تازہ ترین
مرمو کا استعفیٰ منظور،61سالہ منوج سنہا نئے لیفٹیننٹ گورنرمقرر
سرینگر ہوئے وارد،ائر پورٹ پر والہانہ استقبال
راج بھون میں ہوگی حلف برداری کی مختصر تقریب،چیف جسٹس سے لیں گے حلف
خبراردو:-
سرینگر:صدر ہند،رام ناتھ کووند نے جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے استعفیٰ کو منظور کرتے ہوئے اُنکی جگہ سابق مرکزی وزیر اور اْتر پردیش سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے61سالہ سینئر لیڈر،منوج سنہا کو جموں کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا۔جموں وکشمیر میں اپنی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل راج بھون سرینگر میں حلف برداری کی ایک مختصر تقریب ہوگی،جس دوران نئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا،چیف جسٹس آف جموں وکشمیر سے وہ اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
اس دوران نئے لیفٹیننٹ گور نر سرینگر پہنچ گئے اور ائر پورٹ پرچیف سیکریٹری،پولیس سربراہ نے استقبال کیا۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر کی تقسیم وتنظیم نو کے ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پربدھ کو حیرت انگیز طور پر جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مر مو نے اچانک استعفیٰ دیا۔انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر ہند کو پیش کیا،جسے انہوں نے منظور کیا۔
اس بات کی اطلاع جمعرات کو راشٹر پتی بھون کے ترجمان نے دی۔صدر ہند کے پریس سیکریٹری اجے کمار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گور نر گریش چندر مرمو کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر ہند،رام ناتھ کووندنے منوج سنہا کو جموں کشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے تعینات کیا ہے۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راج بھون سرینگر میں نئے لیفٹیننٹ گور نر کی باضابطہ طور پر تقرری کے حوالے سے ایک حلف برداری کی مختصر تقریب منعقد ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس،گیتا متل سے نئے لیفٹیننٹ گورنر اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کی چیف جسٹس کو اعزاز حاصل ہوگا کہ انہوں نے جموں وکشمیر کے پہلے دو لیفٹیننٹ گورنروں کو حلف دلائیں گی۔نئے لیفٹیننٹ منوج سنہا جمعرات کو بعد دوپہر سرینگر پہنچ گئے۔ ائر پورٹ پر چیف سیکریٹری بی وی سبھرا منیم،پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور دیگر اعلیٰ انتظامی آفیسران نے اُن کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے خصوصی دستوں نے سلامی بھی پیش کی۔منو ج سنہا کون؟
یکم جولائی1959 کو اتر پردیش کے وارانسی میں پیدا ہوئے منوج سنہا نے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) سے بی ٹیک اور ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے طالب علمی کے زمانے سے ہی سیاست میں قدم رکھ دیا تھا۔ وہ بی ایچ یو کی طلبہ یونین کے صدر بھی رہے۔ منوج سنہا پہلی بار مرتبہ 1996میں گیارہویں لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔
اس کے بعد 1999 میں وہ13 ویں لوک سبھا انتخابات جیت کر دوسری مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے۔سال1999 سے 2000 کے درمیان وہ اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر کی جنرل کونسل کے ممبر رہے۔ اس کے علاوہ سرکاری یقین دہانی کمیٹی اور انرجی کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔ وہ2014 میں 16ویں لوک سبھا کے لئے اترپردیش کے غازی پور حلقہ سے تیسری بار منتخب ہوئے۔ تاہم وہ2019 میں 17 ویں لوک سبھا انتخابات ہار گئے۔
سنہا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت میں ٹیلی مواصلات اور وزیر مملکت برائے ریلوے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ منوج سنہا کی شبیہ ’وکاس پرش‘ کی مانی جاتی ہے اور ان کا شمار قابل اور محنتی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔پہلے لیفٹیننٹ گور نر کا استعفیٰ:اس سے قبل بدھ کے روز جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گور نر گریش چندر مرمو نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔مرمو نے31اکتوبر2019کو جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ2019کے تحت پہلے لیفٹیننٹ گورنر کے بطور جموں وکشمیر میں انتظامی بھاگ ڈور سنبھالی۔
گزشتہ10ماہ کے دوران جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گور نر کئی اہم انتظامی فیصلے لئے جن میں ڈومیسائل قانون کی عمل آوری بڑا فیصلہ تصور کیا جارہا ہے۔انہوں نے اپنے 10ماہ کے انتظامی امورات سنبھالنے کے دوران کئی انٹر ویوز بھی دیئے اور ادارہ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کیساتھ بھی انہوں نے حال ہی میں خصوصی گفتگو کی تھی۔ ذرائع کے مطابق گریشن چندرمرمو کو دہلی میں دیگر ذمہ داری اور عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جی سی مرمو کو بھارت کا نیا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی)مقرر کیا جائے گا کیونکہ موجودہ کمپٹرولر جنرل راجیو مہریشی اگلے ہفتے سبکدوش ہونے والے ہیں۔جموں و کشمیر میں 5 اگست کی شام سے اچانک لیفٹیننٹ گورنر کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنے لگیں،جس پر سابق وزیر اعلی عمر عبدللہ نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔عمر عبدللہ نے ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے کہاتھا’جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے متعلق سے یہ باتیں کہاں سے آئیں؟ یہ باتیں چند گھنٹے قبل سے گردش کر رہی ہیں اور اب یہ انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔‘
دنیا
فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو ‘فائرنگ اسکواڈ’ سے دی جانے والی سزائے موت کی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی: پینٹاگن
واشنگٹن، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ عام لوگ امریکی فوج کے ایک سابق میجر کو ‘فائرنگ اسکواڈ’ سے دی جانے والی سزائے موت کو دیکھ سکیں گے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ندال حسن کو دی جانے والی سزائے موت کی ‘لائیو اسٹریمنگ’ کی جائے گی۔ حسن نے 2009 میں فورٹ ہُڈ میں 13 نہتے امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
مانا جا رہا ہے کہ یہ تقریباً ایک صدی میں امریکہ میں دی جانے والی پہلی عوامی سزائے موت ہوگی۔ موت کی سزا پانے والے قیدیوں کے ساتھ کام کرنے والے وکیل جان ملز نے کہا کہ اس کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ “جدید دور میں غیر معمولی” ہے اور یہ “قانونی طور پر غیر یقینی صورتحال” والا معاملہ ہے۔
ہیگسیتھ نے کہا، “ہم یہ بات یقینی بنائیں گے کہ لوگ اسے دیکھ سکیں، تاکہ یہ عوامی ہو۔ لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس قسم کی چیزوں کے سنگین نتائج ہوتے ہیں۔”
پینٹاگن نے اس ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ حسن کو سزائے موت دے گا، جو 60 سے زائد برسوں میں پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔
ہیگسیتھ نے کنزرویٹو ٹی وی چینل ‘ریئل امریکاز وائس’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ حسن کو “فوجیوں کے فائرنگ اسکواڈ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جیسا کہ ہونا چاہیے۔”
جب ہیگسیتھ سے پوچھا گیا کہ کیا حسن نے کوئی آخری درخواست کی ہے یا صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا ہے، تو انہوں نے کہا: “کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم اسے 3 دسمبر کو دیکھیں گے۔”
پینٹاگن کے ترجمان شان پارنیل نے پیر کو کہا تھا کہ وزیر دفاع نے اس کی سفارش کی تھی اور ٹرمپ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ بی بی سی نے وائٹ ہاؤس سے اس بارے میں تبصرہ مانگا ہے کہ کیا ٹرمپ لائیو اسٹریم کے ذریعے عوامی سطح پر سزائے موت دیے جانے کی حمایت کرتے ہیں۔
اگرچہ گزشتہ سال 17 ممالک میں 2,700 سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی تھی، لیکن صرف دو ممالک نے ہی اسے عوامی طور پر انجام دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق، 2025 میں ایران میں گیارہ اور افغانستان میں چھ افراد کو عوامی طور پر سزائے موت دی گئی تھی۔
امریکی فوج کے سکریٹری نے منگل کو بتایا کہ یہ سزا 3 دسمبر کو ٹیکساس کے فورٹ ہُڈ میں دی جائے گی۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد فائرنگ اسکواڈ سے دی جانے والی یہ پہلی فوجی سزائے موت ہوگی۔
ورجینیا کے امریکی فوج کے ماہرِ نفسیات حسن نے عدالت میں اعتراف کیا کہ امریکی فوجی اڈے پر ہوئے اب تک کے سب سے مہلک غیر جنگی حملے میں وہی بندوق بردار تھا۔
گولی باری 5 نومبر 2009 کو ایک بھیڑ بھاڑ والی میڈیکل عمارت میں ہوئی تھی، جہاں تعینات ہونے والے فوجی طبی معائنے اور ویکسین کا انتظار کر رہے تھے۔
عدالت میں حسن نے “کسی بھی غلطی” کے لیے معافی مانگی۔ 2013 میں اپنے کورٹ مارشل کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ انہیں لگتا تھا کہ وہ مسلمانوں اور افغانستان میں طالبان کا دفاع کر رہے تھے۔
فوجی قانون کے مطابق، فوجی سزائے موت کے لیے امریکی صدر کی منظوری ضروری ہے۔ اس کے لیے اپیل کی جائزہ کارروائی کی بھی ضرورت ہوتی ہے، جس میں ایک ہائی کورٹ فیصلے کی جانچ کرتی ہے اور آگے بڑھنے کے لیے اس کی قانونی حیثیت پر آخری فیصلہ لیتی ہے۔
ملز نے کہا کہ حسن کے لیے اپیل کا عمل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ امکان ہے کہ وہ اپنی سزا اور سزا پر نظرثانی کے لیے فیڈرل کورٹ میں اپیل کریں گے، جس سے شاید سزائے موت پر روک لگ سکتی ہے۔ اس لیے، ملز نے کہا کہ اگر سزائے موت دی جاتی ہے تو انہیں حیرت ہوگی۔
انہوں نے کہا، “ٹرمپ انتظامیہ کا فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت کو لائیو اسٹریم کرنے کا خیال صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ اس کے ہونے کا امکان کم ہے، اور اس سے انصاف ملنے کی تو کوئی امید ہی نہیں ہے۔”
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے 279ویں سالانہ دن پر کئی نئی پہل کی شروعات کریں گے راج ناتھ
