ہندوستان
مرمو اور دھنکھڑ سمیت کئی لیڈروں نے ووٹ ڈالے
نئی دہلی، دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے بدھ کی صبح 7 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ صدر دجمہوریہ روپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی سمیت کئی لیڈروں اور افسران نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر اپنا ووٹ ڈالا۔ صبح 11 بجے تک اوسطاً 19.95 فیصد پولنگ ہوچکی ہے۔
صدر دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انہوں نے پہلی بار قومی راجدھانی علاقے میں ووٹ ڈالا ہے۔ مسٹر دھنکھڑ اپنی اہلیہ سدیش دھنکھڑ کے ساتھ نارتھ ایونیو میں سی پی ڈبلیو ڈی سروس سینٹر میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے نظر آئے اور اس دوران انہوں نے قطار میں کھڑے لوگوں سے بات چیت کی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور ان کی اہلیہ کیوکو جے شنکر نے این ڈی ایم سی اسکول آف سائنس اینڈ ہیومینٹیز، تغلق کریسنٹ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا ’’میں نے دہلی کے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ دہلی کے لوگ ووٹنگ میں ریکارڈ بنائیں۔‘‘
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ووٹ ڈالنے نرمان بھون میں واقع پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ ڈالا۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اور کالکاجی اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی نے کالکاجی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ محترمہ آتشی نے کہا کہ یہ صرف ایک الیکشن نہیں ہے، یہ ایک مذہبی جنگ ہے۔ یہ حق اور باطل کی لڑائی ہے۔
آپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اپنی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور والدین گوبند رام کیجریوال اور گیتا دیوی کے ساتھ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے لیڈی ارون سینئر سیکنڈری اسکول پہنچے۔ نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے مسٹر کیجریوال کا مقابلہ کانگریس کے سندیپ ڈکشت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرویش ورما سے ہے۔
اس کے علاوہ کئی بڑی شخصیات نے بھی اپنا ووٹ ڈالا، جن میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے دہلی کی کے کامراج لین میں ڈالا۔ انہوں نے پولنگ بوتھ پر تبصرہ بھی لکھا۔ ہندوستانی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے بھی کے کامراج لین میں واقع پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا۔
الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو ووٹ ڈالنے موتی باغ اسمبلی کے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں صبح سے ہی صاف ستھرے طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔ کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بہترین انتظامات ہیں۔ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے لوگوں کا تجربہ اچھا ہے۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔
دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ اور ان کی اہلیہ نے موتی باغ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔
قومی راجدھانی کے 1.56 کروڑ ووٹر شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس کے لیے 13 ہزار کے قریب پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
