تازہ ترین
فرقہ پرستی نے رواداری کو زبردست نقصان پہنچایا :ڈاکٹر فاروق عبداللہ
خبراردو:
نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب کے دوران کہا کہ ریاست اور ملک کے موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہوکر اُن سازشوں اور مذموم منصوبوں کو ناکام بنائیں جو ہمیں لسانی، علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کیلئے رچائے جارہے ہیں۔ تقریب کے دوران پونچھ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیف انجینئر عبدالحمید شیخ نے نیشنل کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقعے پر عبدالحمید شیخ کا پارٹی میں خیر مقدم کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
اس موقعے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ فرقہ پرستی کا موجودہ رجحان ریاست کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور ملک کی سالمیت کیلئے ایک چیلنج بھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ہر ایک مذہب ، طبقے اور علاقے کے لوگوں کو برابری کی بنیاد پر زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہند کسی کو بھی یہ حق چھیننے کی اجازت نہ دے۔ اس کیلئے فرقہ پرست اور کٹر پنتوں کی لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کا رجحان ہماری ریاست میں اپنی جڑیں مضبوط کررہا ہے ، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناسور بن جائے سبھی مذاہب اور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک ہوکر بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر روک لگانی چاہئے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے آپسی بھائی چارے اور آپسی ہم آہنگی کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ہند، مسلم اور سکھ اتحاد کی علم کو فیروزاں رکھنے کیلئے عظیم قربانیاں دیتی آئی ہے اور آج بھی یہ جماعت ریاست کی وحدت اور رواداری قائم و دائم رکھنے کیلئے کام کررہی ہے۔ ادھر سرینگر پہنچتے ہی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اقبال کالونی رالپورہ میں ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام عدل و انصاف اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور اسلام نے ہی دنیا میں صالح نظام کی بنیاد ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اس وقت زبردست چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد میں ہی کیا جاسکتا ہے۔ جس قسم کی سازشیں مسلمانوں کیخلاف رچائی جارہی ہیں اُن کا توڑ صرف اور صرف متحد ہوکر ہی ممکن ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مسلم ممالک سے اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ مشکلات مسلم آبادی کو درپیش ہیں ۔ یہ سب کچھ اتحاد کے فقدان کا نتیجہ ہے۔ اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دشمن ہم پر غالب ہورہا ہے، عالم اسلام کی قیادت کو مل بیٹھ کر ہی مسلم آبادی کے مشکلات اور مصائب کو دور کرسکتی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
