تازہ ترین
مبینہ طبی غفلت ،مفاد عامہ کے تحت عرضی دائر
انتظامیہ کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہائی کورٹ کی ہدایت
سرینگر:جموں وکشمیر عدالت عالیہ نے منگلوار کے روز انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ مبینہ طبی غفلت شعاری کے خلاف با ضابط طور پر ایف آئی آر درج کرے ۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق کشمیر وادی میں مبینہ طور طبی غفلت شعاری واقعات کے بعد جموں وکشمیر عدالت عالیہ میں مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی دائر کی گئی ۔ عرضی میں شکایت کنندہ نے بتایا تھا کہ وادی کشمیر میں طبی لاپرواہی کے کئی واقعات رونما ہوئے ،جس دوران یہاں حاملہ خواتین اورنو زائد بچوں کی موت ہوگئی ۔
ایک مقامی خبر رساں ادارے کے این او کے مطابق جموں وکشمیر ہائی کورٹ سرینگر میں مفاد عامہ کے تحت دائر عرضی پر شنوائی ہوئی اور وکیل کی دلیل سننے کے بعد عدالت نے محکمہ صحت کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ سبھی اضلاع میں حاملہ خواتین کےلئے علیحدہ اسپتال رکھیں اور حاملہ خواتین وبچوں کی طبی نگہداشت کےلئے تمام تر بنیادی سہولیات اور علیحدہ طبی ونیم طبی عملہ میسر رکھے ۔ ہائی کورٹ رولنگ کے مطابق اگرکوئی طبی لاپروائی کا واقعہ پیش آتا ہے ،جس میں حاملہ خاتون یا بچے کی موت ہوتی ہے ،تو مجسٹرییل انکوائری لازمی ہے ۔
ہائی کورٹ رولنگ میں بتایا گیا ہے کہ ’ان لوگوں کے خلاف پہلے تو ایف آئی آر درج ہونی چاہئےجن پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے طبی غفلت برتی ہے، جس کی وجہ سے کسی حاملہ خاتون اور اُس کے بطن میں پلنے والے بچے کی موت ہوتی ہے، تاکہ یہ دوسروں کےلئے عبرت بننے اور طبی غفلت کے واقعات کو کمی آسکے ۔ عدالت عالیہ نے مزید بتایا ہے کہ طبی غفلت کے متاثرین کومعاوضہ ملنا چاہئے اور ان افراد کی تنخواہوں میں سے کاٹی جائے جو طبی غفلت میں ملوث پائے جاتے ہو ۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ غلط عہدیداروں ;241; ملازمین کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی ہونی چاہئے ۔
اس سے قبل وادی کشمیر میں مبینہ طبی لاپرواہی کے کئی واقعات رونما ہوئے ،جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے ،جس کو دو اسپتالوں نے علاج کرنے و داخلہ دینے سے انکار کیا تھا ۔ ہندوارہ اسپتال میں بھی ایک حاملہ کا علاج کرنے سے انکار کیا گیا ،جسکے بعد حاملہ خاتون نے اسپتال کے احاطے میں ہی بچے کو کھلے آسمان کے تلے جنم دیا تھا جبکہ ضلع اننت ناگ میں ایک خاتون کو ایمبو لینس دینے سے انکار کیا گیا ۔ ان واقعات کے حوالے سے ایڈوکیٹ میر عمر نے مفاد عامہ کے تحت ایک عرضی ہائی کورٹ میں دائر کی ،جسکی شنوائی بذریعہ ویڈ یو کانفرنسنگ ہوئی ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
