ہندوستان
مرمو، دھنکھڑ، مودی اور راہل گاندھی نے رکشا بندھن پر ملک کے عوام کو دی مبارکباد
نئی دہلی، بھائی بہن کی مقدس محبت کا تہوار رکشا بندھن اتوار کو ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور دیگر لیڈروں نے بھی بھائی بہن کے اس تہوار پر عوام کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد کے پیغامات دیئے۔
محترمہ مرمو نے اپنے پیغام میں کہا ’’رکشا بندھن کے پرمسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان محبت اور باہمی اعتماد کے جذبات پر مبنی یہ تہوار تمام بہنوں اور بیٹیوں کے تئیں پیار اور احترام کے جذبات کو ابھارتا ہے۔ میں چاہوں گی کہ اس اس تہوار کے دن تمام ہم وطن ہمارے سماج میں خواتین کی حفاظت اور احتررام کو یقینی بنانے کے عہد کریں۔
رکشا بندھن تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے، مسٹر دھنکھڑ نے لکھا کہ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان مقدس بندھن کا تہوار ایک ایسا موقع بھی ہے جو ایک دوسرے کی حمایت اور قدر کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ اس پرمسرت موقع پر، آئیے ہم خواتین کے وقار اور احترام کو برقرار رکھنے، ایک ایسے بہتر ماحول کو فروغ دینے کا عہد کریں جہاں وہ ترقی کر سکیں اور اپنی صلاحیتوں کا مکمل طور پر احساس کر سکیں۔
سوشل میڈیا ایکس پر ایک مبارکباد کے پیغام میں، مسٹر مودی نے کہا ’’تمام ہم وطنوں کو رکشا بندھن پر ڈھیروں نیک خواہشات، یہ تہوار بھائی اور بہن کے درمیان بے پناہ محبت کی علامت ہے۔ پرارتھنا ہے کہ یہ مقدس تہوار آپ کے رشتوں میں نئی مٹھاس لائے اور آپ کی زندگی میں سکھ ، خوشحالی اور خوش قسمتی لائے۔‘‘
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نےایکس پر پوسٹ کیا ’’تمام ہم وطنوں کو رکشا بندھن کے مقدس تہوار پر دلی مبارکباد۔ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان غیر متزلزل پیار اور محبت کے اس تہوار پر، میں سب کے سکون اور خوشحالی کے لیے پرارتھنا کرتا ہوں۔ ‘‘
مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نےایکس پر پوسٹ کیا کہ میں تمام ہم وطنوں کو بھائیوں اور بہنوں کے درمیان بے مثال محبت اور اعتماد کے مقدس تہوار رکشا بندھن پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں ایشور سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ ہماری مقدس ثقافت کا یہ جشن ہر ایک کی زندگی کو سکون، خوش قسمتی اور خوشحالی سے لبریز رکھے۔
مسٹر گاندھی نے ایکس پر بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’بھائی اور بہن کے درمیان اٹوٹ پیار اور محبت کے اس تہوار رکشا بندھن کی تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔ پرارتھنا ہے کہ تحفظ کا یہ دھاگہ آپ کے مقدس رشتے کو ہمیشہ مضبوطی سے جوڑے رکھے۔‘‘
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا ’’رکشا بندھن کے مقدس تہوار پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، بے پناہ محبت، غیر متزلزل پیار اور بھائی بہن کے انمول رشتے کی علامت ہے۔ یہ منفرد تہوار، جو ذات پات، مذہب اور مسلک سے بالاتر ہے اور باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے، ہندوستانی معاشرے میں خواتین کو یکساں اہمیت دیتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ راکھی کا یہ تہوار تمام ہم وطنوں کی زندگیوں میں محبت، ہم آہنگی، یکجہتی اور باہمی خیر سگالی کے رشتوں کو مضبوط کرے گا۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
اروناچل ہندستان کا اٹوٹ حصہ، سرحد کی صورتحال ہی چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد:ہندستان
نئی دہلی ہندستان نے اروناچل پردیش کو اپنا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات سرحد کی صورتحال پر مبنی ہوں گے اور سرحدی صورتحال کا ان تعلقات پر براہِ راست اثر ہوگا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ دراصل چین کی جانب سے اروناچل پردیش اور اس کے کچھ مقامات کے نام تبدیل کرنے کے ردعمل میں ہندستان نے حال ہی میں اروناچل پردیش کی 27 اہم جگہوں کو سروے آف انڈیا کے نقشے میں سرکاری طور پر نشان زد کر دیا ہے۔ اس پر چین کی طرف سے منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔ چین کے اس ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر جیسوال نے کہا کہ اروناچل پردیش ہندستان کا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اور کوئی بھی اس ناقابلِ تردید سچائی کو بدل نہیں سکتا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہندستان سرحد سے جڑے معاملات کو انتہائی سنجیدہ مانتا ہے اور سرحد پر امن و استحکام اس کی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد کی صورتحال کا ہندستان اور چین کے تعلقات پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ ترجمان نے کہا، “ہندستان اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں سے جڑے معاملات میں، ہم نے ہمیشہ چین کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ان مسائل کو بے حد سنجیدہ مانتے ہیں اور ان علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سرحدی معاملات کی صورتحال ہمارے وسیع دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کی عکاسی کرے گی۔ اس بات کو 06 اگست کو حال ہی میں منعقدہ ‘ہند-چین سرحدی معاملات پر مشاورت اور ہم آہنگی کے ورکنگ میکانزم’ کی 36ویں میٹنگ میں بھی دہرایا گیا۔ اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے کھلی اور واضح بات چیت کی اورحقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر صورتحال کا جائزہ لیا۔”
مسٹر جیسوال نے کہا کہ میٹنگ میں ہندستان نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات کی ہمہ گیر ترقی کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر غلط فہمی اور غلط اندازوں سے بچنے نیز باقی بچے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے ورکنگ میکانزم کی میٹنگوں، مقامی کمانڈر سطح کی میٹنگوں اور دیگر میکانزم سمیت موجودہ سفارتی اور فوجی ذرائع کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
سندوش کمار نے نِرملا سیتارمن کے تبصرے راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
نئی دہلی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ پی سندوش کمار نے وزیر خزانہ نِرملا سیتارمن کے ذریعہ پارلیمنٹ میں کمیونسٹ تحریک کے خلاف کیے گئے مبینہ قابلِ اعتراض تبصروں کو راجیہ سبھا کے ریکارڈ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے اس سلسلے میں راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کو منگل کے روز خط لکھا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ انکم ٹیکس (ترمیم) آرڈیننس 2026 کو منسوخ کرنے کے مطالبے پر ہونے والی بحث کے دوران وزیر خزانہ نے سی پی آئی (ایم) کے رکنِ پارلیمنٹ جان برٹاس کے حوالے سے کمیونسٹوں کو “ٹوٹل کائر” بتاتے ہوئے پوری کمیونسٹ تحریک پر تبصرہ کیا۔ سی پی آئی کے رکنِ پارلیمنٹ نے ان تبصروں پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی اہانت یا کسی پوری سیاسی تحریک کی تذلیل تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹوں نے ملک کی جدوجہدِ آزادی میں حصہ لیا، جیل گئے اور انگریزی حکومت کے مظالم اور جبر کا سامنا کیا نیز جمہوریت، مزدوروں کے حقوق، سماجی انصاف اور عوام کے حقوق کی جدوجہد میں اہم قربانیاں دیں۔
سی پی آئی کے رکنِ پارلیمنٹ نے چیئرمین سے پارلیمانی ضوابط اور قائم کردہ روایتوں کے مطابق قابلِ اعتراض تبصروں کو سرکاری ریکارڈ سے ہٹانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے تلخ سیاسی بحث تو قابلِ قبول ہے لیکن کسی نظریے یا سیاسی تحریک کے خلاف ذاتی اہانت اور قابلِ اعتراض تبصرے مناسب نہیں ہیں۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
نئی دہلی، کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ نے چڑھاوا چوری اور طلبہ پر پولیس کارروائی کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب کرنے کے اپنے مطالبات کی حمایت میں منگل کے روز پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاج کیا۔
مظاہرین ارکانِ پارلیمنٹ ہاتھوں میں بینرز اور تختیاں تھامے حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ احتجاجی ارکانِ پارلیمنٹ وزیرِ داخلہ امت شاہ سے پولیس کارروائی پر جواب دینے اور چڑھاوا چوری کے معاملے کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بارش کی بوچھاڑوں کے درمیان احتجاج کرنے والے ارکانِ پارلیمنٹ میں کانگریس کی پرینکا گاندھی واڈرا، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، اودھیش پرساد، ترنمول کانگریس کی پرتیما منڈل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، شیو سینا (ادھو گروپ) اور دیگر کئی جماعتوں کے ارکانِ پارلیمنٹ موجود تھے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا2 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان2 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا2 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا20 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا20 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر20 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا1 day agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا24 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا24 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان22 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا2 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
