تازہ ترین
شاعرِ کشمیر مہجور کی برسی کورونا وائرس کے پیش نظر کوئی تقریب منعقد نہ ہو سکی
شاعرِ کشمیر پیر زادہ غلام احمد مہجور کی68ویں برسی ، کورونا وائرس کے پیش کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہو سکی ۔ تاہم شاعروں ، ادیبوں ، اداکاروں اور قلمکاروں نے سو شل میڈیا اور پیغامات کے سہارے مہجور کو اُن کی برسی پر یاد کر کے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
(کے این ایس) کے مطابق شاعرِکشمیر مہجور کی برسی پر کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہو سکی ۔ ادبی تنظیموں ، شاعروں ، ادیبوں اور اداکاروں نے گھر بیٹھے ہی سو شل میڈیا کے ذریعے شاعرِ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس سلسلے میں جموں و کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا ۔ جس میں کئی ادیبوں ، ادب نوازوں اور اداکاروں نے گھر بیٹھے ہی ویڈیو پیغامات کے ذریعے شاعرِ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ وادی کے معروف اداکار ڈائریکٹر پروڈیوسر خورشید میر جوکہ یمبر یوتھ قلب کے صدر بھی ہے نے شاعرِ کشمیر مہجور کو اُنکی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غلام احمد مہجور کسی تعارف کے محتاج نہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کو مہجور اور انکے کلام سے روشناس کرانے کیلئے بڑے پیمانے پر ایک مہم چلائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اُنکی شاعرِ کشمیر کی مانگی ہوئی دعا ۔ (لپے آتی ہے ) آج بھی تعلیموں اداروں میں بچے پڑھا کر تے ہیں ۔ سرکردہ شاعر عنایت گُل جو ضلع بڈگام کے چرار شریف سے تعلق رکھتے ہیں ، نے شاعرِ کشمیر کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ شاعرِ کشمیر پیر زادہ غلام احمد مہجور کے کلام میں جو جوش ولولہ جذبہ اور پاکیزگی ہے اُس کو سمجھنے اور اُس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔
ادھر نوجوان اداکار جاویدکشمیری جوکہ یومبر زل یوتھ قلب کے اہم ممبر ہے اور صحافت کے پیشے سے بھی وابستہ ہے نے مہجور کے اُن کی68ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہ میں فکر ہے کہ شاعرِ کشمیر مہجور ضلع پلوامہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ادھر مہجور کے آبائی ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے نامور شاعر ادیب، قلمکار عبدالرحمان فدا جوکہ نو ادبی کاروان پلوامہ کے سر پرست اعلیٰ بھی ہے، نے شاعرِ کشمیر کو اُن کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔
اپنے ایک تحریری پیغام میں عبدالرحمان فدا نے کہا کہ پیر زادہ غلام احمد مہجور نے ضلع پلوامہ کی زرخیز مٹی سے ایک مہکتے گلاب کے مانند اُس وقت آنکھ کھوئی جب کشمیری عوام ظلم و بربریت کی چکی میں پیسا جا رہا تھا ۔ اس دلدل سے نجات ملنے کی اُمید دور دور تک دکھائی نہیں دے رہی تھی لیکن مہجور نے ہوش سنبھالتے ہی اپنی خدا داد صلاحتوں کو بروئے کار لاکر اپنے قلم کو مظلوم اور لاچار قوم کے لئے وقف کیا اور اُن کے افسر دہ دلوں میں اپنی ولولہ انگیز شاعری سے نئی روح پھُونک دی ۔
سادہ لوہو کشمیریوں کو چند کھوٹی سکھوں کے عوض غلامی کی زنجیروں سے اپنی جد و جہد کی بدولت جو کامیابی حاصل ہو ئی اُس میں مہجور صاحب کا ایک نہایت ہی اہم اورنا قابل فراموش رول رہا ہے ۔ جنوبی ضلع پلوامہ کی معروف ادبی تنظیم ڈسڑکٹ کلچرل سو ساءٹی کے صدر غلام رسول مشکور نے شاعرِ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مہجور نے اپنی شاعری کے ذریعے کشمیری زبان و ادب کو کافی اونچا مرتبہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہجور کی تمام تر شاعری نہ صرف کشمیری ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے بلکہ مہجور کی شاعری میں وطن پرستی، بھائی چارے اور یکجہتی کا درس جگہ جگہ ملتا ہے ۔
اس دوران کا کا پورہ پلوامہ کے معروف سو شل ورکر غلام حسن پنڈت نے مہجور کو اُن کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہجور نہ صرف ایک انقلابی اور وطن پرست شاعر تھے بلکہ وہ ایک صوفی اور خدا دوست انسان بھی تھے ۔ کرالہ چیک، باغِ حیدر چاڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر عابد فاروق نے خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ مہجور نے اپنی شاعری میں بدی کا راستہ چھوڑ کر نیکی کا راستہ اپنانے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہجور ہمارے قومی شاعر ہے ۔ اُدھر دیگر کئی ادبی تنظیموں نے سو شل میڈیا کے ذریعے شاعرِ کشمیر کو خراج عقیدت ادا کیا ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
