جموں و کشمیر
سری نگر پولیس کا دہشت گرد معاونین کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں مقامات پر چھاپے
سری نگر،جموں و کشمیر پولیس نے غیر قانونی سرگرمی ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج معاملات کی تحقیقات کے سلسلے میں دہشت گرد تنظیموں کے معاونین کے خلاف سری نگر شہر کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تلاشیاں اور چھاپے مارے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائیاں دہشت گردی کے ڈھانچے کو ختم کرنے اور علاقے میں امن و امان کو مستحکم کرنے کے مقصد سے انجام دی گئیں۔ تلاشیاں قانونی تقاضوں کے تحت، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں، اعلیٰ پولیس افسران کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔
پولیس نے جن افراد کے مکانات پر چھاپے مارے ان میں متعدد ایسے افراد شامل ہیں جن کے خلاف پہلے سے ہی مختلف تھانوں میں یو اے پی اے اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔جن افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی ان کی تفصیلات حسبِ ذیل ہیں:
جاوید احمد نجار ساکن زیباکدل، جو متعدد ایف آئی آرز بشمول قتل، اقدام قتل اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمات میں ملوث ہیں۔
عادل احمد صوفی ساکن رتھ پورہ عیدگاہ، جس کے خلاف 2024 میں یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔
شبیر احمد گنائی ساکن گنائی محلہ نیو تھید، جو 2019 میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس میں ملوث ہے۔
شیخ فیصل رشید ولد عبدالرشید شیخ ساکن فردوس کالونی سیدہ پورہ اور مومن جووری گوجری، دونوں سنگین مقدمات میں مطلوب۔
رئیس احمد نجار، احتشام بلال اور عامر صدیق نجار، جو حال ہی میں درج کیس میں ملوث پائے گئے ہیں۔
مبشر رشید، مزمل خورشید اور مہرہان خان، جو یو اے پی اے ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت کیسوں میں نامزد ہیں۔
عاشق حسین بٹ، فاروق احمد ڈار، برہان احمد شاہ اور دیگر کئی افراد جن پر اقدام قتل، اسلحہ ایکٹ اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمات درج ہیں۔
عاشق حسین بٹ ساکن درباغ، جن پر 2021 میں اقدام قتل اور دیگر سنگین الزامات کے تحت کیس درج ہے۔
فاروق احمد ڈار ساکن باغوان پورہ، جو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ملوث ہیں۔
برہان احمد شاہ ساکن زامپاکدل سری نگر، جو اسلحہ ایکٹ اور یو اے پی اے ایکٹ کے مقدمات میں ملوث ہیں۔
الطاف احمد ڈار اور محمد آصف ناتھ، دونوں کے خلاف 2022 میں اسلحہ ایکٹ اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج ہیں۔
عمر حمید شیخ ساکن اسار کالونی حضرتبل، جو 2020 میں اقدام قتل، سازش اور دہشت گردی کے مقدمات میں شامل ہیں۔
توحید احمد اورشبیر احمد بٹ دونوں 2018 کے مقدمات میں ملوث ہیں۔
الیاس احمد ساکن ابو بکر لین لالبازار، جو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ملوث ہیں۔
منظور احمد بٹ ساکن حمزہ کالونی صورہ، جن پر یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
طاؤوس احمد گڈا ساکن ہمدانیا کالونی بامینہ، جو اسلحہ ایکٹ اور یو اے پی اے ایکٹ میں ملوث ہیں۔
جنید احمد پرے عرف بِلّا ساکن باری پورہ، جو پی ایس اے کے تحت ہیں۔
معراج الدین خان عرف صحبہ ساکن خانقاہ سوختہ نوہ کدل، جن پر دہشت گردی کے الزامات ہیں۔
مصور نبی بٹ ساکن وانگان پورہ، جو مختلف دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔
آرش کول ساکن دلال محلہ نوا بازار سری نگر، جو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس میں شامل ہیں۔
شاکر فاروق بٹ ساکن شاہ محلہ نواب بازار، جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
بشارت احمد بزاز ساکن مالک آگان فتح کاڈال سری نگر (پی ایس اے کے تحت ہیں)۔
فرقان نذیر ساکن اسلام یار بل زین کدل سری نگر۔
ذلفقار احمد نجار ساکن رفاکی کوچہ اردو بازار سری نگر، جو قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔
مومن احمد شیخ ساکن بٹیار عالی کدل سری نگر۔قیصر الطاف حکیم ساکن سید حمیدپورہ نواب بازار۔منظور احمد ڈن پوش ساکن گنز کھڈ ڈب ٹال۔سجاد احمد گلکار ساکن پاندان نوہٹہ (ہلاک شدہ دہشت گرد)۔
عاشق حسین رنگریز ساکن اقبال مارکیٹ جامع مسجد۔فیضان نثار رنگریز ساکن اندر وانی نائد کدل سری نگر، جن پر اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمات ہیں۔
عاقب لطیف وانی ساکن مومہ خان محلہ،فاروق احمد وانی ساکن کاٹھی دروازہ۔سید احمد پریمو ساکن مومخان محلہ بادامواری۔
سید اسرار قادری ساکن قریشی محلہ لالبازار، جو یو اے پی اے ایکٹ، 153اے اور 505 آئی پی سی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔
جاسیا نذیر دختر نذیر احمد بٹ ساکن کھنموہ، جو یو اے پی اے ایکٹ میں شامل ہیں۔
بشیر سلطان بٹ ساکن شنک پورہ نوگام، جو اسلحہ ایکٹ اور دہشت گردی کے الزامات میں ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق چھاپوں کا مقصد دہشت گرد معاونین کی سرگرمیوں کو بے نقاب کرنا، ان کے نیٹ ورک کو توڑنا اور امن دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرنا تھا۔ اس دوران نہ صرف ماضی کے مقدمات کی چھان بین کو آگے بڑھایا گیا بلکہ نئے شواہد جمع کر کے مستقبل میں دہشت گردی کے خطرات کو روکنے کی بنیاد ڈالی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے سہارے وجود پانے والے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔
حکام نے واضح کیا کہ جو بھی شخص امن کو سبوتاژ کرنے یا دہشت گردی کے فروغ میں ملوث پایا جائے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ریاست میں دیرپا امن قائم رکھا جا سکے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
ابھرتے ہوئے طبی اختراعی نظام میں شامل ہوں: ڈاکٹر جتیندر کی جموں و کشمیر سے اپیل
جموں، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اگلی نسل کے طبی طریقۂ علاج کے میدان میں عالمی رہنما بننے کی جانب گامزن ہے اور ملک حیاتیاتی علوم، طبی تحقیق اور صحت کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔
طب کے موجودہ دور کو انتہائی دلچسپ قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے ظہور سے صحت کے شعبے میں ایسے امکانات پیدا ہو رہے ہیں جن کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج ٹیکنالوجی پر مبنی طریقۂ کار اور کلینیکل میڈیسن کے درمیان بہترین تال میل پیدا کرنا ہوگا، تاکہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کو مریضوں کے لیے حقیقی اور بامعنی نتائج میں تبدیل کیا جا سکے۔
انہوں نے یہاں انٹرنیشنل میڈیکل سائنسز اکیڈمی (آئی ایم ایس اے) کے جموں و کشمیر چیپٹر کی جانب سے منعقدہ پہلے ’آروگیہ شکھر سمان۔ ایک میڈیکل انویسٹیچر تقریب‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’مستقبل میں طبی طریقۂ علاج کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں اور کلینیکل میڈیسن کے درمیان بہترین تال میل ضروری ہوگا۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، جینومکس، کوانٹم ٹیکنالوجی اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز صحت کے شعبے میں نئے امکانات کے دروازے کھول رہی ہیں۔‘‘
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کئی علاج اور تشخیصی طریقۂ کار میں ایک بڑی نعمت ثابت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کلچر ٹیسٹ کے لیے درکار وقت کم کرنے اور جین کی ترتیب معلوم کرنے میں اے آئی کی صلاحیت کا حوالہ دیا، تاہم زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو کلینیکل میڈیسن کا متبادل نہیں بننا چاہیے۔
مرکزی وزیر نے خبردار کیا کہ ٹیکنالوجی پر حد سے زیادہ انحصار ایسی صورت حال پیدا کر سکتا ہے جس میں ڈاکٹر کی طبی بصیرت متاثر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والے متبادل طریقوں کو دستیاب رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے، لیکن مریض کے علاج میں ڈاکٹر کا طبی فیصلہ بنیادی حیثیت رکھنا چاہیے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کی 29 ستمبر کو دہلی میں احتجاج میں شرکت کی اپیل
سری نگر، جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو ’’سیکولر ذہن رکھنے والے‘‘ لوگوں سے ملک میں جمہوریت اور بھائی چارے کے تحفظ کے لیے 29 ستمبر کو دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی۔
محبوبہ مفتی نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ احتجاج دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے ان لوگوں سے اس اجتماع میں شرکت کی اپیل کی جو ہندوستان کی ’’جمہوری اور سیکولر اقدار‘‘ کو عزیز رکھتے ہیں۔
پوسٹ کے ساتھ جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مساجد، درگاہوں اور گرجا گھروں کو ’’بے رحمی سے منہدم‘‘ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے حامیوں اور ’’سیکولر ذہن رکھنے والے لوگوں، خاص طور پر مسلمانوں‘‘ کے نام ووٹر فہرستوں سے حذف کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان تمام مظالم کے خلاف انڈین مسلمانوں کی مانیٹرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 29 ستمبر کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا جائے گا۔‘‘
پی ڈی پی صدر نے سیکولر ذہن رکھنے والے لوگوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت جمہوریت، ملک کی فلاح و بہبود اور اس کی ’’گنگا-جمنی تہذیب‘‘ کے تحفظ کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگی۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
منشیات اسمگلنگ اور دہشت گرد سرگرمیوں سے منسلک 7.11 کروڑ روپے کی جائیدادیں منسلک
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں اور ان کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف جاری کارروائی کے تحت سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت تقریباً 7.11 کروڑ روپے مالیت کی چار غیر منقولہ جائیدادیں منسلک اور منجمد کی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک یا ان سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی گئی املاک کے طور پر کی گئی۔
زکورہ پولیس اسٹیشن نے بلال کالونی، زکورہ میں واقع ایک رہائشی مکان اور اس سے منسلک زمین کو منسلک کیا، جس کی مالیت تقریباً 2.5 کروڑ روپے ہے اور یہ اویس احمد رَیدھر کی ملکیت ہے۔ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/22 اور 29 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 34/2026 کے سلسلے میں کی گئی۔
این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف (1) کے تحت کی گئی اس کارروائی کے بعد مجاز اتھارٹی کے مزید احکامات تک جائیداد کی فروخت، لیز، منتقلی، ردوبدل یا اس میں کسی تیسرے فریق کا مفاد پیدا کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس سے قبل نوگام پولیس اسٹیشن نے وگورا، بی کے پورہ کے رہائشی شیراز احمد شیخ کی تقریباً 2.85 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا تھا۔ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/15 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 121/2023 کے سلسلے میں کی گئی۔
اس جائیداد میں 18 مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ دو منزلہ کنکریٹ عمارت، دو دکانیں اور ایک رائس مل شامل ہیں۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت جائیداد کو منسلک کیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں احمد نگر پولیس اسٹیشن نے حضرت بل کے دانی ہامہ علاقے میں واقع تقریباً 1.30 کروڑ روپے مالیت کی ایک رہائشی جائیداد کو منسلک کیا۔ یہ جائیداد ظہور احمد میر کی ملکیت ہے۔
یہ کارروائی آرمس ایکٹ کی دفعہ 7/25 اور یو اے (پی) ایکٹ کی دفعات 13، 18، 18-B، 19، 20، 23، 38 اور 39 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 20/2026 کے سلسلے میں کی گئی۔ جائیداد میں چھ مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ ایک منزلہ رہائشی مکان اور اس سے منسلک زمین شامل ہے۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد اسے یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت منسلک کیا گیا۔
دریں اثنا، شالٹینگ پولیس اسٹیشن نے سری نگر کے چیک مجگنڈ میں سات مرلہ اراضی پر تعمیر شدہ ایک منزلہ رہائشی مکان کو منجمد کردیا۔ اس کی مالیت تقریباً 46 لاکھ روپے ہے اور یہ امیر احمد میر کی ملکیت ہے۔
یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21 اور 29 کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 43/2023 کے سلسلے میں کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ جائیداد منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی گئی تھی، جس کے بعد اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت منجمد کردیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ یہ چاروں کارروائیاں مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں سے منسلک مالی وسائل اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے مقصد سے کی گئی ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے مبینہ طور پر بنائی گئی جائیدادوں کی شناخت، سراغ لگانے، منجمد کرنے اور منسلک کرنے کا عمل جاری رکھے گی، تاکہ منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کی پشت پناہی کرنے والے مالیاتی نیٹ ورک کو ختم کیا جاسکے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
-
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کے پتھریلے چیک ڈیمز نے 200 کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ برداشت کیا، اپشی میں معمولی شگاف
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا5 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
