تازہ ترین
سرینگر ،کپوارہ ،بارہمولہ ،اننت ناگ کے بعد پلوامہ میں بندشوں میں 25جولائی تک توسیع
کورونا لاک ڈاؤن مرحلہ دوم کا چھٹا دن
زندگی کا پہیہ رُک گیا ،پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع
خبراردو:-
سرینگر:کورونا لاک ڈاؤن کے مرحلہ دوم کے چھٹے روز سنیچر کو شہر ودیہات میں معمولات زندگی درہم برہم رہے جبکہ پابندیوں اور بندشوں کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ۔
سرینگر ،کپوارہ ،بارہمولہ ،اننت ناگ کے بعد جنوبی ضلع پلوامہ میں پابندیوں اور بندشوں میں 25جولائی تک توسیع کی گئی ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق لاک ڈاؤن ۔ 2کے چھٹے روز سنیچر کو بھی دارالحکومت سرینگر میں بازار اور تجارتی مراکزبند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ،البتہ نجی گاڑیوں کی آوا جاہی جمعہ کے مقابلے میں زیادہ تھی ۔
شہر کے درجنوں علا قے ہنوز سیل ہیں اور ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں کی ناکہ بندی برابر جاری ہے ۔ کورونا مثبت معاملات ،اموات کے پیش نظر اور وباکے برق رفتار پھیلاءو کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن ۔ 2کے چھٹے روز سنیچر کو شہر میں پابندیاں برقرار رہیں ،جس کی وجہ سے سیول لائنز اور پائین شہر میں تجارتی سرگرمی گزشتہ دنوں کی ہی طرح مفلوج رہی ۔
کورونا لاک ڈاؤن کے باعث بازاروں ،دکانوں اور تجارتی وکاروباری مراکز بند رہنے کے نتیجے میں ہرسو ہو کا عالم چھایا رہا،اور لازمی خدمات کے علاوہ ایمبولنس گاڑیاں ہی زیادہ تر سڑکوں پر دیکھنے کو ملی ۔ دارالحکومت سرینگر میں پابندیاں اور بندشیں عائد رہنے سے لوگوں کو مشکلات بھی درپیش آرہی ہیں ۔
تاہم بعض علاقوں میں محلہ سطح کی دکانیں صبح وشام کھلی رہتی ہیں جبکہ شام کے وقت کئی علاقوں میں چھاپڑی فروش بھی اپنی دکانیں سجا لیتے ہیں ۔ شہر میں شام کے وقت کئی بازاروں میں چہل پہل دیکھنے کو ملتی اور اُس وقت کورونا خوف کہیں نظر نہیں آتا ۔ ادھر کپوارہ ،بارہمولہ ،اننت ناگ میں پہلے سے لاگو پابندیاں مسلسل چھٹے روز بھی جاری رہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ان اضلاع میں پابندیاں اور بندشیں سختی کیساتھ نافذ ہیں اور یہاں بھی ہر طرح کی سرگرمیاں ٹھپ ہیں ۔
تجارتی مراکز اور کاروباری ادارے بند ہیں ،سڑکوں سے ہر طرح کا ٹرانسپورٹ غائب ہیں جسکی وجہ سے ان اضلاع کے مرکزی قصبوں کیساتھ دیگر دیہی علاقوں میں سنا ٹا چھایہ ہوا ہے ۔ صرف لازمی سروس سے وابستہ افراد یا اسپتال کا رخ کرنے والے مریضوں کو ہی پوچھ تاچھ بعد آنے جا نے کی اجازت دی جاتی تھی ۔ ادھر انتظامیہ نے کورونا لاک ڈان دوم میں مزید توسیع کی اور پلوامہ میں پابندیاں و بندشیں 25جولائی تک بڑھا دی گئیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع انتظا میہ نے ایک حکمنامہ بھی اس حوالے سے جاری کیا ۔
پلوامہ میں انتظامیہ نے18جولائی تک پابندیاں اور بندشیں عائد کرنے کا ایک حکمنامہ صادر کیا تھا جس میں 25جولائی تک توسیع کی گئی ۔ پلوامہ میں بڑھتے کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں کی آزاد نقل وحرکت پر پابندی عائد کی ۔ ڈی ڈی ایم اے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور انتظامیہ کو اپنا تعاءون دیں ،تاکہ کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑ جاسکے ۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
