تازہ ترین
عالمگیر وباء کورونا وائرس کی قہر سامانیاں ، دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق
جموں وکشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر305تک پہنچ گئی
خبراردو:-
سرینگر:عالمگیر وباء کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کی قہر سامانیاں جاری رہنے کے بیچ وادی کشمیر میں سنیچر کے روز دو خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے ۔ تازہ ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر305تک پہنچ گئی ۔
اب تک وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر283تک پہنچ گئی جبکہ جموں صوبے میں 22افراد اب تک زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں ہفتے کو مزید5 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔
متوفین میں پیر باغ سرینگر کا60سالہ شہری ،راولپورہ سرینگر کا75سالہ شہری،کنٹھ باغ بارہمولہ کی48سالہ خاتون اورصفا کدل سرینگر کی ایک70سالہ خاتون اور برین نشاط کا72سالہ شہری شامل ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ پیر باغ سرینگر کے70سالہ شہری کو 20جولائی کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل کیا گیا تھا جبکہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔
مذکورہ شہری کی موت سنیچر کی صبح7بجے ہوئی جبکہ اسپتال ذرایع کے مطابق 7بجکر40منٹ پر راولپورہ سرینگر کا75سالہ شہری کی بھی موت ہوگئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مریض کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ۔
مریض نمونیا اور اے آر ڈی ایس مرض میں مبتلاء تھا ۔ بعد میں کنٹھ باغ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے48سالہ شہری کی بھی موت ہوئی ۔ اسپتال ذراءع کے مطابق مذکورہ شہری کی موت صبح ساڑھے9بجے ہوئی ۔ مریض کو22جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ یہ مریض بھی نمونیا اور اے آر ڈی ایس مرض میں مبتلاء تھا ۔ صفاکدل سرینگر کی70سالہ خاتون کی صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کرگئیں ۔
اسپتال ذرایع کے مطابق مریضہ کو21جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ مریضہ نمونیا اور ہاءپرٹینشن میں مبتلاء تھی ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ برین نشاط سے تعلق رکھنے والے72سالہ شہری کی موت بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ۔ مریض کو20جولائی کو سکمز میں داخل کیا گیا تھا اور سنیچر کو بعد دوپہر اسکی موت ہوئی ،مریض مختلف امراض میں مبتلاء تھا ۔
اب تک وادی کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر283تک پہنچ گئی جبکہ جموں صوبے میں 22افراد اب تک زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں ۔ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 86اموات ہوئیں ،بارہمولہ میں 63ہلاکتیں ،کولگام میں 26ہلاکتیں ،اننت ناگ میں 21ہلاکتیں ،شوپیان اور بڈگام میں 16،16ہلاکتیں ہوئیں جبکہ پلوامہ اور کپوارہ میں 14،14افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ،بانڈی پورہ اور گاندر بل اضلا ع میں 5،5افراد کی موت ہوئی ،راجوری اور ڈوڈہ میں 2،2ہلاکتیں ہوئیں جبکہ پونچھ ،ادھمپور اور کٹھوعہ میں ایک ،ایک مریض کی موت ہوئی ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
-
دنیا7 days agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
