ہندوستان
سپریم کورٹ میں نو تعینات تین ججوں نے حلف اٹھا یا
نئی دہلی، سپریم کورٹ میں نئے تعینات تین ججوں نے جمعہ کو عہدے اور رازداری کا حلف اٹھایا چیف جسٹس بی آر گوائی نے سپریم کورٹ کمپلیکس کےایک آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں جسٹس این وی انجاریہ، جسٹس وجے بشنوئی اور جسٹس اے ایس چندورکر کو سپریم کورٹ کے ججوں کی حیثیت سے حلف دلایا ان کی حلف برداری کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے لئے مقررہ 34 ججوں کی تعداد مکمل ہوگئی ہے۔
حلف برداری کی تقریب میں عدالت عظمیٰ کے دیگر ججوں کے علاوہ کئی سینئر وکلاء اور معززین بھی موجود تھے۔
اس مہینے، سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس اے ایس اوکا کے ریٹائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کے تین عہدےخالی ہوگئے تھے۔
جسٹس گوائی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے کالجیم نے 26 مئی 2025 کو مختلف ہائی کورٹس کے تین چیف جسٹس کو سپریم کورٹ میں جج کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد، مرکزی حکومت نے جمعرات کو جسٹس انجاریہ، جسٹس بشنوئی اور جسٹس چندورکر کو سپریم کورٹ کے جج کے طورپر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لینے سے پہلے جسٹس انجاریا کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جب کہ جسٹس بشنوئی گوہاٹی ہائی کورٹ اور جسٹس چندورکر بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تھے۔
احمد آباد میں مانڈوی-کچھ میں 23 مارچ 1965 کو وکلاء کے خاندان میں پیدا ہونے والے جسٹس انجاریا نے احمدآباد کے ایچ ایل کالج آف کامرس سے گریجویشن اور 1988 میں سر ایل اے شاہ لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ 1989 میں یونیورسٹی اسکول آف لاء، احمد آباد سے انہوں نےقانون میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ ان کے والد بھی عدلیہ میں تھے۔ انہوں نے اگست 1988 سے سینئر ایڈوکیٹ ایس این شیلت کے چیمبر میں شامل ہو کر گجرات ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کی۔ انہوں نے آئینی امور اور تمام زمروں کے سول معاملات، لیبر اور خدمت کے معاملات میں وکالت کی۔ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں، ریاستی الیکشن کمیشن، گجرات انفارمیشن کمیشن، گجرات انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، میونسپلٹی وغیرہ کے لیے اسٹینڈنگ/پینل ایڈوکیٹ کے طور پرانہوں نے خدمات انجام دیں۔
انہوں نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے لئے سینئر پینل وکیل، بی ایس این ایل، یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)، آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)، نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) کے لئے کے سینئر اسٹینڈنگ وکیل کے طور پر کام کیا ہے۔ انہیں 21 نومبر 2011 کو گجرات ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر ترقی دی گئی اور 6 ستمبر 2013 کو مستقل جج کے طور پر ان کی تصدیق کی گئی۔
جسٹس انجاریا نے 25 فروری 2024 کو کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔
جسٹس بشنوئی 26 مارچ 1964 کو جودھ پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 8 جولائی 1989 کو ایک وکیل کے طور پر اپنا اندراج کروایا۔ انہوں نے راجستھان ہائی کورٹ اور جودھ پور میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل میں دیوانی، فوجداری، آئینی، سروس، انتخابی معاملات وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں پریکٹس کی۔ انہوں نے سال 2000-2004 کے دوران مرکزی حکومت کے اسٹینڈنگ کونسل کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
جاری یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
