تازہ ترین
قومی میڈیا خوف وہراس پھیلا کر کشمیر کے بارے میں غلط تصویر پیش کررہے ہیں:غیر ریاستی سیاح
کشمیر جنت ہے یہاں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے گلمرگ میں سیاحوں کا میڈیا کے ساتھ بات چیت
خبراردو
https://www.facebook.com/Khabarurdu/videos/731683061088243
سرینگر:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مضافات میں آباد مشہور و معروف اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ کے دورے پر آئے ہوئے سیاحوں نے ملکی اور غیر ملکی افراد سے اپیل کی کہ وہ کشمیر بنا کسی خوف کے آئے اور یہاں کے پرکشش مضاؤں سے لطف اٹھائیں تاہم انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیر کے متعلق قومی میڈیا کے بے بنیاد پروپگنڈہ کی طرف دھیان نہ دیں۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس)کے مطابق کہ رواں سال موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ گلمرگ پہنچنا شروع ہوگئے جس دوران سیاحوں نے منفی ہوئے درجہ حرارت کے درمیان برف کے مزے لے اور بعد میں انہوں نے یوٹی سے باہر کے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جنت کے اس حصے کا دورہ کریں تاہم انہوں نے انکو مشورہ دیا کہ وہ قومی میڈیا سے لاتعلقی یا دھیان نہ دیں کیونکہ قومی میڈیا کشمیر کے بارے میں غلط تصویر پیش کررہے ہیں۔
نئی دہلی کے گورگاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی جو کچھ دن قبل ہی گلمرگ سیر و تفریح کے لئے آئے تھے نے کے این ایس کو بتایا کہ کشمیر کی صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور یہاں آنے کے لئے خواہشمند افراد کو قومی میڈیا پر پھیلائے جارہے پروپیگنڈے پر توجہ نہیں دینی چاہئے۔ان میں سے ایک سیاح نے کہا کہ میرے بیٹے نے یہ سفر مہینوں پہلے کیا تھا لیکن میں نے اس کے بعد قومی میڈیا کے پیش کردہ حالات کی وجہ سے اس کی مخالفت کی۔
قومی میڈیا اکثر و بیشتر گولیوں کی گن گرج، دستی بموں اور ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ ڈر و خوف کے بارے میں کہتے رہتے ہیں جسکی وجہ سے سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔ رجت کمارنامی سیاح نے کے این ایس کو بتایا کہ جب ہم یہاں تشریف لائے تو ایسی تمام باتیں غلط ثابت ہوئیں اور ہم نے اس علاقے کو مکمل پرامن دیکھا اور یہاں کی مہمان نوازی سے ہم بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے یہ محسوس کیا کہ یہ وہی کشمیر ہے جس کا 40 سال پہلے ہم نے دورہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے 1980میں اپنی اہلیہ کے ساتھ اس مقام کا دورہ کیا تھا اور تب بھی میں گلمرگ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوا تھا اور آج بھی میں اس مشہور سیاحتی مقام کی پرکشش اور دلکش مضاؤں سے متاثر ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کے لوگ جو یہاں دورے کے لئے آنا چاہتے ہیں انہیں قومی میڈیا کی خبروں سے دور رہنا چاہئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہاں امن ہیجبکہ مقامی لوگوں کی طرف سے دکھائی جانے والی محبت اور مہمان نوازی قابل تحسین ہے اور قابل دید ہے اور قومی میڈیا میں جو کچھ پیش کیا جارہا ہے وہ بے بنیاد اور محض پروپیگنڈا ہے۔کے این کے مطابق کہ دلی کی مزکورہ خاندان نے متفقہ آواز میں سیاحوں سے بلا خوف و خطر کشمیر انے اور یہاں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی۔
ہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 5 اگست 2019کے بعد سے کشمیر میں سیاحت کی صنعت غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی اور ٹورازم انڈسٹری سے وابستہ لاکھوں لوگوں کو شدید مالی بحران سے دوچار ہونا پڑا۔
(کے این ایس)
جموں و کشمیر
کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارش
سری نگر، کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں منگل کو تازہ برف باری ہوئی، جبکہ سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعرات تک بڑے پیمانے پر بارش اور دیگر موسمی سرگرمیوں کی پیش گوئی کی ہے۔
حکام کے مطابق، مغربی ہواؤں کے زیر اثر سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونا مرگ کے علاوہ زوجیلا محور پر بھی تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر سمیت میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جو آخری اطلاعات موصول ہونے تک جاری تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ نے آئندہ چند روز کے لیے بھی اسی طرح کے موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
14 اکتوبر کی پیش گوئی کے مطابق، بعض علاقوں میں گرج چمک اور آسمانی بجلی کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کچھ مقامات پر تیز بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ اسی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
موجودہ موسمی حالات کے باعث بالائی علاقوں میں سردی اور نمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر 13 سے 15 اکتوبر کے درمیان سیب، دھان اور دیگر فصلوں کی کٹائی کے بعد انہیں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے انتظامات کریں۔
خراب موسم کے امکان کے پیش نظر مسافروں، ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی احتیاط سے کریں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
ہندوستان
اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی، سینسیکس 1,100 پوائنٹس سے زیادہ بڑھا
مبئی، گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی، بی ایس ای سینسیکس 1,100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ سینسیکس 71,951.73 پوائنٹس پر کھلا، جو پچھلے کاروباری دن سے 27 پوائنٹس زیادہ ہے۔ یہ 71,703.56 پر ریڈ زون میں گرا لیکن پھر تیزی سے سبز ہو گیا۔ سینسیکس 1,109.10 پوائنٹس (1.54 فی صد) بڑھ کر 73,033.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل یہ 73,045.67 پوائنٹس کی اونچائی پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح آج اس میں 1,342 پوائنٹس کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس صبح فلیٹ کھلنے کے بعد بالآخر 358.60 پوائنٹس یا 1.60 فی صد بڑھ کر 22,721.95 پر آگیا۔ گزشتہ کاروباری دن دونوں بڑے انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے تھے۔ روپے کے مسلسل دوسرے دن مسلسل اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے جذبات کو تقویت ملی ہے۔ مضبوط سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں کو زیادہ فائدہ ہوا۔ وسیع بازار میں بھی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔
نفٹی مڈ کیپ 50 انڈیکس میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا اور سمال کیپ 100 انڈیکس میں 0.11 فی صد اضافہ ہوا۔
بہتر سہ ماہی نتائج کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں میں بھی بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی۔ نفٹی آئی ٹی انڈیکس 5.22 فی صد بڑھ گیا۔ رئیلٹی سیکٹر 2.46 فی صد بڑھ کر بند ہوا۔ آٹو، بینکنگ، فائنانس، ایف ایم سی جی، میٹل، اور کنزیومر ڈیریبل سیکٹر کے انڈیکس میں بھی ایک فی صد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ سینسیکس کمپنیوں میں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا اسٹاک آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔
کمپنی نے پیر کو اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع سال بہ سال 21.2 فی صد بڑھ کر Rs5,132 کروڑ ہو گیا اور موجودہ مالی سال 2026-27 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 11.5 فیصد بڑھ کر Rs35,620 کروڑ ہو گئی۔ دیگر آئی ٹی کمپنیوں میں، ٹی سی ایس کے حصص میں 6.5 فی صد، ٹیک مہندرا کے تقریباً 5 فی صد اور انفوسس کے حصص میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ہندوستان یونی لیور، ٹرینٹ، بجاج فنسر اور بجاج فائنانس کے حصص میں 2 سے 3 فی صد اضافہ ہوا۔ ٹائٹن، مہندرا اینڈ مہندرا، بی ای ایل، بھارتی ایئرٹیل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، الٹرا ٹیک سیمنٹ، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا اسٹیل، آئی ٹی سی، ایل اینڈ ٹی، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، اور ایکسس بینک کے حصص میں 1 سے 2 فی صد اضافہ ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز، سن فارما، اڈانی پورٹس اور پاور گرڈ کے حصص بھی سبز رنگ میں رہے۔ کوٹک مہندرا بینک، ایٹرنل اور ماروتی سوزوکی کے حصص میں کمی ہوئی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
ہندوستان
راجیو چوک پر این ایس یو آئی کا مظاہرہ، جاکھڑ سمیت متعدد کارکنان حراست میں
نئی دہلی، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کرتے ہوئے منگل کے روز کنالٹ پلیس میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 7 پر اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کی قیادت این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے کی۔ مظاہرین نے انتخابی بے ضابطگیوں اور مبینہ ‘ووٹ چوری’ کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے جواب دہی اور شفافیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے مدنظر کنالٹ پلیس میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے مسٹر جاکھڑ سمیت سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
مسٹر جاکھڑ نے کہا کہ طالب علم رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر انتخابی شفافیت سے جڑے سوالات کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے کو روکنے کے بجائے حکومت کو سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ‘ووٹ چوری’ کے خلاف ان کی تحریک جمہوری اور پرامن طریقے سے جاری رہے گی۔
یواین آئی ایف اے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
پاکستان1 week agoعمران خان کی رہائی کے مطالبے پر ہزاروں حامیوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ شروع
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان1 week agoجے شنکر گھانا، کوٹ ڈی آئیوائر اور ایتھوپیا کے چھ روزہ دورے پر
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoفارم-6 میں ہوئی غیر قانونی تبدیلی، گیانیش کمار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا: راہل
-
دنیا7 days agoوسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
