پاکستان
سنتھيا رچی نے لگایا رحمان ملک پر ريپ کا الزام، معاملہ کيا ہے؟
امريکی بلاگر سنتھيا رچی نے پاکستان پيپلز پارٹی کی اعلیٰ قيادت پر سنگين نوعيت کے الزامات عائد کيے ہیں۔ يہ معاملہ ان دنوں پاکستان ميں سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر بحث و مباحثے کا باعث بنا ہوا ہے۔
پاکستان میں رہائش پذیر امريکی بلاگر سنتھيا رچی نے الزام عائد کيا ہے کہ پاکستان کے سابق وزير داخلہ رحمان ملک نے ان کے ساتھ جنسی زيادتی کی۔ رچی نے اپنے فيس بک پيچ سے براہ راست نشر کردہ فيس بک لائيو ميں کہا، ”سن 2011 ميں سابق وزير داخلہ رحمان ملک نے مجھ سے ريپ کيا۔ جی بالکل، ميں دہراتی ہوں، وزير داخلہ رحمان ملک نے مجھے جنسی زيادتی کا نشانہ بنايا۔‘‘ اس لائيو سيشن ميں سنتھيا رچی نے سابق وفاقی وزير مخدوم شہاب الدين اور سابق وزير اعظم يوسف رضا گيلانی پر بھی دست درازی کے الزامات عائد کيے۔
سنتھيا رچی کے مائیکرو بلاگنگ ويب سائٹ ٹوئٹر پر دو لاکھ بيس ہزار سے زائد فالوورز ہيں۔ جمعرات کی شب مذکورہ فيس بک لائيو سيشن کے بعد سے وہ پاکستان ميں سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر ٹرينڈ کر رہی ہيں۔ جمعہ سے اب تک مختلف ہيش ٹيگز کے ساتھ صارفين مختلف آراء دے رہے ہيں۔ پاکستان ميں ٹوئٹر اور فيس بک پر لوگوں کی آراء منقسم دکھائی ديتی ہيں۔ بہت سے لوگ قومی سياسی جماعت پاکستان پيپلز پارٹی کی اعلیٰ قيادت پر ايسے سنجيدہ الزامات کی مخالفت کر رہے ہيں، تو بہت سے قارئين سنتھيا کو جنسی زیادتی پر آواز اٹھانے کے ليے ‘چيمپئن‘ بھی قرار دے رہے ہيں۔ يہ امر اہم ہے کہ اس امريکی بلاگر نے گزشتہ ہفتے سابق وزير اعظم بينيظير بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے، جس پر پی پی پی کی اعلیٰ قيادت نے ترديد کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار بھی کيا تھا۔
تازہ پيش رفت ميں سنتھيا رچی نے فيس بک لائيو شروع کرنے سے قبل ايک ٹوئيٹ ميں دعویٰ کيا تھا کہ پی پی پی انہيں اس ليے ڈرا دھمکا رہی ہے کيونکہ پارٹی نہيں چاہتی کہ وہ اس کی اعلٰی قيادت کے کئی ارکان کی جانب سے ہراسگی کے واقعات پر سے پردہ اٹھائيں۔
بعد ازاں سنتھیا رچی نے ايک اور پوسٹ ميں دعویٰ کيا کہ جنسی زيادتی کا واقعہ رحمان ملک کی رہائش گاہ پر پيش آيا۔ ان کے بقول يہ لگ بھگ اسی وقت کی بات ہے جب القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے ليے امريکی دستوں کی خصوصی کارروائی جاری تھی۔ ”مجھے لگا کہ مجھے ويزے کے سلسلے ميں بلايا گيا ہے تاہم مجھے ايک مشروب ميں نشہ آور ادويات دے دی گئيں۔‘‘ امريکی بلاگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس وقت يہ سوچ کر خاموشی اختيار کی کہ پيپلر پارٹی کی حکومت ميں ان کی کوئی نہيں سنے گا۔ رچی کے مطابق انہوں نے اس سلسلے ميں امريکی سفارت خانے سے بھی رجوع کيا تاہم رد عمل کوئی خاص نہ تھا۔
پی پی پی کا رد عمل
سنتھيا رچی کے ان الزامات کا پاکستان پيپلز پارٹی نے سختی سے نوٹس ليا ہے۔ پارٹی نے بے نظير بھٹو پر لگائے گئے الزامات پر گزشتہ ہفتے پاکستان کے وفاقی تفتيشی ادارے (FIA) کے سائبر کرائم ونگ ميں شکايت درج کرا دی تھی۔ ايڈووکيٹ شکيل عباسی نے موقف اختيار کيا کہ غير ملکی بلاگر نے سابق وزير اعظم اور پارٹی چيئرپرسن کے ليے توہين آميز اور ان کی شخصيت کو نشانہ بنانے والے الزمات عائد کيے۔
تازہ الزمات پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے وقت سينيٹر رحمان ملک نے بھی انہيں مسترد کيا ہے۔ سابق وزير اعظم يوسف رضا گيلانی کے صاحبزادے علی حيدر گيلانی نے اپنے والد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ رچی کے الزامات بے بنياد ہيں۔ انہوں نے رحمان ملک کے حوالے سے بھی کہا کہ ان کا کردار صاف ہے۔ علی حيدر گيلانی نے کہا کہ يہ الزامات رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ليے لگايا گيا ہے۔ ان کے بقول ایک امريکی خاتون يہ الزامات ‘کسی مخصوص فرد يا گروپ‘ کے کہنے پر لگا رہی ہيں۔(قومی آواز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
