تازہ ترین
معروف کشمیری پنڈت شاعر و ادیب سرو آنند پریمی: تیس برس بعد لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سر فراز
.سری نگر، (یو این آئی): آخر کار معروف کشمیری پنڈت ادیب و شاعر سرو آنند کول پریمی کی گراں بہا ادبی خدمات کو سرکاری سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی اور انہیں یوم جمہوریہ کے موقع پر زائد تین دہائیوں بعد لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا۔
آنجہانی سرو آنند کول پریمی کا نام ان 23 اشخاص میں شامل تھا جنہیں بدھ کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے کے اعزاز میں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔بتادیں کہ 65 سالہ سرو آنند پریمی کو اپنے 27 سالہ بیٹے وریندر کول سمیت مئی سال1990 میں مشتبہ جنگجوؤں نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع اپنے آبائی گاؤں میں ابدی نیند سلا دیا تھا۔اس واقعے کے ایک ہفتے کے اندر ان کے اہلخانہ کشمیر سے بھاگ گئے تھے۔
موصوف ادیب و شاعر کے اہلخانہ کا ماننا ہے کہ دیر سے ہی سہی لیکن یہ ایوارڈ ان (پریمی صاحب) کے حب الوطنی اور قوم پرستی کے جذبے کو پروان چڑھانے کے لئے کی جانے والی خدمات کا اعتراف ہے۔سرو آنند پریمی کے فرزند راجندر پریمی نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یہ یونین ٹریٹری کے لوگوں کے بالخصوص اور قوم کے لئے بالعموم فخر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا: ’میرے والد ایک اعلیٰ پایہ کے ادیب، شاعر، مصنف اور ماہر تعلیم ہونے کے علاوہ امن و بھائی چارے کے بھی علمبردار تھے‘۔ان کا کہنا تھا: ’میرے والد نے سچائی، ایمانداری اور دیگر اعلیٰ انسانی قدروں کی بحالی کے لئے اپنی زندگی نچھاور کر دی‘۔راجندر پریمی نے کہا کہ گرچہ میرے والد کی خدمات کو سرکاری سطح پر دیر سے پذیرائی حاصل ہوئی لیکن آخر کار ان کی خدمات کو تسلیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کی خدمات کی پذیرائی دوسرے ادیبوں اور شاعروں کے لئے حوصلہ بخش ہے جو قوم و ملک کی خدمات کے لئے اپنے قلم کا استعمال کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ’میں یہ ایوارڈ اپنی والدہ محترمہ، اپنے شہید بھائی اور پوری کشمیر کمیونٹی کے نام وقف کر رہا ہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ جموں وکشمیر حکومت اور مرکزی حکومت کی طرف سے ملی ٹنسی متاثرہ اس خاندان کے ساتھ آگے بھی انصاف کیا جائے گا‘۔
سرو آنند پریمی نے تین کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں بھگوت گیتا کا اردو ترجمہ اور رامائن کا کشمیری ترجمہ شامل ہے۔انہوں نے رابندر ناتھ ٹیگور کی شاہکار گیتان جلی کا بھی ترجمہ کیا ہے۔ ان کی بعض تصنیفات و تالیفات ابھی تک شائع نہیں ہوئی ہیں۔اہلخانہ نے جموں وکشمیر کلچرل اکیڈیمی اور ساہتیہ اکیڈیمی سے ان کی کتابوں کو شائع کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ انہیں عام کشمیریوں تک پہنچایا جا سکے
دنیا
خمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
ریاض، یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کی سمت داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔
اتحاد کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً تین بجے خمیس مشیط کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی ناکام بنا دیا گیا، جبکہ اس سے قبل شہر کی جانب داغے گئے دو دیگر میزائل بھی روک کر تباہ کیے گئے تھے۔
بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کے چار ڈرونز کو بھی ناکام بنایا گیا۔ اتحاد نے کہا کہ یہ کارروائیاں شہری آبادی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی حوثی کوششوں کے تسلسل کے تناظر میں کی گئی ہیں۔
اتحاد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس کی افواج حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کو روکنے اور شہریوں و شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے ضروری عملی اقدامات جاری رکھیں گی۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
عراقچی کی آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو متاثرہ جوہری مراکز تک رسائی کی تجویز
نیویارک، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں ملاقاتوں کے دوران مبینہ طور پر پابندیوں میں نرمی کے بدلے جنگ کے دوران بمباری سے متاثر ہونے والی جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کی رسائی بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ دعویٰ بلومبرگ نے سفارتکاروں کے حوالے سے کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یورپی اور مشرق وسطیٰ کے سفارتکاروں سے ملاقاتوں میں یہ تجویز پیش کی۔ تاہم ایران نے بعد میں اس رپورٹ کے بعض پہلوؤں کی تردید کی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مستقبل میں کسی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ایرانی قیادت پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد تہران کو مناسب اور دانش مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ نے وہاں ناکہ بندی برقرار رکھی ہوئی ہے اور ایران کئی ماہ سے کوئی جہاز گزرنے نہیں دے سکا۔
ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شدت لائی جا سکتی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق مذاکرات میں اب تک نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثنا، ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں ایک تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا اور مزید فوجی بھیج رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کمک کے نتیجے میں خطے میں 9 ہزار سے 10 ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی متوقع ہے۔
یو این آئی۔ م س
ہندوستان
ووٹ چوری کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج کی راہل نے حمایت کی
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر جمعہ کو ’ووٹ چوری‘ کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو اب عہدہ چھوڑنا ہی ہوگا۔
مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہزاروں نوجوان ’ووٹ چوری‘ کے خلاف پرامن اور بغیر تشدد کے اپنے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں پر ہیں اور ان کا مطالبہ واضح ہے کہ گیانیش کمار استعفیٰ دیں اور جمہوریت کو بچایا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی-شاہ حکومت کے جواب میں لڑکے اور لڑکیوں کو سڑکوں پر گھسیٹا جا رہا ہے اور سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ انہوں نے ووٹ چوری پر سوال اٹھایا۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے۔ سی۔ وینوگوپال نے کہا کہ یہ ملک کی جمہوریت کو بچانے اور عام آدمی کے ووٹ کے تحفظ کی لڑائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ عام لوگوں کے ووٹ چھین رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، انڈیا اتحاد اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیے یہ فیصلہ کن لڑائی ہے اور جمہوریت کو بچانے کے لیے وہ جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔
اس دوران کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر کہاکہ ’’جمہوریت کے قاتل گیانیش کمار کی خیر نہیں ہے۔ عوام ’ووٹ چوروں‘ کا اطمینان سے حساب لے گی۔‘‘
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
دنیا1 week agoامریکہ-چین سربراہ اجلاس کے آغاز پر ٹرمپ کا شی جن پنگ کا شاندار استقبال
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
