تازہ ترین
رومانیا میں گرفتارحزب اللہ کا مبیّنہ مالی معاون امریکا کے حوالے،بروکلین عدالت میں پیش
رومانیا میں گرفتار لبنان کی شیعہ ملیشیاحزب اللہ کے ایک مبیّنہ اہم مالی اعانت کارکواسی ہفتے کامیابی کے ساتھ امریکا حوالگی کے بعد نیویارک منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف اب اس کے خلاف مقدمہ چلا رہا ہے۔
محمد بزی کورومانیا کے حکام نے فروری میں گرفتارکیا تھا۔انھیں واشنگٹن نے 2018 میں خصوصی طورپرنامزدعالمی دہشت گردقراردیا تھا۔ان پر ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو مالی، مادی اور تکنیکی مدد اور مالی خدمات مہیا کرنے کا الزام ہے۔
بروکلین میں امریکی اٹارنی کے دفتر کے ترجمان کے مطابق بزی کو منگل کے روزرومانیا سے نیویارک منتقل کیا گیاتھا۔ان کے خلاف بروکلین کی وفاقی عدالت میں فردِجُرم عاید کی گئی تھی اورانھوں نے بدھ کے روز الزامات کی صحت سے انکارکی درخواست دائر کی تھی۔
ترجمان نے العربیہ کو بتایا کہ مجسٹریٹ جج پیگی کیو نے بزی کومقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کوامریکا نے سنہ1997 میں ایک دہشت گرد گروپ قراردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ تنظیم بیرون ملک امریکی فوجیوں، سرکاری ملازمین اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کے متعدد حملوں کی ذمہ دار ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق بزی نے مبیّنہ طور پر بیلجیئم، لبنان، عراق اور مغربی افریقا میں اپنے کاروبار سے حزب اللہ کو لاکھوں ڈالر فائدہ پہنچایا تھا۔فروری میں محکمہ انصاف نے بزی کے ساتھ ایک اور لبنانی شہری طلال شاہین کے خلاف فردِجُرم عاید کی تھی۔
بزی اورشاہین نے محکمہ خزانہ اور امریکی قانون نافذ کرنے والے حکام سے منی لانڈرنگ کوچھپانے کے لیے متعدد طریقے اختیار کیے تھے۔ان میں چین میں کسی تیسرے فریق کی تلاش کے ساتھ ساتھ امریکا بھرمیں لبنان میں قائم ریستوراں چین چلانے کے حقوق کے لیے ایک فرضی فرنچائزنگ معاہدہ بھی شامل تھا۔
بزی کی حوالگی سے ایک ہفتہ قبل امریکی استغاثہ نے حزب اللہ کے ایک اورمبیّنہ مالی معاون ناظم احمد پر امریکی پابندیوں سے بچنے اور کروڑوں ڈالر مالیت کے ہیرے اور آرٹ ورک فروخت کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔
تاہم احمد کو ابھی تک گرفتار نہیں کیاجاسکاہے، لیکن اس کے ساتھ کام کرنے والے مبیّنہ افراد میں سے ایک سندرناگ ارجن کو پچھلے ہفتے برطانیہ میں گرفتار کیاگیا تھا۔برطانوی میڈیا نے بتایا کہ امریکا ناگ ارجن کی حوالگی کا بھی مطالبہ کررہا ہے۔
امریکا کی ایک تاریخ رہی ہے کہ وہ مطلوب افراد کی ان کے میزبان ممالک سے حوالگی کا مطالبہ کرتا رہتا ہے۔ان میں دہشت گرد گروہوں سےوابستہ افراد، خاص طورپرحزب اللہ کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار افراد شامل ہیں۔
لبنانی شہری غسان دیاب پرسنہ2016 میں حزب اللہ کے ساتھی کے طورپرفردِجُرم عاید کی گئی تھی۔ اسے 2019 میں قبرص میں گرفتارکیا گیا تھا اور ایک سال بعد اسے امریکا کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
حزب اللہ کے ایک اورمبیّنہ لبنانی مالی اعانت کار قاسم تاج الدین کو 2017ء میں مراکش میں گرفتارکیا گیا تھا اوربعد میں امریکا کے حوالے کردیا گیا تھا۔ 2019 میں انھیں پابندیوں سے بچنے سے متعلق الزامات کا اعتراف کرنے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے انھیں رہا کر دیا اورواپس بیروت بھیج دیا تھا،حالانکہ حکومت نے ایک عدالتی حکم کی مخالفت کی تھی جس میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کے لیے ہنگامی درخواست دی گئی تھی۔
دنیا
صدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
انقرہ، صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے بیان کے مطابق، گفتگو میں ترکیہ-انڈونیشیا تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی بین الاقوامی فورمز پر یکجہتی سے خوش ہیں اور اسے برقرار رکھنا ترکیہ اور انڈونیشیا کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
ایردوان نے زور دیا کہ تجارت اور دفاعی صنعت بالخصوص کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اہم ہے اور اس سمت میں اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ترک صدر نے سبیانتو کو 9 تا 20 نومبر کو انطالیہ میں منعقدہ COP31 لیڈرز سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے چوواڑی علاقے میں جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شہر میں جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے پیر کو دیر رات چوواڑی علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ’’ملزمان مبینہ طور پر ایک کرائے کے کمرے سے جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران 13,500 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، اسکیننگ مشین، پرنٹر، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان سے یہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے جعلی نوٹ بازار میں چلائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بہار کے رہنے والے وجے ساہنی، مدھیہ پردیش کے رہنے والے راہل اہروار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے اندرپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی توپخانے اور طیاروں کے حملے، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا
بیروت، لبنانی فوج کے ایک ذریعے نے اسپوتنک کو بتایا کہ اسرائیلی توپخانے اور طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں اور رہائشی علاقوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔
ذرائع نے پیر کو بتایا، ’’اسرائیلی توپخانے نے یاطر کے مضافات، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، زوطر الشرقیہ، برعشیت، خیام، کفر تبنیت، میفدون، عیترون، حولا اور دیگر علاقوں کے مضافات پر شدید گولہ باری کی۔‘‘
ذریعے نے مزید بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے زبقین، خیام، میس الجبل، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، منصوریہ، کفر تبنیت اور قنطارہ کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔
لبنان اور اسرائیل نے 26 جون کو واشنگٹن میں ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں مکمل جنگ بندی اور ملک کے جنوبی حصے پر لبنانی فوج کا کنٹرول بحال کرنے کی شق شامل ہے، تاہم اس کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا شرط ہے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات 4 سے 6 اگست تک روم میں جاری رہے تھے۔
اس کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے تقریباً روزانہ جاری ہیں۔ اسرائیل نے ملک کے جنوبی حصے میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھی ہوئی ہے، جہاں سے مقامی آبادی کی ایک بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہو چکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
