تازہ ترین
روزہ چلائے کلان کھٹی میٹھی یادیں چھوڑ کر رخصت،جمعہ دوپہر تک موسم میں بہتری کے امکانات: محکمہ موسمیات
خبراردو:
شدید سردی اور برفانی قہر کے متعدد واقعات کے بعد 40روزہ چلائے کلان بالآخر رخصت ہوا جس دوران وادی سمیت خطہ لداخ میں شدید سردی سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوا۔ اس دوران بارشیں، برف باری اور برفانی قہر کی زد میں کئی علاقے آئے جس کے نتیجے میں کئی اموات واقع ہوئی ۔ ادھر شدید سردی کے دوران وادی میں نل، ندی نالے اور آبگاہیں مکمل طور پر منجمد ہوگئیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
21دسمبر سے شروع ہونے والے انتہائی شدید ترین سرد موسم ’چلائے کلان‘ 40روز کے بعد اختتام پذیر ہوا جس دوران لوگوں کو شدید سردی کا سامناکرنا پڑا۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 17برسوں کے بعد یہ پہلا موقعہ ہے جب اہلیان وادی کے قلب و ذہن میں صدیوں پرانی یادیں پھر سے زندہ ہوئیں۔ اس سرد ترین موسم کے دوران وادی اور لداخ کے ساتھ ساتھ صوبہ جموں کے کئی علاقوں میں یومیہ اور شبانہ درجہ حرارت میں انتہائی گراوٹ دیکھنے کو ملی ۔ شہنشاہ زمستان کے نام سے مشہور چلائے کلان کا اگر چہ ریاستی عوام نے روایتی طور پر خیر مقدم کیا تھا تاہم 40روزہ ایام کے دوران اس موسم نے 17برس قبل ریکارڈ توڑتے ہوئے اہلیان وادی کے قلب و ذہن میں پرانی یادیں پھر سے زندہ کردیں۔
شدید سردیوں کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے گھروں میں قبل از وقت ہی خشک سبزیوں، دالوں، اشیائے خوردنی کے علاوہ راشن، رسوئی گیس اور تیل خانی کا خیرہ پہلے سے ہی جمع کیا ہوا تھا تاہم گزشتہ کئی برسوں سے اس موسم نے لوگوں کے درمیان صدیوں پرانی روایات کو محو کردیا تھا تاہم اب کی بار لوگوں نے دوبارہ دہائی قبل ریکارڈ کی گئی سردی کا مزہ چکھا۔وادی کشمیر کے جملہ اضلاع میں سے شہر سرینگر میں اس عرصے کے دوران انتہائی سردی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے اہلیان سرینگر کو کڑاکے کی سردی کے بیچ تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ 40روزہ چلائے کلان کے دوران شہر سرینگر میں کم سے کم رات کا منفی درجہ حرارت 8ڈگری سلیشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیاحتی مقامات پر بھی برف کی موٹی موٹی چادریں جم جانے کے نتیجے میں زندگی کے شب و روز شل ہوگئے۔چلائے کلان کے دوران وادی کشمیر سمیت خطہ چناب کے کئی علاقوں میں بھاری برف باری بھی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں شہر وگام برف کی سفید چادروں کے نیچے کئی دنوں تک خاموش پڑے رہے۔
ادھر خطہ لداخ کے دراس علاقے میں بھی رات کا منفی درجہ حرارت 28ڈگری تک نیچے آگیا جس کے نتیجے میں امسال کے سرد ترین موسم چلائے کلان نے 17برس قتل ریکارڈ توڑ دیا۔اس دوران وادی میں شدید سردیوں اور برف باری کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے بجلی بھی کافی متاثر رہی جس کے نتیجے میں لوگوں کو انتہائی تکلیف دہ حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ شمال و جنوب میں بھاری برف باری کے نتیجے میں وادی میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا جس کے نتیجے میں دور افتادہ علاقوں میں ہفتوں تک بجلی کا کہی نام و نشان بھی موجود نہیں پایا گیا۔ ادھر شہر سرینگر میں بھی چند انچ برف گرنے کے نتیجے میں مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں ہاہاکار کا عالم ببا رہا جس دوران عام لوگوں اور تجارتی انجمنوں نے حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کیا۔ادھر چلائے کلان نے اپنے قہر کو جاری رکھتے ہوئے پہاڑی صوبے لداخ اور رام بن میں برفانی تودوں کی زد میں آکر کئی انسانی جانیں تلف ہوئیں۔ صوبہ لداخ میں ایک ٹرک اُس وقت حادثے کی شکار ہوگئی جب وہ برفانی تودے کی زد میں آکر زندہ دفن ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار دس افراد لقمہ اجل بن گئے۔
اسی طرح خطہ چناب کے رام بن علاقے میں بھی گزشتہ ہفتے بھاری برف باری کے بعد برفانی قہر نے4افراد کو زندہ دفن کردیا جس کے بعد برف کے نیچے سے 2افراد کی لاشوں کو نکالا گیا۔ادھر شدید اور سخت سردی کے نتیجے میں شہر و گام میں پانی کے نل، ندی نالے اور آبگاہیں مکمل طور پر منجمد ہوئیں جس کے نتیجے میں صورتحال نے سنگین رخ اختیار کیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے جمعہ کی دوپہر تک موسم میں تبدیلی آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے کشمیرنیوز سروس کو بتایا کہ جمعہ تک موسم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے البتہ جمعہ کی دوپہر تبدیلی متوقع ہے۔
ہندوستان
انڈیا اتحاد کے رہنماؤں سے جمعہ کی رات آٹھ بجے ملاقات کریں گی مرمو
نئی دہلی، انڈیا اتحاد کے رہنما جمعہ کی رات آٹھ بجے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کر کے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظرثانی (ایس آئی آر) کےعمل کے ذریعے دھاندلی کرنے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار سے متعلق مسائل پر اپنے خدشات پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق انڈیا اتحاد کے رہنماؤں نے 30 ستمبر کو یہاں منعقدہ میٹنگ میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کر کے ان مسائل پر ان کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اتحاد کے رہنما ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے طریقہ کار سے متعلق اپنے خدشات سے صدرِ جمہوریہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں صدرِ جمہوریہ سے ملاقات کے لیے پہلی بار دو اکتوبر کو مکتوب بھیج کر وقت مانگا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون کی طرف سے وفد میں شامل ہونے والے رہنماؤں کے نام مانگے جانے کے بعد اتحاد نے پانچ اکتوبر کو دوبارہ مکتوب بھیجا اور سات، آٹھ یا نو اکتوبر میں سے کسی بھی دن ملاقات کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔
انڈیا اتحاد کے رہنما چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلیوں کے تعلق سے سوال اٹھاتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اتحاد کے اراکینِ پارلیمنٹ نے مظاہرے اور مارچ بھی نکالے ہیں۔
کانگریس نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے احتجاج کو تیز کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والی تحریک کے پروگرام کی بھی توثیق کی ہے۔ کانگریسی رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو پولیس مظاہرے کے دوران مسلسل دو بار حراست میں بھی لے چکی ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان نے امریکہ کے پی ای آر ایم پروگرام پر روک پر تشویش کا اظہار کیا، کہا – یہ دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف
نئی دہلی، ہندوستان نے امریکی محکمہ محنت کے مستقل لیبر سرٹیفیکیشن پروگرام (پی ای آر ایم) سے جڑے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مفادات کے خلاف بتایا ہے۔
امریکہ کی جانب سے جمعرات کی رات اس قدم کے اعلان کے بعد وزارتِ خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قدم سے متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کے گرین کارڈ کے عمل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم پی ای آر ایم درخواستوں پر روک سے موجودہ ایچ-1بی ویزا یا ویزا ہولڈرز اور ان کے زیرِ کفالت افراد کی حیثیت پر خود بخود کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ہندوستان نے کہا کہ پی ای آر ایم پروگرام، ایچ-1بی ویزا پروگرام سے مختلف ہے۔ متاثرہ کمپنیوں کے اہل ملازمین کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل پر اس کا کچھ اثر ہو سکتا ہے، لیکن اس سے موجودہ ایچ-1بی ویزا کی میعاد اپنے آپ ختم نہیں ہوتی۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیلنٹ کے امریکہ جانے سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو مواقع ملتے ہیں، جبکہ امریکی کمپنیوں کو ہنر مند ملازمین، نئی ٹیکنالوجی، تحقیق، جدت طرازی، پیداواری صلاحیت اور مسابقتی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور شیئر ہولڈرز کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ہندوستان نے کہا کہ امریکہ کا یہ قدم دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں کرتا۔ ہندوستان نے امریکی نائب صدر کے اس معاملے پر کیے گئے تبصروں پر بھی اعتراض ظاہر کیا۔ ہندوستان کے مطابق ایسے تبصرے غیر مناسب ہیں اور امریکہ کی معیشت نیز جدت طرازی میں ہندوستانی پیشہ ور افراد کی خدمات کو نظر انداز کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی پیشہ ور افراد امریکہ کی معیشت اور جدت طرازی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ امریکہ کی تاریخ بھی ایسے تارکینِ وطن کی خدمات سے بنی ہے جنہوں نے اپنے کام، کاروبار اور نئے خیالات سے ملک کی ترقی میں مدد کی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ دردناک تاریخی اور نوآبادیاتی دور کی یاد دلانے والے الفاظ کا استعمال انتہائی قابلِ اعتراض ہے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ وہ اس معاملے سے جڑی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
یواین آئی ایف اے
جموں و کشمیر
مشتبہ افراد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں: جموں و کشمیر پولیس کی عوام سے اپیل
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے پونچھ ضلع کے بفلیاز میں پولیس-عوام شراکت داری گروپ (پی سی پی جی) کے اجلاس کے دوران شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص یا دہشت گردانہ سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔
یہ اجلاس ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں، سابق فوجیوں، مذہبی نمائندوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانا اور منشیات، دہشت گردی کے خلاف کارروائی، خواتین و بچوں کی حفاظت، سائبر جرائم اور عوامی مسائل سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی پونچھ ڈاکٹر اجے شرما نے عوام کی فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کی جانب سے بروقت اور قابل اعتماد معلومات فراہم کرنا انتہائی اہم ہے۔
منشیات کی لعنت کے حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ اس کاروبار میں ملوث اصل سپلائرز اور منشیات فروخت کرنے والوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی نشے کی لت سے چھٹکارا دلانے، بحالی اور کونسلنگ کے اقدامات کو بھی فروغ دیا جائے، تاکہ اصلاح کے خواہش مند افراد کو مدد فراہم کی جاسکے۔
دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے موضوع پر ایڈیشنل ایس پی نے خبردار کیا کہ ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے منشیات، ہتھیاروں، دہشت گردی، مذہب اور دیگر جذباتی معاملات کا استحصال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص، نقل و حرکت، آمد و رفت یا دہشت گردانہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ، حمایت یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہ کی جائے۔
انہوں نے ماضی میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، بشمول آپریشن سرپ وناش، میں مقامی باشندوں کے اہم کردار کو بھی تسلیم کیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں درپیش سلامتی کے چیلنجوں کے پیش نظر نگرانی مزید سخت کرنے، مؤثر معلومات جمع کرنے اور انہیں بروقت متعلقہ حکام تک پہنچانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے عوام سے غیر قانونی کان کنی، درختوں کی غیر مجاز کٹائی، تجاوزات اور جنگلاتی یا پہاڑی زمین کو غیر قانونی طور پر صاف کرنے کے واقعات کی اطلاع دینے کی اپیل کی۔
مویشیوں کی اسمگلنگ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔
مقامی تنازعات کے حوالے سے انہوں نے باشندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایف آئی آر اور جوابی ایف آئی آر درج کرانے کے ذریعے معمولی معاملات کو بلاوجہ طول دینے سے گریز کریں اور جہاں ممکن ہو، چھوٹے تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کریں۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
