزید تیز کر دی تھی۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
برطانیہ کے وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات کے لیے قومی کمیشن بنانے کا اعلان کیا
ماسکو، برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم نے ملک کے انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برنہم نے منگل کو لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں انتخابی اصلاحات کے لیے ایک نئے قومی کمیشن کے قیام کا اعلان کر رہا ہوں۔ میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس کام میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم اگلا انتخاب انتخابی نظام میں تبدیلی کے عزم کے ساتھ لڑیں گے، تاکہ ہر شخص کے ووٹ کی اہمیت ہو اور ہر شخص کی آواز سنی جائے۔‘‘
برنہم نے زور دے کر کہا کہ صرف 30 فیصد ووٹروں کی حمایت سے حکومت بننا ملک کے سیاسی نظام کی ناکامی کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کی سطح کے پیش نظر برطانیہ نہ تو اپنے داخلی مسائل حل کر سکتا ہے اور نہ ہی عالمی سطح پر ایک باوقار کردار ادا کر سکتا ہے۔ برنہم نے بتایا کہ وہ 10 برس میں ملک کے ساتویں وزیر اعظم ہیں۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
ٹرمپ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانے کا منصوبہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے لیے 10 افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا، ’’ہم کسی طرح کی ایک کمیٹی بنانے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں، جس میں شاید 10 افراد ہوں… تاکہ یہ کمیٹی پورے شعبے کی نگرانی کر سکے۔‘‘
صدر نے یقین ظاہر کیا کہ مصنوعی ذہانت کے نمونوں کو ’’اچھے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا‘‘ اور مزید کہا کہ اگر انہیں برے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کو اپنی نگرانی اور ضابطے کے لیے ’’بہت بڑے پیمانے پر‘‘ اقدامات کرنے ہوں گے۔
حالیہ ہفتوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات کے بارے میں عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔ اینتھروپک کے 2 ملازمین نے اپنی رائے ظاہر کی کہ آئندہ 10 برس کے دوران مصنوعی ذہانت کے انسانیت کو تباہ کرنے کا امکان 10 فیصد ہے۔
12 ستمبر کو اینتھروپک کے سربراہ داریو امودی نے زیادہ طاقتور مصنوعی ذہانت کے نمونوں کی تیاری میں عالمی سطح پر رفتار کم کرنے کی اپیل کی تھی اور اس کے لیے سلامتی سے متعلق خدشات کا حوالہ دیا تھا۔
امریکی ارب پتی ایلن مسک اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے بھی اس خیال کی حمایت کی تھی۔
14 ستمبر کو ٹرمپ نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا کہ مصنوعی ذہانت دنیا پر قبضہ کر لے گی اور انسانیت کو تباہ کر دے گی۔ انہوں نے انہیں من گھڑت قرار دیا تھا۔ صدر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسلسل ترقی کی حمایت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کو اس میدان میں سبقت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
یو این آئی ایم جے
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان7 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
