تازہ ترین
سرینگر کا پنچ ہلاک، آڈیو کلپ میں دعویٰ
وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے نامعلوم بندوق برادار پنچایتی اراکین کو گولیوں کا نشانا بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک کئی اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
خبراردو:-
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر سے تعلق رکھنے والا پنچ گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہے۔ اب اس کی ہلاکت سے متعلق ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا سائیٹز پر وائرل ہوا ہے جس میں نامعلوم شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے بی جے پی کے پنچ کو پہلے اغوا کیا اور بعد میں اسے ہلاک کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی پنچ کی شناخت نسار احمد بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم پنچ کے اغوا اور ہلاکت سے متعلق اس آڈیو کلپ کی ابھی تک سرکاری طور تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اس آڈیو کلپ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جس طرح سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے نہیں کررہے ہیں اور انہیں نامعلوم جگہ پر دفن کیا جارہا ہے، اسی طرح عسکریت پسندوں نے بھی اس پنچ کی لاش کو لواحقین کے حوالے نہیں کیا اور اسے کسی نامعلوم جگہ پر سپرد خاک کر دیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو روز قبل سرینگر کا رہنے والا پنچ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چکورہ حرمین حاجی پورہ علاقے میں آیا تھا جہاں سے اسے نامعلوم مشتبہ عسکریت پسندوں نے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے لیا اور دو روز بعد ایک نامعلوم شخص آڈیو کلپ میں اس پنچ کی ہلاکت کا دعویٰ کررہا ہے۔
واضح رہے رواں مہینے کی 3 تاریخ کو اسی طرح کے ایک واقعہ میں شوپیان ضلع کے ریشی پورہ حرمین علاقے میں شام دیر گئے مشتبہ عسکریت پسندوں نے مقامی فوجی اہلکار، جو اپنے گھر آیا تھا کو اغوا کر لیا جس کے بعد فوجی اہلکار سے متعلق سوشل میڈیا سائٹز پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہوئی جس میں نامعلوم عسکریت پسند نے یہ دعویٰ کیا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کو انہوں نے اغوا کرکے ہلاک کر دیا۔
ادھر سینیئر رہنما اور نائب صدر بی جے پی صوفی یوسف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مذکورہ پنچ جو شوپیان میں لاپتہ ہوا خود کو بی جے پی لیڈر کہتا ہے ، وہ ہماری پارٹی سے نہیں ہے اور نہ ہی بی جے پی میں شامل ہوا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ’ اس کے خلاف سرینگر کے مختلف تھانوں میں بہت سی ایف آئی آر درج ہیں اور وہ بی جے پی پارٹی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتا ہے۔
لہذا میں یہاں یہ واضح کرتا ہوں کہ وہ ہماری پارٹی سے تعلق نہیں رکھتا ہے اور ہماری پارٹی یعنی بی جے پی سے اس کی کوئی وابستگی اور روابط نہیں ہیں۔'(ای ٹی وی)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
