تازہ ترین
درجن بھر ڈگریاں حاصل کرنے والا ڈاکٹر سبزار صوفی کون تھا؟
خبراردو:
بدھوار صبح کو شہر کے مضافاتی علاقے نوگام میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں گنڈ بابا خلیل سنگم کا مطلوب ترین حزب کمانڈر ڈاکٹر سبزار احمد صوفی عرف سیف اللہ خالد جاں بحق ہوا۔ سبزار اپنے ساتھی آصف شیر گوجری سمیت فورسز کارروائی میں مارا گیا۔ قریبی ذرائع کے مطابق سبزار احمد صوفی نے دریائے جہلم کے کنارے پر مشہور بستی سنگم سے چند فاصلے پر واقع گنڈ بابا علاقے میں سال 1988میں بشیر احمد صوفی کے گھر میں پیدا ہوئے ۔ بیٹے کے جنم کے بعد ہی پورے خاندان میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سبزار کی پرورس اعلیٰ معیار کے مطابق انجام پائی۔

سبزار کے دوستوں کے مطابق وہ ابتدائی طور پر ہی تعلیم کی طرف کافی گہرا میلان رکھتے تھے جس دوران انہوں نے ابتدائی تعلیم علاقے میں قائم مختلف اسکولوں سے حاصل کرنے کے بعد گریجویشن کا امتحان گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ سے اعلیٰ نمبرات کے ساتھ پاس کیا۔سبزار نے تعلیمی شوق کو جاری رکھتے ہوئے ایم ایس سی کا امتحان سال 2013-14کے دوران برکت اللہ یونی ورسٹی بھوپال سے پاس کیا جس کے بعد انہوں نے جیوا جی یونیورسٹی گوالیار سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سبزار نے اس دوران این ای ٹی اور جے آر ایف کے امتحانات بھی اعلیٰ گریڈ کے ساتھ پاس کئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران سبزار نے قومی سطح کا مسابقتی امتحان آئی اے ایس میں شامل ہونے کے لیے تعلیمی کیرئر کو جاری رکھا تاہم اس دوران وادی میں اچانک صورتحال نے کروٹ لیتے ہوئے یہاں خونین کھیل کا آغاز ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 8جولائی 2016جو فورسز اور جنگجوؤں کے مابین بمڈورہ کوکرناگ علاقے میں ایک مختصر تصادم آرائی کے دوران معروف حزب کمانڈر برہان وانی مارا گیا جس کے بعد وادی مسلسل چھ ماہ تک غیر یقینی صورتحال کے بیچ سسکتی رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ معروف حزب کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے ایک ہفتہ بعد 16جولائی 2016کو سبزار اچانک گھر سے لاپتہ ہوگیا جس کے بعد افراد خانہ انہیں ہر ممکن مقامات تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں کوئی سراغ نہیں ملا۔

ذرائع کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وادی میں کرفیو اور سخت بندشوں کے نفاذ کے نتیجے میں افراد خانہ سبزار کی تلاش بڑے پیمانے پر نہ کرسکیں جبکہ وادی بھر میں انتظامیہ نے مواصلاتی نظام پر بھی بریک لگادی تھی۔ اس دوران چند ماہ گزرنے کے بعد جب حالات معمول پر آئے تو افراد کنبہ اُس وقت ششدر ہوکر رہ گئے جب انہیں یہ اطلاع موصول ہوئی کہ سبزار جنگجوؤں کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔

یاد رہے 24اکتوبر 2018بدھوار کو شہر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک تصادم آرائی میں درجن بھر تعلیمی اسناد رکھنے والا سبزار احمد صوفی ساتھی سمیت جاں بحق ہوگیا۔خیال رہے اس سے قبل رواں مہینے کے دوران ہی شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے شاٹ گنڈ نامی علاقے میں ایک تصادم آرائی کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فراغت حاصل کرچکے اسکاکر ڈاکٹر منان بشیر وانی بھی جاں بحق ہوگئے۔ ادھر عوامی حلقوں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی مسلسل ہلاکت اور جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت پر زبردست تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔KNS
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
-
دنیا7 days agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
