تازہ ترین
متحرک رہنا کمر درد سے بچاؤ میں معاون
خبراردو: کمر درد دنیا بھر میں 10 میں سے 8 افراد کو متاثر کرنے والا عام مسئلہ ہے اور اس کے لیے بے شمار علاج تجویز کیے جاتے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق اس کا ایک علاج متحرک رہنا بھی ہے۔
برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے متحرک رکھنے والی سرگرمیوں جیسے چہل قدمی یا باقاعدہ ورزش کمر درد کے خطرے میں 16 فیصد کمی کر سکتی ہے۔
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر رحمٰن شری کے مطابق ورزش کمر درد کی شدت اور دوبارہ پلٹ کر آنے کے خطرے میں کمی کرتی ہے۔ اسی طرح وہ افراد جو اس تکلیف کا شکار نہیں، اور ورزش کے عادی ہیں، ان میں بھی اس تکلیف سے محفوظ رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے فعال رکھنے والی سرگرمیوں میں چہل قدمی اور ورزش کے علاوہ سیڑھیاں چڑھنا، اور گھر کے مختلف کاموں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا ہے۔
اس سے قبل بھی ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا کمر درد میں 40 سے 45 فیصد کمی کرسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق کمر درد کا شکار بعض افراد ورزش سے تکلیف کے بڑھ جانے کی شکایت کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد کمر درد سے نجات کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے مختلف اینٹی بائیوٹکس اور دیگر علاج جیسے بیلٹ وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔
تاہم یہ چیزیں پٹھوں کو کمزور کردیتی ہیں چنانچہ کمر درد کا شکار افراد اگر ورزش کریں تو وہ مزید تکلیف کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کمر درد کو کسی دوا کے بغیر ورزش سے ہی ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔
جموں و کشمیر
ہندواڑہ کے جنگلات سے سیکورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا
سری نگر، سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے ناگدانار جنگلاتی علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم کے دوران ایک پرانے دہشت گردانہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر اسے تباہ کیا اور وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
خصوصی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندواڑہ پولیس نے فوج کی 21 راشٹریہ رائفلز اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 92ویں بٹالین کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی۔
پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مشترکہ ٹیم نے ایک پرانے دہشت گردانہ ٹھکانے کا سراغ لگایا اور وہاں سے ایک اے کے-47 رائفل، تین دستی بم، اے کے کے 857 کارتوس، پی آئی کے اے کے 192 کارتوس، اے کے کی آٹھ میگزین، ایک سائلنسر اور پستول کے 83 کارتوس کے علاوہ دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہندواڑہ تھانے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یو این آئی۔ م ع
ہندوستان
راہل کے خلاف ایف آئی آر مودی-شاہ کی مایوسی کا ثبوت: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) سے کروڑوں ووٹروں کا آئین کے تحت دیا گیا ووٹنگ کا حق متاثر ہوا ہے اور اس کے خلاف ستیہ گرہ کرنے پر لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی شدید مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
کانگریس ے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ مسٹر گاندھی تقریباً دو سال سے حقائق پر مبنی ثبوتوں کے ذریعے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر رچی گئی مبینہ ‘ووٹ چوری’ کی سازش کو سامنے لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ایس آئی آر کی وجہ سے کروڑوں ووٹروں نے اپنا آئینی ووٹنگ کا حق کھو دیا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ جب لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف نے ایس آئی آر سے جڑی زیادتیوں کو سامنے لانے کے لیے ستیہ گرہ کا راستہ اپنایا، تو دہلی پولیس نے ان کے اور دیگر لیدران کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی جوڑی گھبرائی ہوئی، بے چین اور مایوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال بالکل واضح ہے اور آگے کی تصویر صاف دکھائی دے رہی ہے۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے:ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی ہی امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ اگر نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر کا منافع دیا جائے گا۔
مسٹر ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا، “ڈیموکریٹ ایسا نہیں کر سکتے، کیونکہ وہ محصولات عائد نہیں کرتے اور اس لیے ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔”
اس سے قبل منگل کو بالٹی مور میں ایک الگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ڈیموکریٹک پارٹی انتخابات جیت جاتی ہے تو امریکی معیشت کو 1929 جیسی شدید کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔ اس روز سینیٹ کے 33 ارکان اور ایوان نمائندگان کے تمام 435 ارکان منتخب کیے جائیں گے۔ کئی ریاستوں میں قانون ساز اداروں کے انتخابات بھی اسی روز ہوں گے۔
یو این آئی، ایم جے
-
دنیا1 week agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
-
دنیا1 week agoغزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین سال بعد تباہی کی ہولناک تصویر، سیٹلائٹ تصاویر سے تباہی کا پیمانہ نمایاں
-
دنیا1 week agoصدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
-
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز پر امریکہ کے جواب کا انتظار ہے: ایران
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
دنیا5 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
دنیا1 week agoبرطانیہ کے فئیر فورڈ فوجی ہوائی اڈے کے واقعے میں ’’غیر ملکی طاقت‘‘ کا ہاتھ: روبیو
