تازہ ترین
‘شہری کی ہلاکت میں سی آر پی ایف ملوث نہیں’
سی آر پی ایف کے اے ڈی جی ذوالفقار حسن نے کہا کہ سوپور علاقے میں شہری کی ہلاکت کے متعلق کچھ لوگ سکیورٹی فورسز کے خلاف غلط بیان بازی کر رہے ہیں اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، جو بے بنیاد ہے۔
خبراردو:-
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں گذشتہ روز عسکریت پسندوں کی جانب سے سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر حملے میں ایک سی پی ایف جوان اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔
اس حملے کے بعد سرینگر کے ہلاک ہونے والے شہری کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ انہیں سی آر پی ایف نے گاڑی سے نیچے اتار کر ہلاک کردیا۔ تاہم پولیس نے بھی اس کی بدھ کو ہی تردید کر دی تھی۔سرینگر کے زینہ کوٹ ایچ ایم ٹی علاقے کے رہائشی بشیر احمد خان سوپور قصبے کے نواحی علاقے میں اس وقت ہلاک ہوگئے جب مشتبہ عسکریت پسندوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ناکہ پارٹی پر حملہ کیا جس کے بعد وہاں گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
اے ڈی جی سنٹرل ریزرو پولیس فورس ذوالفقار حسن نے کہا کہ سی آر پی ایف پر یہ الزام کے عام شہری کو گاڑی سے اتار کر گولی ماری گئی، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ہی عام شہری کی ہلاکت ہوئی ہے۔ذوالفقار حسن نے کہا کہ ‘ یہ بہت افسوس ناک واقعہ تھا کہ بشیر احمد نامی شہری عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ۔ میرے خیال میں چند لوگوں نے یہ کہہ کر اسے معاملے کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کی ہے کہ سی آر پی ایف نے ہلاک شدہ شہری کو گاڑی سے باہر لے جا کر گولی مار دی۔
یہ سراسر غلط ہے ۔’سرینگر کے مضافات ہمہامہ میں سوپور حملے میں ہلاک شدہ سی آر پی ایف اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کے بعد سی آر پی ایف کے ایڈیشینل ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار حسن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس حملے میں شہری کی ہلاکت کے ذمہ دار عسکریت پسند ہیں۔
انہوں کہا کہ کچھ لوگ غلط انداز سے اس حادثے پر بیان بازی کر رہے ہیں اور سی آر پی ایف اہلکاروں کو ہلاکت کے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جو بالکل حقیقت پر مبنی نہیں ہے-انہوں نے کہا کہ وہ خود جائے واقع پر گئے تھے اور تمام زاویوں اور ٹیکنیکل بنیادوں پر فائرنگ کے واقعے کا مشاہدہ کیا جس سے صاف معلوم ہوا کہ عسکریت پسندوں کی گولی سے ہی شہری ہلاک ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے کے معمر شہری بشیر احمد خان سوپور حملے کے دوران ہلاک ہوئے تھے، جبکہ ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی اس حملے میں ہلاک ہوا تھا اور دیگر تین اہلکار زخمی ہوئے تھے-(ای ٹی وی)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
