تازہ ترین
شیعہ سنی کارڈ نیشن کمیٹی کی عوام سےاحتجاج ختم کرنیکی اپیل
خبراردو: شیعہ سنی کارڈ نیشن کمیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کرے۔کارڈی نیشن کمیٹی کاایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا جس میں سمبل میں پیش آئے شرمناک واقعہ پر تفصیل کے ساتھ غور و خوض ہوا۔
اجلاس میں اتفاق رائے سے قرارداد پاس کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس متفقہ طور لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس نازک مرحلے پر صبر و تحمل سے کام لیں اور ریاستی حکام کی ان یقین دہانیوں ،جن میں انہوں نے واقعہ کی پوری تحقیقات کے احکاما ت صادر کئے ہیں، پر بھروسہ کریں اور اپنا احتجاج ختم کرکے عبور و مرور کے راستے کھول دیں۔
قرار داد کے مطابق اجلاس کشمیری عوام سے صبر و تحمل برتنے اور اتحاد و اتفاق سے کام لینے کی اپیل کرتا ہے تاکہ ان عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے جو اس واقعہ کی آڑ میں یہاں مسلکی منافرت کی مذموم فضا قائم کرنا چاہتے ہیں اور یہاں کے خرمن امن کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔قرارداد کے مطابق یہ اجلاس شرمناک واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور واضح کرنا چاہتا ہے کہ متاثرہ بچی پوری کشمیری قوم کی بیٹی ہے اور اس اذیت ناک واقعہ پر ہر کشمیری غمزدہ ہے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ اجلاس انتظامیہ اور امن و قانون کے اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس بربریت کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر تحقیقات کرکے اس واقعہ کی شکار معصومہ کو انصاف فراہم کریں اور مجرم کو قرار واقعی اور عبرت ناک سزا دیں۔ یہ اجلاس واضح کرتا ہے کہ انصاف دلانے میں کسی بھی کوتاہی، غفلت اور تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل علماء، مفتیان اور دانشوروں نے شرکت کی۔
مولانا مسرور عباس انصاری، مولانا غلام رسول حامی (کاروان اسلامی)، مفتی اعظم ناصر الاسلام، مولانا خورشید احمد قانون گو (حمایت الاسلام)، مولانا غلام رسول نوری (اھلبیت فاونڈیشن)، نمائندہ میرواعظ کشمیر پیر غلام نبی، مولانا سبط محمد شبیر قمی(پیروان ولایت)، مولانا غلام محمد گلزار (مجمع اسلامی کشمیر)، نمائندہ انجمن شرعی شیعیان سید محمد یاسین موسوی، نثار حسین راتھر(تحریک وحدت اسلامی)، سجاد حسین گل (ٹریڈیرس اینڈ مینوفیکچرس)، الطاف احمد وانی (سول سوسائٹی)، آغا سید یوسف رضوی اور دیگر ان شامل ہیں
کھیل
پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی کرکٹ کا طلائی تمغہ جیتا
نشین، (جاپان) ابھیشیک شرما (61)، تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) اور شیوم دوبے (27 رن/2 وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے ہفتہ کو ایشیائی کھیل 2026 کی کرکٹ مقابلے کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔
212 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی ٹیم کے لیے کپتان صاحبزادہ فرحان اور ماجد صاداقت کی افتتاحی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 33 رن جوڑے۔ چوتھے اوور میں واشنگٹن سندر نے صاحبزادہ فرحان (10) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں اکشر پٹیل نے عثمان خان (3) کو آؤٹ کردیا۔ پاکستان کی تیسری وکٹ ساتویں اوور میں ماجد صاداقت (23) کے طور پر گری۔ اس کے بعد حسن نواز اور صائم ایوب کی جوڑی نے پاکستان کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 87 رن جوڑ کر پاکستان کی میچ میں واپسی کرائی۔ 15ویں اوور میں شیوم دوبے نے صائم ایوب (29) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ 18ویں اوور میں واشنگٹن سندر نے عبدالصمد (9) کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پانچواں جھٹکا دیا۔ اس دوران حسن نواز نے ایک سرا سنبھالے رکھتے ہوئے تیزی سے رن بنائے۔
شیوم دوبے نے انہیں میچ کی آخری گیند پر وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے 51 گیندوں میں 5 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے 96 رن کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 192 رن ہی بنا سکی اور مقابلہ 19 رن سے ہار گئی۔ہندوستان کی جانب سے شیوم دوبے، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے آج یہاں ابھیشیک شرما (61) اور تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) کی جارحانہ نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رن کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستانی کپتان شریئس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندوستانی ٹیم کو تیسرے اوور کی پہلی گیند پر وائبھو سوریہ ونشی (15) کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ اگلے ہی اوور میں سنجو سیمسن (2) رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان شریئس ایئر نے ابھیشیک شرما کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 42 رن کی شراکت داری ہوئی۔ آٹھویں اوور میں عرفات منہاس نے ابھیشیک شرما کو اسٹمپ آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ ابھیشیک نے 28 گیندوں میں 3 چوکے اور 7 چھکے لگاتے ہوئے 61 رن کی اننگز کھیلی۔
13ویں اوور میں ایشان کشن (20) رن اور اگلے اوور میں شریئس ایئر (21) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے 15 گیندوں میں 2 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 27 رن بنائے۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ پر 211 رن کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ تلک ورما نے 22 گیندوں میں 3 چوکے اور 4 چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 51 رن کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس اور احمد دانیال نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ایران کا مسئلہ حل ہو جائے تو پٹرول کی قیمتیں گر جائیں گی :ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں الاباما ریلی پر روانہ ہونے سے قبل وائٹ ہاؤس کے باغیچے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔
پیٹرول کے بلند نرخوں کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “جب ایران کا معاملہ حل ہو جائے گا — جو زیادہ دیر نہیں لے گا— تو پیٹرول کی قیمتیں اپنی پرانی سطح پر، یا شاید اس سے بھی نیچے آ جائیں گی۔”
ٹرمپ نے کہا کہ یورپی ممالک ڈیزل ایندھن کے معاملے میں تعاون کریں گے اور اس مسئلے کو حل کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا، “یورپ کے پاس وافر مقدار میں ڈیزل موجود ہے، وہ دنیا کو بڑا حصہ فراہم کریں گے، ہم بھی ایسا کریں گے۔ ہم برآمدات پر پابندی نافذ نہیں کریں گے۔”
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور جاپان نے سائنس و ٹیکنالوجی معاہدے میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی
ٹوکیو، امریکہ اور جاپان نے اپنے دوطرفہ سائنس و ٹیکنالوجی معاہدے میں غیر معینہ مدت تک توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے تحقیق، ترقی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تعاون کی توثیق ہوتی ہے۔
امریکہ اور جاپان کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق و ترقی کے تعاون سے متعلق معاہدے میں توسیع اور ترمیم کا پروٹوکول جمعہ کو ٹوکیو میں دستخط کیا گیا۔
امریکہ کی جانب سے صدر کے معاون اور وائٹ ہاؤس آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی کے ڈائریکٹر مائیکل کراٹشیوس نے جبکہ جاپان کی جانب سے وزیر خارجہ موتیگی توشیمتسو نے دستخط کیے۔
1988 میں پہلی مرتبہ طے پانے والا یہ معاہدہ امریکہ اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان سائنسی تعاون کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے محققین اور سائنسی اداروں کے درمیان وسیع روابط کو فروغ ملا ہے۔
ترمیم شدہ معاہدے کے تحت واشنگٹن اور ٹوکیو نے کہا ہے کہ وہ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے شعبے میں تعاون کو برقرار رکھنے اور مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، جس میں محفوظ اور قابل اعتماد اختراعی نظام کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ معاہدے میں غیر معینہ مدت تک توسیع دونوں حکومتوں کے طویل مدتی سائنس و ٹیکنالوجی شراکت داری اور ایسے تعاون کے عزم کی عکاسی کرتی ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
یو این آئی ۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
-
دنیا1 week agoامریکہ-چین سربراہ اجلاس کے آغاز پر ٹرمپ کا شی جن پنگ کا شاندار استقبال
