تازہ ترین
مسلح حملے میں ایران کے بااثر عالم جاں بحق، حملہ آور گرفتار
تہران، 26 اپریل (یو این آئی)ایران کے بااثر اور معروف عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی مسلح حملے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایران کے بااثر عالم اور سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی اسمبلی کے رکن آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، تاہم حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اِرنا‘ کے مطابق آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو صبح کے وقت مسلح حملے میں قتل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مذہبی شخصیت پر حملہ ایران کے شمالی صوبے مازندران کے شہر بابولسر میں ہوا۔
حکام نے کہا ہے کہ حملے کا مقصد ابھی واضح نہیں ہے لیکن اس کا تعین کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
صوبہ مازندران کے گورنر محمود حسینی پور نے کہا کہ حملہ آور مقامی بینک کا سیکیورٹی اہلکار ہے۔گورنر نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ تاحال ہماری معلومات اور دستاویزات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئی دہشت گردی یا سیکیورٹی کا معاملہ نہیں تھا۔
قبل ازیں آیت اللہ عباس علی سلیمانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے تھے۔
رپورٹ کے مطابق آیت اللہ عباس علی سلیمانی امام بھی رہ چکے ہیں جنہوں نے صوبہ اصفہان کے وسطی شہر کاشان اور جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں ہفتہ وار نماز جمعہ کی امامت کی تھی۔
واضح رہے کہ آئین کے تحت 88 مضبوط ترین ماہرین کی اسمبلی کے پاس سپریم لیڈر کی نگرانی کرنے، برطرف کرنے اور انتخاب کا مینڈیٹ ہے۔تاہم سپریم لیڈر کا انتخاب کرنے والی اسمبلی کی قیادت اب 96 سالہ انتہائی قدامت پسند عالم احمد جنتی کر رہے ہیں، اس کے اراکین کا انتخاب ملک کی گارجین کونسل کے ذریعے متعدد امیدواروں میں سے آٹھ سال کی مدت کے لیے کیا جاتا ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ ملک میں برسوں میں کسی عالم کے خلاف سب سے اہم حملہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں ایک مشتبہ حملہ آور نے حملہ کرکے دو علما کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔
خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ نے اس وقت رپورٹ کیا تھا کہ اس حملے کا مرکزی ملزم 21 سالہ عبداللطیف مرادی ایک ازبک نژاد تھا جو پاکستانی سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوا تھا۔
بعد ازاں ملزم کو اسی شہر میں سزائے موت دی گئی تھی۔
مشہد میں یہ حملہ ایران کے شمالی قصبے میں ایک مدرسے کے باہر دو سنی علما کو گولی مار کر قتل کرنے کے چند دن بعد ہوا تھا۔
دنیا
صدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
انقرہ، صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے بیان کے مطابق، گفتگو میں ترکیہ-انڈونیشیا تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی بین الاقوامی فورمز پر یکجہتی سے خوش ہیں اور اسے برقرار رکھنا ترکیہ اور انڈونیشیا کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
ایردوان نے زور دیا کہ تجارت اور دفاعی صنعت بالخصوص کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اہم ہے اور اس سمت میں اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ترک صدر نے سبیانتو کو 9 تا 20 نومبر کو انطالیہ میں منعقدہ COP31 لیڈرز سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے چوواڑی علاقے میں جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شہر میں جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے پیر کو دیر رات چوواڑی علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ’’ملزمان مبینہ طور پر ایک کرائے کے کمرے سے جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران 13,500 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، اسکیننگ مشین، پرنٹر، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان سے یہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے جعلی نوٹ بازار میں چلائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بہار کے رہنے والے وجے ساہنی، مدھیہ پردیش کے رہنے والے راہل اہروار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے اندرپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی توپخانے اور طیاروں کے حملے، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا
بیروت، لبنانی فوج کے ایک ذریعے نے اسپوتنک کو بتایا کہ اسرائیلی توپخانے اور طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں اور رہائشی علاقوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔
ذرائع نے پیر کو بتایا، ’’اسرائیلی توپخانے نے یاطر کے مضافات، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، زوطر الشرقیہ، برعشیت، خیام، کفر تبنیت، میفدون، عیترون، حولا اور دیگر علاقوں کے مضافات پر شدید گولہ باری کی۔‘‘
ذریعے نے مزید بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے زبقین، خیام، میس الجبل، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، منصوریہ، کفر تبنیت اور قنطارہ کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔
لبنان اور اسرائیل نے 26 جون کو واشنگٹن میں ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں مکمل جنگ بندی اور ملک کے جنوبی حصے پر لبنانی فوج کا کنٹرول بحال کرنے کی شق شامل ہے، تاہم اس کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا شرط ہے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات 4 سے 6 اگست تک روم میں جاری رہے تھے۔
اس کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے تقریباً روزانہ جاری ہیں۔ اسرائیل نے ملک کے جنوبی حصے میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھی ہوئی ہے، جہاں سے مقامی آبادی کی ایک بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہو چکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
