تازہ ترین
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پر وزیراعظم نریندرمودی کاردعمل، کہی یہ بڑی باتیں
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پر وزیراعظم نریندرمودی کاردعمل، کہی یہ بڑی باتیںوزیراعظم نے رام لیلا میدان پرخطاب کے دوران کہا کہ بے بنیادخبروں اورویڈیوز کے ذریعہ منافرت پھیلانے کی سیاست کررہے ہیں۔
شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج پر،وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ بعض لوگ مفاد پرست سیاست کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے پچھلے ہفتےیہ دیکھا کہ غلط بیانات دیئے گئے اور بعض لوگوں نے غلط ویڈیوزکے ذریعہ اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔پی ایم نے کہا کہ بعض ایسے افراد جو اعلیٰ عہدوں پرفائزہے وہ بھی پرانے پرانے ویڈیوز شیئرکرتے ہوئے منافرت پھیلانے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ ووٹ بینک کی سیاست کرسکیں۔ پی ایم مودی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کانگریس، اقتدارحاصل کرنے کے لیے پھوٹ ڈالواورحکومت کروکے نعرہ پر کام کررہی ہے ۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، ہندوستان کے شہریوں کے لیے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ ہندوستانی شہریوں پرنہیں ہوگا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے این آرسی یعنی نیشنل رجسٹرر آف سینٹرنس کے متعلق بھی وضاحت پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ این آرسی کو کانگریس نے ہی متعارف کروایاتھا اورموجودہ حکومت نے اب تک این آرسی کو لیکرکچھ نہیں کیاہے، پی ایم مودی نے کہا کہ2014 کے بعد سے اب تک مودی حکومت نے این آرسی پرکچھ کیاہی نہیں۔ مودی نےدعویٰ کیاہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ہی آسام میں این آرسی کا نفاذ کیاگیاہے۔ مودی نے کہا کہ بعض تعلیم یافتہ نکسلائٹ این آرسی کے نام پرمسلمانوں کوخوفزدہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کوحراستی سینٹربھیجنے کی افواہیں پھیلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کوخوفزدہ کرنے کے مقصد سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان میں پیدا ہوئے مسلمانوں پر شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کا نفاذ نہیں ہوگا۔ ہندوستان میں اب تک حراستی سینٹر ہی نہیں بنیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں کے ذریعہ ناپاک کھیل کھیلاجارہاہے۔
وزیراعظم نے رام لیلا میدان پرخطاب کے دوران کہا کہ بعض افراد بے بنیادخبروں اورویڈیوز کے ذریعہ منافرت پھیلانے کی سیاست کررہے ہیں۔نریندرمودی نے کہاکہ ‘ایک طرف ، ہم نے دہلی میں 2000 سے زیادہ بنگلے وی آئی پی لوگوں سے خالی کرا لئے ہیں اور 40 لاکھ سے زیادہ غریب اور متوسط طبقے کو ان کا گھر کاحق دیا ہے۔ہم نے ان کا مذہب نہیں دیکھا۔ ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ مندر کو جاتے یا مسجد کو جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ غریب خاندانوں کو گیس کنکنشن دیتے وقت بھی ہم نے کبھی بھی کسی کا مذہب نہیں دیکھا۔پی ایم مودی نے کہا کہ کسی بھی اسکیم کی نفاذ کے دوران ہم نے کبھی بھی کسی مذہب کا نہیں پوچھا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے جانے پربھی ناراضگی کا اظہارکیا۔ وزیراعظم مودی نے دہلی کے اناج منڈی میں ہوئے آتشزدگی واقعہ کے دوران پولیس نے بچاؤ۔ راحت کے کام کیے ۔ پولیس اہلکاروں نے کبھی بھی کسی کا مذہب نہیں پوچھا، پولیس نے سب کی مدد کی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی (وزیر اعظم نریندر مودی) دہلی کے رام لیلا گراؤنڈ میں بی جے پی کے جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔ اس ریلی کا اہتمام قومی دارالحکومت میں 1734 غیر قانونی کالونیوں کو باقاعدہ بنانے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس ریلی کے ذریعہ پی ایم مودی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی انتخابی مہم کا بھی آغازکیاہے۔وہیں مرکزی وزیرنتن گڈکری نے ناگپور میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ شہریت کے قانون کے حوالے سے ملک بھر میں ہونے والے احتجاج پر ، گڈکری نے کہا ، ‘سی اے اے مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔ ہمسایہ ممالک میں مذہبی ظلم وستم کا سامنا کرنے والے لوگوں کوہی شہریت دینے کے لیے شہریت ترمیمی قانون متعارف کیاگیاہے۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
