تازہ ترین
عیدگاہ چلو پروگرام کے پیش نظر شہر خاص میں بندشیں عائد
خبراردو: میرواعظ مولوی محمدفاروق مرحوم کی برسی کے موقعہ پرعوامی ایکشن کمیٹی اورمشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال اورعوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مرکزی جامع مسجدسے عیدگاہ سری نگرتک جلوس نکالنے کااعلان کئے جانے کے بعدضلع مجسٹریٹ سری نگرنے پولیس حکام کی تجویزپرآج یعنی 21مئی بروزمنگل وارکوشہرخاص میں دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات کوبروئے کارلاتے ہوئے بندشیں عائدرکھنے کے احکامات سوموارکوجاری کردئیے ۔
ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 21مئی کیلئے ہڑتال کال دی گئی ہے ،اوراس دوران سری نگرشہرکے نچلے علاقوں میں امن مخالف عناصرکی جانب سے صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ،اسلئے عوامی جان ومال کوتحفظ فراہم کرنے نیزامن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے منگل کے روزشہرخاص میں پانچ پولیس تھانوںرعناواری ،نوہٹہ ،مہاراج گنج،خانیاراورصفاکدل کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشیں عائدرہیں گی۔ضلع مجسٹریٹ نے اپنے حکمنامہ بعنوان’دفعہ144کے تحت بندشوں کانفاذ‘کے آخر میں واضح کیاہے کہ شہرخاص میں پانچ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشوں کوروبہ عمل لاکرعام شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کویقینی بناناایس ایس پی سری نگرکی ذمہ داری ہوگی۔
تاہم ضلع مجسٹریٹ نے واضح کیاہے کہ بندشوں کااطلاق سرکاری ملازمین ،لازمی سروسزبشمول بینک کام کاج،سرکاری تقریبات ،آخری رسومات،یونیورسٹی اوربورڈکے تحت لئے جانے والے امتحانات اورانٹرنس امتحانات پرنہیں ہوگا۔اس دوران معلوم ہواکہ ہڑتال کے دوران مجوزہ احتجاجی جلوس کے دوران ممکنہ مظاہروں اورگڑبڑکوروکنے کیلئے منگل کوعلی الصبح سے ہی پولیس وفورسزکے اضافی دستے تمام حساس علاقوں اورمقامات پرتعینات رہیں گے جبکہ شہرخاص بالخصوص جامع مسجدسے عیدگاہ جانے والے سبھی راستوں کوسیل رکھاجائیگا،اورپورے دن ان راستوں پرکسی نقل وحمل یاآواجاہی کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک اجلاس سوموار کو میرواعظ منزل راجوری کدل میں منعقد ہوا جس میں منگل کو شہیدملت مرحوم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کے سلسلے میں عید گاہ جلسے کو حتمی شکل دی گئی۔ایک بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس کی سربراہی میرواعظ عمر فاروق نے انجام دی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ منگل کے روزجامع مسجد سے عید تک میرواعظ کی قیادت میں ایک پر امن جلوس نکالا جائے گا۔
بیان کے مطابق یہ جلوس نماز ظہر کے بعد نکالا جائے اور اس میں سماج کے سبھی طبقوں سے وابستہ لوگ شامل ہونگے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ منگل کو مرحوم میرواعظ کی برسی کے سلسلے میں کشمیر میں ہڑتال کی جائے گی۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
