تازہ ترین
سوگن زینہ پورہ شوپیان میں خونین جھڑپ15گھنٹے کے بعد اختتام پذیر
البدر،حزب المجاہدین سے وابستہ3 مقامی جنگجو جاں بحق
علاقے میں پُر تشدد مظاہرے،6زخمی،ضلعے میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع،4 رہائشی مکان کو پہنچا نقصان
خبراردو:-
شوپیان:سوگن شینہ پورہ شوپیان میں منگل کی شام جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان شروع ہوئی معرکہ آرائی بدھ کی صبح 15گھنٹے کے بعد البدر اور حزب المجاہدین سے وابستہ 3 مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت پر اختتام پذیر ہوئی۔جھڑپ کے دوران 4 رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ضلعے میں امن وقانون کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے کے لئے موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع رہے۔
ادھر جھڑپ کے بعد علاقے میں پُر تشدد مظاہرے ہوئے جس دوران پتھراؤ،ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد مضروب ہوئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایک خفیہ اور مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر فوج کی44آر آر،ایس او جی شوپیان اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر منگل کی شام سوگن زینہ پورہ شوپیان گاؤں کو محاصرے میں لیکر جنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔نامہ نگار نے ذرائع کا حوالہ دیتے جو تفصیلات فراہم کیں،اُنکے مطابق گاؤں میں تلاشی کارروائی کے دوران جب فورسز کی پارٹی مخصوص مقام کی طرف جارہی تھی،تو گاؤں میں موجود مسلح جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کی،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ وقفے وقفے سے دیر رات تک جاری رہا۔ذرائع نے بتایا کہ رات دیر گئے فوج وفورسز نے اس آپریشن کو بدھ کی صبح ملتوی کیا،تاہم بدھ کی صبح روشنی کی پہلی کرن زمین پر پڑ نے کیساتھ یہ آپریشن دوبارہ شروع کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاؤں میں محصور جنگجوؤں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی،تاہم انہوں نے ٹھکرا دی۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان قریب15گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں 3مقامی جنگجو جاں بحق ہوئے جن کا تعلق البدر اور حزب المجاہدین عسکری تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔اس جھڑپ میں کم ازکم4رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ایک رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ2جنگجوؤں کو مکان کے باہر جاں بحق ہوئے جبکہ تیسرے جنگجو نے ایک مکان میں پناہ لی تھی،جو جاری آپریشن کے دوران جاں بحق ہوا۔پولیس نے بتایا کہ تینوں جاں بحق جنگجوؤں کی نعشیں انکاؤنٹر کے مقام سے برآمد کی گئیں جبکہ جاں بحق جنگجوؤں کی تحویل سے ہتھیار اور گولی بارود بھی ضبط کیا گیا۔
جاں بحق جنگجوؤں کی شناخت سجاد ملا ساکنہ ملڈھیرہ شوپیان،جنید رشید ساکنہ تمہال پلوامہ اور معراج الدین ساکنہ آری گام پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک جنگجو کا تعلق البدر جبکہ دو کا تعلق عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے تھا۔ضلعے میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع کردئے گئے۔اطلاعات کے مطابق علاقے میں جھڑپ کے بعد جاں بحق جنگجوؤں کی نعشیں ورثاں کے سپرد کرنے کے مطالبے کو لیکر پُر تشدد احتجاج بھی ہوا۔
اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کی ٹولیاں گاؤں میں نمو دار ہوئی،جنہوں نے صدائے بلند کر تے ہوئے فورسز پر شدید خشت باری کی۔پولیس نے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کے لئے اشک آؤر گیس کے گولے داغے جبکہ پیلٹ فائرنگ بھی کی۔معلوم ہوا ہے کہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران کم سے کم 6افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ پیلٹ لگنے سے تین زخموں کو ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔علاقے میں صورتحال کشیدہ تھی۔یاد رہے کہ کووڈ۔19کے سبب جاں بحق مقامی جنگجوؤں کی نعشیں بھی ورثاں کے سپرد نہیں کی جاتی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جنگجوؤں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بھاری شرکت رہتی ہے جسکی وجہ سے کووڈ۔19کی وبا پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق جنگجوؤں کی آخری رسومات اُنکے لواحقین کی موجودگی میں انجام دی جاتی ہیں جبکہ جاں بحق جنگجوؤں کو مخصوص قبرستانوں میں سپرد خاک کیا جاتا ہے۔
جموں و کشمیر
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارش
سری نگر، کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں منگل کو تازہ برف باری ہوئی، جبکہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعرات تک بڑے پیمانے پر بارش اور دیگر موسمی سرگرمیوں کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام کے مطابق، مغربی ہواؤں کے زیر اثر سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونا مرگ کے علاوہ زوجیلا محور پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ نے آئندہ چند روز کے لیے بھی اسی طرح کے موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
14 اکتوبر کی پیش گوئی کے مطابق، بعض علاقوں میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ مقامات پر تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ اسی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
موجودہ موسمی حالات کے باعث بالائی علاقوں میں سردی اور نمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان سیب، دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی کے بعد انہیں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کریں۔
خراب موسم کے امکان کے پیش نظر مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی احتیاط سے کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
مبئی، گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی، بی ایس ای سینسیکس 1,100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس 71,951.73 پوائنٹس پر کھلا، جو پچھلے کاروباری دن سے 27 پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ 71,703.56 پر ریڈ زون میں گرا لیکن پھر تیزی سے سبز ہو گیا۔ سینسیکس 1,109.10 پوائنٹس (1.54 فی صد) بڑھ کر 73,033.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل یہ 73,045.67 پوائنٹس کی اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح آج اس میں 1,342 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس صبح فلیٹ کھلنے کے بعد بالآخر 358.60 پوائنٹس یا 1.60 فی صد بڑھ کر 22,721.95 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری دن دونوں بڑے انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے تھے۔ روپے کے مسلسل دوسرے دن مسلسل اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے جذبات کو تقویت ملی ہے۔ مضبوط سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ وسیع بازار میں بھی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔
نفٹی مڈ کیپ 50 انڈیکس میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا اور سمال کیپ 100 انڈیکس میں 0.11 فی صد اضافہ ہوا۔
بہتر سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں میں بھی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس 5.22 فی صد بڑھ گیا۔ رئیلٹی سیکٹر 2.46 فی صد بڑھ کر بند ہوا۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، ایف ایم سی جی، میٹل، اور کنزیومر ڈیریبل سیکٹر کے انڈیکس میں بھی ایک فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ سینسیکس کمپنیوں میں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا اسٹاک آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔
کمپنی نے پیر کو اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع سال بہ سال 21.2 فی صد بڑھ کر Rs5,132 کروڑ ہو گیا اور موجودہ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 11.5 فیصد بڑھ کر Rs35,620 کروڑ ہو گئی۔ دیگر آئی ٹی کمپنیوں میں، ٹی سی ایس کے حصص میں 6.5 فی صد، ٹیک مہندرا کے تقریباً 5 فی صد اور انفوسس کے حصص میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان یونی لیور، ٹرینٹ، بجاج فنسر اور بجاج فائنانس کے حصص میں 2 سے 3 فی صد اضافہ ہوا۔ ٹائٹن، مہندرا اینڈ مہندرا، بی ای ایل، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا اسٹیل، آئی ٹی سی، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، اور ایکسس بینک کے حصص میں 1 سے 2 فی صد اضافہ ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز، سن فارما، اڈانی پورٹس اور پاور گرڈ کے حصص بھی سبز رنگ میں رہے۔ کوٹک مہندرا بینک، ایٹرنل اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں کمی ہوئی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں
نئی دہلی، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کرتے ہوئے منگل کے روز کنالٹ پلیس میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 7 پر اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کی۔ مظاہرین نے انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ ‘ووٹ چوری’ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے مدنظر کنالٹ پلیس میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے مسٹر جاکھڑ سمیت سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مسٹر جاکھڑ نے کہا کہ طالب علم رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر انتخابی شفافیت سے جڑے سوالات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کو روکنے کے بجائے حکومت کو سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ‘ووٹ چوری’ کے خلاف ان کی تحریک جمہوری اور پرامن طریقے سے جاری رہے گی۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان6 days agoوزیر اعظم مودی نے یوم فضائیہ پر جانبازوں کو سلام پیش کیا، ہندوستان کے آسمان کی حفاظت میں ان کی بہادری کو سراہا
-
دنیا7 days agoوسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
-
دنیا6 days agoوائٹ ہاؤس نے پینٹاگون کو ایران پر حملوں کے لیے اختیارات تیار کرنے کی ہدایت دی: رپورٹ
