تازہ ترین
سرینگر ،اننت ناگ میں 2سی آر پی ایف افسران کی خود کشی
کشمیر میں سینٹرل ریزوپولیس فورس (سی آر پی ایف) کے سب انسپکٹر سمیت2افسران نے الگ الگ واقعات میں سرکاری رائفلوں سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ مہلوک افسر نے خودکشی سے متعلق نوٹ بھی لکھا جس میں اس نے لکھا تھا ’مجھے ڈر ہے،میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہوں‘۔سی آر پی ایف کے ترجمان نے بتایا کہ حتمی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔ادھر سی آر پی ایف کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل نے خود کشی کے واقعات کو بد قسمتی سے تعبیر کیا اور کہا ’اس کی تحقیقات کی جائے گی کہ جوان انتہائی سنگین قدم کیوں اٹھاتے ہیں؟‘۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں کے خود کشی کے واقعات سرینگر اور اننت ناگ اضلاع میں پیش آئے جہاں 2افسروں نے انتہائی سنگین قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زند گیوں کا خاتمہ کیا۔خود کشی کا پہلا واقعہ منگلوار کی علی الصبح جنوبی ضلع اننت ناگ میں پیش آیا،جہاں 96بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ سب انسپکٹر فتح سنگھ ولد عیدان سنگھ ساکنہ جیسلمیر راجستھان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔مذکورہ فوت شدہ افسر نے خود کشی سے قبل خود کشی نوٹ لکھا جس میں انہوں نے کہا تھا ’مجھے ڈر ہے،مجھے کورونا ہے‘۔مہلوک سی آر پی ایف افسر آکورہ مٹن اننت ناگ میں واقع کیمپ میں تعینات تھا۔سنگھ نے جونہی اپنے آپ گولی چلائی جسکی آواز اُسکے ساتھیوں نے سنی وہ فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
جہاں انہوں نے اپنے ساتھی کو خون میں لت پت پایا۔بتایا جاتا کہ اُسے زندیکی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹر وں نے اُسے مردہ قرار دیا۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ سنگھ نے مرنے سے قبل ایک خود کشی نوٹ لکھا ہے،جس میں اس نے لکھا تھا ’میرے جسم کو کوئی نہ چھوئے،مجھے ڈر ہے،میں کورونا میں مبتلاء ہوں‘۔ان کا کہناتھا کہ مزید تحقیقات کیلئے مقدمہ درج کیا گیا۔اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) آکورہ مٹن پولیس اسٹیشن جاذب احمد نے بتایا کہ کووڈ۔19پروٹوکول کو اس واقعہ کے حوالے سے اپنایا جارہا ہے۔کورونا جانچ کیلئے نمونے حاصل کئے گئے جبکہ پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا۔ادھر سی آر پی ایف ترجمان،پنکج سنگھ نے بتایا کہ رپورٹ سے معلوم ہوگا کہ آیا مہلوک افسر کورونا پازیٹیو تھا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ دن بھر کی ناکہ پارٹی کیساتھ ڈیوٹی انجام دینے کے بعد وہ واپس یونٹ میں آیا تھا۔
ابھی تک اُس کے کووڈ وائرس میں مبتلاء ہونے کے شواہد نہیں ملے،حتمی رپورٹ کا انتظار کر نا ہوگا،تفصیلات میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔خود کشی کے دوسرے واقعے میں سرینگر میں ایک سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ کرن نگر سرینگر میں سی آر پی ایف کے ہی ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بھی منگل کی صبح اپنی ہی بندوق سے اپنی زندگی خاتمہ کردیا۔سری نگرمیں مقیم سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی49 ویں بٹالین سے وابستہ سب انسپکٹر نے اپنی ہی بندوق سے اپنی زندگی تمام کردی۔
انہوں نے مہلوک افسر کی شناخت بنگالی بابو ساکن گوالیار مدھیہ پردیش کے بطور کی۔سی آر پی ایف کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل ذولفقار حسن نے بتایا کہ2جوانوں کی جانب سے منگلوار کو اٹھائے گئے انتہائی سنگین قدم قابل افسوس اور بدقسمتی ہے۔انہوں نے کہا ’ہم سنگین قدم اٹھانے کی وجوہات کے حقائق کو جاننے کی کوشش کریں گی‘۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ و ادی کشمیر میں تعینات فوج،نیم فوجی اور پیرا ملٹری فورس کے اہلکار وں میں خود کشی کے واقعات میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
