صحت
دنیا کی پراسرار ترین دیوار، دیوار چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
[ad_1]
عمان (نیوزڈیسک)1948 میں دریافت کی جانے والی اردن میں واقع 150کلو میٹر لمبی قدیم پراسرار دیوار کب تعمیر ہوئی ؟کس نے تعمیر کی اور اس دیوار کی تعمیر کے مقصد کے پیچھے کیا عوامل کارفرما تھے ؟معمہ بنی اس دیوار نے عالمی ماہرین آثار قدیمہ کے سر چکرا کررکھ دیئے۔ایک امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن میں تعینات برطانوی سفیر سر ایلک کیرکبرائیڈ نے یہ دیوار خط شبیب1948ئ میں فضائی سفر کے دوران دریافت کی۔ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ دو متوازی دیواریں اردن کے شمال شمال مشرق سے جنوب جنوب مغرب تک پھیلی ہوئی ہیں۔یونیورسٹی آف ویسٹرنآسٹریلیا کے پروفیسر ڈیوڈ کینیڈی نے کہاکہ یہ دیوارہرجگہ سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہوچکی ہے۔اصل حالت میں یہ صرف ایک میٹر سے زائد لمبی جبکہ آدھا میٹر چوڑی ہے۔ماہرین نے دیوار کے ساتھ 100برجوں کا بھی کھوج لگایا ہے جن کا قطر دو سے چار میٹرتک ہے۔ماہرین کے مطابق ان میں سے بعض برج دیوار کی تعمیر کے بعد تعمیر کیے گئے ہیں۔کینیڈی کے مطابق برجوں سے ملنے والے برتن سے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ دیوار 312قبل ازمسیح نبطیہ دور اور امیاد دور 661قبل ازمسیح کے درمیان تعمیر کی گئی ہے لیکن یہ محض قیاس ہی ہے۔ اس کی اصل تاریخ جاننے کیلئے سسٹیمٹک فیلڈ ورک کی ضرورت ہے۔
[ad_2]
اہم خبریں
کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر/ڈاکٹر نوید شاہ
سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر چہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں تاہم وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے کورونا کے یومیہ معاملات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جتنے بھی نئے کیسز سامنے آر ہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں ہی رکھا گیا ہے۔ا±ن کے مطابق اگر چہ گھبرانے کوئی ضرورت نہیں تاہم کووڈ کا کوئی بھروسہ نہیں لہذا سبھی لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ ماسک کے ساتھ ساتھ دوسرے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ڈاکٹر نوید شاہ نے کہاکہ جتنے بھی نئے معاملات رپورٹ ہو رہے ہیں ا±ن میں زیادہ تر ایسے مریض ہیں جنہیں بخار ، گلے کی سوجن وغیرہ علامات پائی گئیں اور ایسے مریضوں کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ چوتھی لہر کی نوید ہوسکتی ہے۔ٰیو این آئی
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید 458افراد کی رپورٹ مثبت، تین مریض فوت
سری نگر، (یو این آئی) : جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 458افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ3 مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز سری نگر میں 80افراد میں کورونا سے متاثر پائے گئے، بارہ مولہ میں 13،بڈگام میں 20، پلوامہ میں 9، کپواڑہ میں 45، اننت ناگ میں نو، بانڈی پورہ میں پانچ، گاندربل میں 8، کولگام میں 13، شوپیاں میں چار افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جموں ضلع میں سب سے زیادہ 88افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، اُدھم پور میں 26، راجوری میں پانچ، ڈوڈہ میں 65، کٹھوعہ میں سات، سانبہ میں تین، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں 6،رام بن میں 21اور ریاسی میں 14افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ علاوہ ازیں ہفتے کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 1624افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 574جموں اور 1050کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتک 439332صحت یاب ہوئے اور فی الوقت یوٹی میں 6255ایکٹیو کیسز ہیں۔
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں مزید 1151افراد کی رپورٹ مثبت 9مریض فوت
سری نگر، (یو این آئی): جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں غیر معمولی کمی واقع ہو ئی ہے اور اتوار کے روز 1151افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ 9مریض فوت ہوئے ہیں
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ضلع سری نگر میں 197افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہ مولہ میں 54، بڈگام میں 116، پلوامہ میں 38، کپواڑہ میں 62، اننت ناگ میں 63، بانڈی پورہ میں 22، گاندربل میں 28، کولگام میں 48اور شوپیاں میں بارہ افراد کی رپورٹ پوزٹیو آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں اتوار کے روز 168کی رپورٹ مثبت آئی، اُدھم پور میں 63، راجوری میں گیارہ، ڈوڈہ میں 117، کٹھوعہ میں 32، سانبہ میں 25، کشتواڑ میں ایک، پونچھ میں چھ، رام بن میں 36اور اور ریاسی میں 52افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز مزید 4393مریض صحت یاب ہوئے جن میں سے 1378جموں صوبے اور 3015کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 9مریض فوت ہوئے ہیں۔ اُن کے مطابق جموں کشمیر یوٹی میں کل ملا کر 17412ایکٹیو کیسز ہیں جن منیں سے 5698جموں اور 11714کشمیر ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔ دریں اثنا جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی کمی واقع ہونے کے بعد تجارتی انجمنوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو اب ختم کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ چونکہ یومیہ کیسز لگاتار کم ہو رہے ہیں لہذا وویک اینڈ لاک ڈاون کا اب کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ تجارتی انجمنوں نے یوٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح سے باقی ریاستوں نے اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے کا فیصلہ لیا اسی طرح جموں وکشمیر میں بھی اسکولوں اور کالجوں میں جلد از جلد درس و تدریس کا کام کاج شروع ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے 26دنوں کے بعد اتوار کے روز سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دکانداروں اور تاجروں کو اب راحت ملنی چاہئے۔
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
