ہندوستان
دہلی میں آج نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب، ریکھا اور دیگر چھ وزراء حلف لیں گے
نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 27 سال کے بعد آج قومی دارالحکومت کی باگ ڈور سنبھالنے جارہی ہے اور دہلی بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی لیڈر اور شالیمار باغ کی ایم ایل اے ریکھا گپتا وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گی۔
دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ مسز گپتا کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلائیں گے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسز گپتا کے ساتھ ان کی کابینہ کے ساتھی بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیں گے۔
مسز گپتا کو بدھ کو دہلی بی جے پی کے دفتر 14 پنچ مارگ میں منعقدہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس سے قبل بی جے پی ہائی کمان نے مسٹر او پی دھنکڑ اور روی شنکر پرساد کو بطور مبصر مقرر کیا تھا۔ ان دونوں لیڈروں کی موجودگی میں بدھ کو ممبران اسمبلی کی رائے لی گئی جس میں محترمہ گپتا کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا۔ اس کے بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی لیڈر ریکھا گپتا نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے مسٹر سکسینہ کو ان ایم ایل اے کی فہرست بھی سونپی جو پہلے حلف برداری کی تقریب میں کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیں گے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مسز گپتا کے ساتھ چھ وزراء کو بھی آج عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا جائے گا۔ جو ایم ایل اے آج وزیر کے طور پر حلف لیں گے ان میں مسٹر پرویش ورما، آشیش سود، پنکج سنگھ، منجندر سرسا، کپل مشرا، رویندر اندراج شامل ہیں۔
مسز گپتا 1974 میں ہریانہ کے جند ضلع کے نند گڑھ گاؤں میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں افسر تھے۔ سال 1976 میں مسز گپتا کا کنبہ دہلی آگیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی ابتدائی سے اعلیٰ تعلیم قومی دارالحکومت اور اتر پردیش کے میرٹھ سے مکمل کی۔ انہوں نے 2022 میں دہلی یونیورسٹی کے دولت رام کالج سے بی کام اور میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی تعلیم مکمل کی۔
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی رکن مسز گپتا نے اپنا سیاسی سفر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ساتھ طالب علم لیڈر کے طور پر شروع کیا۔ وہ 1996-97 میں دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈی یو ایس یو) کی صدر منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد انہوں نے شہری سیاست میں اپنی قسمت آزمائی اور تین بار کونسلر بنیں اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی میئر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 2022 میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے اے اے پی کی شیلی اوبرائے کے خلاف بھی الیکشن لڑا تھا۔
مسز گپتا نے دہلی اسمبلی انتخابات میں شالیمار باغ حلقہ سے عام آدمی پارٹی کی بندنا کماری پر 29,000 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ وہ 2015 اور 2020 کے اسمبلی انتخابات میں اسی مخالف سے ہار گئی تھیں۔
مسز گپتا بی جے پی کی دہلی یونٹ کی جنرل سکریٹری اور پارٹی کی خواتین ونگ – مہیلا مورچہ کی قومی نائب صدر رہ چکی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے بی جے پی 27 سال بعد قومی راجدھانی میں اقتدار میں واپس آئی ہے۔ پارٹی نے اسمبلی کی 70 میں سے 48 سیٹیں جیتی ہیں۔ جب کہ حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) صرف 22 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد شاندار طریقے سے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی کابینہ اور پارٹی کے تمام بڑے لیڈر اس میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت والی 21 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب میں کارپوریٹ ٹائیکون، صنعتکار، فلمی ستارے، کرکٹرز، سنت اور رشی بھی شرکت کریں گے۔ ساتھ ہی دہلی کے مختلف طبقات کے 12,000سے 16,000 باشندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 0926
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
