ہندوستان
راہل گاندھی کی نیائے یاترہ کیا مسلم مسائل و ان پر ہو رہے ظلم سے ہے مستثنٰی : ڈاکٹر ایوب سرجن
پرتاپ گڑھ، مسلمانوں کے ووٹ حاصل کر اقتدار حاصل کرنے والے اکھلیش ،مایاوتی و راہل گاندھی کیا مسلم مسائل پر سنجیدہ ہیں ؟ اگر سنجیدہ ہوتے تو مسلمانوں پر ہورہے مظالم پر آواز ضرور اٹھاتے ،مساجد ،مدارس ،مذار پر بغیر کسی عدالتی احکام کے بلڈوزر چلایا جارہا ،اور بے قصور مسلمانوں کو جیل بھیجا جا رہا ہے ،مگر ان کے ووٹ لینے والی مبینہ سیکولر پارٹیاں خاموش تماشائی نظر آرہی ہیں ،ان کو صرف بی جے پی کی شکست کے نام پر ووٹ چاہیئے ،ان کے مسائل سے کوئی مطلب نہیں ہے ۔راہل گاندھی کی نیائے یاترہ جاری ہے ،مگر اس میں ملک کی پچیس کروڑ مسلمانوں کے مسائل شامل نہیں ہے ،ہلدوانی سے لے کر دیگر مقامات پر مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ،مگر راہل گاندھی انہیں انصاف دلانے کے لئے نیائے یاترہ میں آواز اٹھانے سے قاصر نظر آرہے ہیں ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے سیکولر پارٹیوں کے مسلمانوں کے تئیں دوہیری پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی نیائے یاترہ کیا مسلم مسائل و ان پر ہو رہے ظلم سے مستثنٰی ہے ؟
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ کانگریس ،سماج وادی پارٹی و بی ایس پی کی ہمیشہ مسلمانوں کے تئیں دوہری پالیسی رہی ،صرف انتخاب کے وقت وہ مسلمانوں کے ہمدرد نظر آتے ہیں ،اور ان پارٹیوں میں شامل مسلم لیڈران اپنے ذاتی مفاد کے لئے کبھی اس دوہری پالیسی کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے ہیں ،بلکہ انتخاب کے وقت اپنی پارٹی کے لئے مسلمانوں کو گمراہ کر ووٹ حاصل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کسی سے مخفی نہیں ہے ،ہر جگہ مسلمانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے ،کبھی غیر قانونی قبضے کے نام پر مساجد و مدارس پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے، تو ،کبھی مبینہ الزام عائد کر جیل بھیجا جا رہا ہے ،مگر آزادی سے آج تک مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے والی پارٹیاں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے قاصر رہی ہیں ،جہاں تک کانگریس کا سوال اس کی تاریخ ہی مسلم مظالم پر مبنی ہے ،میرٹھ سے ملیانہ ،بھاگل پور و نیلی آسام وغیرہ ایسی مسلم خون ریزی کی تاریخ ہے، جس کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،پھر بھی کانگریس سیکولر اور اپنے کو انصاف پسند باور کراتی ہے ، اس کو پہلے اپنے دامن پر لگے مسلمانوں کے خون کے داغ پر غور فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔
وہیں سماج وادی پارٹی و بی ایس پی کی تاریخ بھی مسلم استحصال سے مستثنٰی نہیں ہے ۔سماج وادی پارٹی کے زیر اقتدار میں فسادات تو بی ایس پی اقتدار میں بے گناہ مسلمانوں کو جیل بھیجنا شامل ہے ۔ایسے حالات میں کوئی پارٹی مسلمانوں کی ہمدرد نہیں ،جس پر مسلمانوں کو مشاہدہ کی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے مسلمانوں کا انتباہ کیا کہ وہ اب بھی وقت ہے مذکورہ سیاسی پارٹیوں کا دامن چھوڑ کر اپنی قیادت پیس پارٹی کے پرچم کے نیچے آکر اپنے سیاسی مستقبل کو روشن ،اور ظلم سے نجات حاصل کرنے کی اپنی راہ ہموار بنائیں ۔
یواین آئی ع ک
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر مہنگا ہوا
نئی دہلی، تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے جمعرات سے کمرشیل ایل پی جی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، حالانکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دہلی میں ریستوران، ہوٹل وغیرہ میں استعمال ہونے والا 19 کلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر آج سے 2810 روپے کا ہوگیا ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2747.50 روپے تھی۔ اس طرح یہاں 62.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ممبئی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر 63.50 روپے مہنگا ہوکر اب 2764.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ چنئی میں اب یہ 66.50 روپے بڑھ کر 2983 روپے اور کولکاتا میں 70 روپے بڑھ کر 2954 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی نقل و حمل کی لاگت وغیرہ کے حساب سے قیمتوں میں تقریباً اسی تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے، جب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے دام بڑھے ہیں۔ اس سے پہلے ستمبر میں دہلی میں 9.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
گھریلو ایل پ جی سلینڈروں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 942 روپے، کولکاتا میں 968 روپے، ممبئی میں 941.50 روپے اور چنئی میں 957.50 روپے پر برقرار ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
ہندوستان پر 100 فیصد امریکی برآمدی ڈیوٹی کے خدشے کے درمیان مودی اور ٹرمپ نے کی ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی، روس-ایران پابندیوں کے قانون کے تحت امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر مجوزہ 100 فیصد برآمدی ڈیوٹی کے تعلق سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تبادلۂ خیال کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔
اس بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، “صدر ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔ ہم نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم اپنی ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر متفق ہوئے۔ ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں عالمی امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔”
وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے فائدے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے قریب رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ یہ قانون امریکی صدر کو روس سے خام تیل یا قدرتی گیس خریدنے والے سرفہرست پانچ ممالک پر 100 فیصد تک برآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
بیلا کلسٹر کے 729 ووٹوں میں سے 728 کو حذف کرنا ووٹ کی چوری : راہل
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بیلا کلسٹر کچی آبادیوں کے ووٹر لسٹ سے 729 میں سے 728 ووٹروں کا نام ہٹانا ووٹ چوری کا واضح ثبوت ہے، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ہندوستانی شہریت کے تمام دستاویزات اور ثبوت ہونے کے باوجود یہ لوگ دفاتر اور عہدیداروں کے ارد گرد چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نسلوں سے وہاں رہ رہے ہیں، زرعی مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہر الیکشن میں ووٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی شہری سے ووٹ کا حق صرف اس لیے چھین لیا جا سکتا ہے کہ وہ غریب یا بے گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ایک شخص، ایک ووٹ کی ضمانت دیتا ہے اور ایک ووٹ کو بھی حذف کرنا محض ایک فعل نہیں بلکہ ووٹ چوری ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ 728 ووٹوں کے حذف ہونے پر افسوس کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہے اور اسی ڈھٹائی کے ساتھ ملک بھر میں لاکھوں ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایک ووٹ کو بھی حذف نہیں ہونے دیں گے” اور ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
دنیا7 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان7 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا7 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
