تازہ ترین
ملک کا بٹوارہ تاریخیٰ غلطی،کشمیر ناقابل تنسیخ حصہ:ڈاکٹر جتندر سنگھ
خبراردو: پروفیسر رگوویندر تنوار نے ”بی کلیئر کشمیر ول ووٹ فار انڈیا: جموں اینڈ کشمیر1947-1953“ نامی کتاب کی رسم رونمائی کے موقعے پر دعویٰ کیا کہ کشمیر میں رائے شماری کے حوالے سے کبھی بھی کوئی سنجیدہ مطالبہ نہیں کیا گیا۔
پروفیسر رگوویندر تنوار نے اپنی تصنیف ”بی کلیئر کشمیر ول ووٹ فار انڈیا: جموں اینڈ کشمیر1947-1953“کی رسم رونمائی کے موقعے پر اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں کبھی بھی رائے شماری کے حوالے سے سنجیدہ مطالبہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے رائے شماری کے مطالبے کی تحریک لارڈماؤنٹ بیٹن کے ذریعے سے حاصل کی۔پروفیسر راگووندر کی تصنیف کی رسم رونمائی نئی دہلی کے نہرو میموریل میوزیم میں منگلوار کی شام منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر روگووندر نے بتایا کہ کشمیر بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے جس میں کوئی دورائے نہیں ہے۔
انہوں حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈٹ جواہر لعل نہرو نے اُس وقت کے ریاستی وزیر اعلیٰ کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے حوالے سے رائے شماری کا مطالبہ صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُس وقت یہ رائے سامنے رکھی گئی کہ صرف تین دن کے اندر اندر رائے شمالی کے مطالبے کو روبہ عمل لانے کیلئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔ پروفیسر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جو مکالمہ ہوا وہ صیغہ راز میں ہی رہا اور اسے کبھی بھی عوام کے سامنے منکشف نہیں کیا گیا۔
خیال رہے پروفیسر رگوویندر تنوار نے اس سے قبل پنجاب کے بٹوارے پر بھی قلم اُٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک کشمیری عوام کا تعلق ہے انہیں ہندو اور مسلمان کی تفریق سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔پروفیسر کے بقول 1909میں کی گئی سروے کے مطابق نام نہاد مسلمان دل سے خود کو ہندو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستانی فوج نے 1947-48میں چڑھائی کی تھی تب کشمیریوں نے انہیں یکسر مسترد کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بتایا کہ ملک کا بٹوارہ ایک تاریخی غلطی ہے۔انہوں نے کہا کہ بٹوارہ عوامی مطالبہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک تاریخی غلطی ثابت ہوئی۔بٹوارے کا مطالبہ صرف چند عناصر کی طرف سے کیا گیا۔ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کا آئین یہ واضح طور پر کہا ہے کہ ریاست بھارت کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور رہے گا۔
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست کی شرط بے تکی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے جنتر منتر پر مظاہرے کے لیے 10 دن پہلے درخواست دینے کی شرط پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی واقعے پر فوری احتجاج کے لیے لوگوں کو اتنے دن انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
کانگریس کے اتر پردیش انچارج راجندر پال گوتم نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خبر حیران کن ہے کہ جنتر منتر پر کسی بھی مظاہرے کے لیے کم از کم 10 دن پہلے درخواست دینی ہوگی۔ انہوں نے دہلی پولیس کے اس فرمان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کسی کے ساتھ ظلم ہو جائے، کسی کا بے رحمی سے قتل ہو جائے یا جمہوریت پر حملہ کر دیا جائے تو کیا لوگوں کو اس کے احتجاج کے لیے 10 دن انتظار کرنا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ یا کسی حکومت نے ایسا کوئی قانون بنایا ہے یا بنا سکتی ہے کہ ایک آزاد ملک میں لوگ اپنے بنیادی حقوق کا استعمال کرنے کے لیے اتنے دن انتظار کریں۔
کانگریسی رہنما نے کہا کہ آئین شہریوں کو اظہارِ رائے کی آزادی دیتا ہے اور دھرنا- مظاہرے کے ذریعے حکومت پر دباؤ بنانے کا حق بھی دیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی تحقیاقی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی ‘بی ٹیم’ بنا دیا گیا ہے۔
مسٹر گوتم نے کہا کہ جواب دہی سے بچنے کے لیے وزیرِ داخلہ امت شاہ پولیس کو آگے کر دیتے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ پولیس نے جس طرح کا سلوک کیا، وہ شرمناک ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی ہندوستان نے شدید مذمت کی
نئی دہلی، ہندوستان نے سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزارتِ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ان حملوں میں شہریوں کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔
ہندوستان نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ہندوستان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ منگل اور بدھ کے روز مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے حملوں میں جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت کے تعلق سے یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کو سماعت
نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دینے سے دہلی پولیس کے انکار کو چیلنج کرنے والی یوتھ کانگریس کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت ہو سکتی ہے۔
یوتھ کانگریس نے بتایا کہ تنظیم کے سینئر ایڈوکیٹ سنجے گھوش نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس نتن واسودیو سامبرے کی بنچ کے سامنے عرضی کا ذکر کیا تھا۔ عدالت نے اس کے بعد معاملے کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے فہرست بند کیا ہے۔ یوتھ کانگریس نے امید ظاہر کی ہے کہ معاملے پر جمعہ کے روز سماعت ہوگی۔
عرضی یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چب کے ذریعے تنظیم کے لیگل سیل کے چیئرمین ایڈوکیٹ روپیش سنگھ بھدوریا نے دائر کی ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے یکم اکتوبر کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں 25 ستمبر کو مجوزہ 100 سے 150 لوگوں کے پرامن مظاہرے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یوتھ کانگریس نے کہا کہ اس نے مظاہرے کے دوران سکیورٹی، ٹریفک، نظم و ضبط اور امن و قانون سے جڑی تمام شرائط پر عمل کرنے کا یقین دلایا تھا۔
عرضی کے مطابق پرامن اجتماع اور اظہارِ رائے کے بنیادی حق کو انتظامی صوابدید کی بنیاد پر من مانے طریقے سے پابند نہیں کیا جا سکتا۔ یوتھ کانگریس نے کہا ہے کہ ایسے امتناع آئینی، ضرورت کے مطابق اور متناسب ہونے چاہئیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoقطری ثالثی کی امریکہ، ایران کے درمیان مذاکرات میں معمولی پیش رفت
-
دنیا7 days agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان7 days agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoہیگستھ امریکی جنرل اور ایڈمرل کے عہدوں میں 20 فیصد کمی کریں گے
-
جموں و کشمیر7 days agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار استعفیٰ دیں، ہٹائے گئے ووٹروں کی فہرست عام کی جائے: کھرگے
-
ہندوستان1 week agoشیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
-
ہندوستان7 days agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoبڈگام کے یوسمرگ میں پاکستانی لشکر طیبہ کا جنگجو جھڑپ میں ہلاک
